Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

زمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسے

October 3, 2013October 3, 2013 0 1 min read
Najeem Shah
Books
Books

پرانی کتاب، پرانے کھلونوں اور پرانے دوستوں سے انسان کی بہت سی یادیں وابستہ ہوتی ہیں جو وقتاً فوقتاً اس کو بچپن کی یاد دلاکر حال کی تلخیوں کو بھلانے میں مدد دیتی ہیں۔ انسان کے پاس سب سے بڑی نعمت اسکے ماں باپ ہوتے ہیں جو اسکی کتاب، اسکے کھلونے، اسکے دوست سب کچھ ہوتے ہیں۔ وہ انہیں پڑھ کر ہی سیکھنا شروع کرتا ہے، اپنی توتلی زبان میں انہی کو دوست سمجھ کر سب کچھ بتانے کی کوشش کرتا ہے اور انہی سے کھیلتا ہے حتیٰ کہ وہ ہر طرح سے پرانے ہو جاتے ہیں۔ دنیا میں ماں باپ ہی ایسا رشتہ ہے کہ جن کی نیت اور خلوص پر شک نہیں کیا جا سکتا۔ ماں باپ کی محبت اور شفقت کا دنیا میں کوئی مول نہیں جو اپنے بچوں کی خوشی اور خواہشات پوری کرنے کے لیے کچھ بھی کر جانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

یقین جانیئے !جن لوگوں کو ماں باپ کا سایہ ملا ہوا ہے وہ خوش قسمت ہیں، کیونکہ ماں باپ سے محروم ہو کر ہی ان کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ ماں نہ ہو تو دل کو دلاسہ دینے والاکوئی نہیں ہوتا، باپ نہ ہو تو زندگی کی دوڑ میں اچھا مشورہ دینے والاکوئی نہیں ہوتا۔ ہر اولاد کی طرح میں بھی اپنے والدین کی موجودگی میں خود کو اس دنیا کا ایک خوش قسمت ترین انسان سمجھتا تھا مگر ستمبر کا مہینہ ایسا ستمگر بن کر آیا کہ اس میں باپ کی شفقت کا سایہ ہمیشہ کے لیے ہی اُٹھ گیا۔ موت برحق اور اٹل حقیقت ہے، اس سے کوئی بھی ذی روح انکار نہیں کر سکتا۔ اگر خالق کائنات کی محبوب ترین ہستی کو معافی نہیں تو پھر اور کون اس سے بچ سکتا ہے۔ کوئی مرتا ہے تو فنا ہو جاتا ہے اور کسی کی موت رشکِ حیات بن جاتی ہے۔

کوئی مرے تو اپنے ساتھ اپنی ساری ہستی سمیٹ لے جاتا ہے اور کوئی دنیا سے جاتے جاتے بھی زندوں کے سینوں میں بستیاں بسا جاتا ہے۔ 14 ستمبر 1937ء بروز منگل کو پیدا ہونے والے صنوبر شاہ (اللہ غریق رحمت کرے) کی زندگی کے دسیوں نہیں، بیسیوں نہیں بلکہ سینکڑوں پہلو ایک بند کتاب کی مانند موجود ہیں۔ وہ ایک بلند حوصلہ، باکردار، کھرے اور دلیر انسان ہونے کے ساتھ ساتھ سخاوت کا پیکر بھی تھے۔ اُن کی ملنساری اور مہمان نوازی کا یہ عالم تھا کہ گھر آئے مہمان کی خوب خاطر مدارت کرتے، یہی وجہ ہے کہ گھر، گھر کے بجائے ہوٹل زیادہ لگتا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے مرحوم کو اس قدرت عزت بخش رکھی تھی کہ وہ جرگوں کے فیصلے بھی کیا کرتے تھے۔

Paramilitary force
Paramilitary force

بعض اوقات ایسے لوگ بھی مشاورت کے لیے حاضر ہوتے جو کسی مجبوری کی وجہ سے ظاہراً تعلقات قائم نہیں رکھ سکتے تھے۔ ایسے لوگ ملاقات کے لیے رات کے وقت کا انتخاب کرتے اور جو مشاورت ملتی اس پر عمل کرنا اپنے لیے سودمند گردانتے۔ مرحوم نے اپنی زندگی کا ابتدائی دور کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں گزارا۔ کچھ عرصہ پیرا ملٹری فورس میں بھی رہے۔ کوئٹہ تعیناتی کے دوران دائیں پائوں کے انگوٹھے پر زخم کی وجہ سے فوجی بوٹ پہن نہ سکتے تھے جس کی وجہ سے سروس چھوڑنا پڑی اور پھر کراچی آکر ٹھیکیداری شروع کر دی۔ وہاں سے واپس آئے تو گائوں کے ہو کر ہی رہ گئے۔ زمینداری کا پیشہ اختیار کیا اور زمیندار ہی کی حیثیت سے دنیا سے رخصت ہوئے۔

محکمہ تعلیم سے وابستہ ہوئے تو اپنی زندگی کے ساٹھ سال پورے ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے لیکن اس دوران جن لوگوں سے تعلقات قائم ہوئے انہیں چھوڑا نہیں۔ ملاقاتیں اور ٹیلیفون رابطے جاری رہتے تھے۔ سڑک کنارے مکان کی چھت پر بیٹھے رہتے۔ کوئی جان پہچان والاگزرتا تو اسے آواز ضرور دیتے۔ یہی مقام ان کا رابطہ چینل بھی رہا اور گزشتہ کئی سالوں سے اسی مقام سے کھیتوں میں کام کرنے والے مزدوروں اور مزارعوں کو بھی چیک کیا کرتے تھے۔ خود زیادہ تعلیم یافتہ تو نہیں تھے مگر حالاتِ حاضرہ سے مکمل آگہی رکھنے کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف ممالک، مذاہب اور تاریخی مقامات بارے معلومات کا بیش بہا ذخیرہ ضرور رکھتے تھے۔

روزانہ مقبول ترین عالمی ریڈیو اسٹیشنوں بی بی سی، وائس آف امریکا، ریڈیو صدائے روس، چائنا ریڈیو انٹرنیشنل، ڈوچے ویلے اور ریڈیو تہران کی اُردو، ہندی اور پشتو نشریات سُننا اُن کا معمول تھا جبکہ اخبارات کا مطالعہ اور مختلف تاریخی کتب پڑھنے کا شغف بھی رکھتے تھے۔ جب بھی میرا کسی تاریخی موضوع پر اُن سے تبادلہ خیال ہوتا تو اس گفتگو کے دوران جہاں میں بہت ساری مفید معلومات اکٹھی کر لیتا وہیں مجھے اپنے ناقص علم و فہم کا ادراک بھی ہو جاتا۔ والد مرحوم اپنے آبائو اجداد کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نہ صرف خود ڈائریاں لکھا کرتے تھے بلکہ اپنے بزرگوں کے ہاتھ کی لکھی ہوئی ڈائریاں بھی سنبھال کر رکھی ہوئی تھیں۔

Gun license
Gun license

یہ ڈائریاں الماری میں موجود ایک خفیہ صندوقچی میں ہوتی تھیں، جن کی پرائیویسی کے لیے ایک عدد چھوٹی سی ”تالی” بھی لگی رہتی تھی۔ میری پیدائش سے کوئی دو دہائیاں پہلے میرے دادا جان فوت ہوئے لیکن اُن کے ہاتھ کی لکھی روغنی (لیتھو سیاہی سے لکھے ہوئے) اوراق کی ڈائری پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے وقت کے کتنے باشعور انسان تھے اور اسی سلسلے کو والد مرحوم نے بھی جاری رکھا۔ والد صاحب کی رحلت کے بعد جب صندوقچی کھولی گئی تو ڈائریوں سے مفید مشورے، نصائح اور اولاد کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل تحریر شدہ ملا۔ ان ڈائریوں کی مدد سے بڑے بڑوں کو پہچاننے اور پرکھنے میں مدد مل سکے گی۔

والد صاحب کو فوجی تربیت میں فن سپاہ گری سے بخوبی آگاہی حاصل ہوئی۔ شکار کے بہت شوقین تھے۔ لائسنسی بندوق کا ہمیشہ خیال رکھتے تھے۔ بندوق کا تیل، پل تھرو اور اس کی ضروری خوراک وافر مقدار میں موجود رہتی تھی۔ فاختائوں، مرغابیوں، جنگلی کبوتروں اور مچھلیوں کا شکار کرتے رہتے تھے۔ مستقل مزاج انسان تھے اور اپنے پیشے کو عبادت کا درجہ دیتے تھے۔ کاشت کاری کے لیے دور دراز سے نئی نئی اقسام کے بیج لاتے۔ خود کاشت کرتے اور دوسروں کو بھی فراہم کرتے۔ کاشت سے پہلے زمین کی تیاری پر خصوصی توجہ رہتی۔ بیج اور کھاد کا بروقت استعمال بخوبی جانتے تھے۔ زمیندار اور کاشت کار حضرات کو مفید مشاورت انہی سے ملتی تھی۔

والد صاحب کی وفات پر عام تاثر بھی یہی تھا کہ ”زمینداروں کا باپ” فوت ہو گیا ہے۔ اُن کے اندر کا ایک سادہ لوح دیہاتی پوری توانائیوں کے ساتھ ہمیشہ زندہ رہا۔ اپنی خامیوں کو کبھی نہیں چھپاتے تھے بلکہ اس کا برملا اظہار کر دیتے تھے۔ صوم و صلوٰة کے انتہائی پابند تھے اور آخری عمر میں قرآن پاک کا ترجمہ و تفسیر کا حامل نسخہ اپنے پڑھنے کیلئے رکھا ہوا تھا۔ وفات سے چند روز پہلے تک قرآن پاک کے اسی نسخے کے نو پارے بمعہ ترجمہ و تفسیر مکمل کر چکے تھے۔ بے شمار واقعات ہیں اور سچ یہ ہے کہ ہم تمام بہن بھائیوں نے اپنے والد سے انتہائی محبت کی اور ان سے محبت پائی۔ مرحوم اپنے بارے میں اکثر کہا کرتے تھے کہ میرے ساتھ ماں باپ کی دعائیں ہیں۔

Complex Hospital
Complex Hospital

جس طرح انہوں نے اپنے والدین کی خدمت کی، اسی طرح مکافاتِ عمل کے طور پر اُن کو اولاد بھی ایسی ہی نصیب ہوئی۔ والد صاحب سخت خو بھی تھے، گھریلو کام کاج کے دوران ہمیں ڈانٹ بھی سننی پڑتی اور کبھی شاباشی بھی ملتی۔ موسم سرما میں چونکہ مانسہرہ (ہزارہ )کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث خاصی سردی ہو جاتی ہے، اس لیے دسمبر 2012ء میں میرے بڑے بھائی اور بڑی بہن کی فرمائش پر والد صاحب اور والدہ صاحبہ دونوں اُن کے ہاں کراچی چلے گئے۔ وہاں سے واپسی پر فروری 2013ء میں والد صاحب کو گلے میں گلٹی کی شکایت ہوئی۔ اسلام آباد کے کمپلیکس ہسپتال (پمز) چلے گئے، جہاں ٹیسٹ کرائے گئے۔

مارچ میں ٹیسٹ رپورٹس آنے پر کینسر کی علامات ظاہر ہوئیں۔ ڈاکٹروں نے بڑے بھائی سے کہا کہ باباجی چند دن کے مہمان ہیں۔ بھائی نے ہم سے تو بات کی مگر والد صاحب کو نہ بتایا۔ پھر نوری ہسپتال ریفر ہو گئے۔ وہاں علاج معالجہ 19 اگست تک جاری رہا۔ 20 اگست کو سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیرِ علاج رہے۔ مرض میں افاقہ ہوا، 29 اگست کو خود ہی کہنے لگے کہ معلوم ہوتا ہے بیماری ختم ہو کر رہ گئی ہے اور پھر واپس اپنے
گائوں چلے گئے۔ ایک دو دن تک مطمئن نظر آئے مگر زندگی نے ساتھ نہ دیا۔

اور 3 ستمبر 2013 ء بروز منگل کو اپنی عمر کی سات دہائیاں گزار کر اس دنیائے فانی سے ہمیشہ کیلئے کوچ فرما گئے۔ اِنا للہ وانا الیہ راجعون۔ اپنی زندگی کی آخری صبح ہی انہیں یقین ہو گیا تھا کہ اب وہ صرف چند گھنٹوں کے ہی مہمان ہیں۔ ہسپتال جانے کیلئے بغیر کسی سہارے کے گاڑی میں خود چل کر بیٹھے اور ساتھ ہی کلمہ طیبہ کا ورد بھی جاری رکھا۔ راستے میں ایک جگہ گاڑی رکوا کر پانی مانگا جو پلایا گیا، لیکن پھر تھوڑی ہی دیر میں ملک الموت آن ٹپکا۔ اللہ تعالیٰ نے آخری لمحے میں بھی انہیں کلمے کی موت نصیب فرمائی۔ کالم پڑھنے والے تمام قارئین سے والد مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی التجا ہے۔

Najeem Shah
Najeem Shah

تحریر: نجیم شاہ

Share this:
Tags:
friends Najeem Shah sky toys آسماں دوستوں نجیم شاہ
Karachi Weather
Previous Post کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
Next Post پٹرولیم مصنوعات و بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک بھر میں مہنگائی کا ایک اور طوفان آئے گا

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close