
بیجنگ (جیوڈیسک) وسطی چین میں ٹریفک حادثے کے دوران بائیس افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے۔ حکام کےمطابق تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہو کر ٹرک سے جا ٹکرایا جبکہ ایک بس اور گاڑی بھی ٹرالر کی زد میں آ گئے۔
حادثے کے بعد آگ لگنے سے چاروں گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچایا جہاں کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
