
واشنگٹن (جیوڈیسک) وائٹ ہاﺅس میں اپنے معاونین کے اجلاس کے بعد امریکی صدر بارک اوباما نے کہا کہ امریکی سرزمین پر ایبولا وائرس پھیلنے کے خطرات سے نمٹنے کے لیے بھرپور اور ہنگامی اقدامات کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں ایبولا وائرس پھیلنے کے خطرات کم ہیں۔ صدر اوباما نے ایبولا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے افریقی ممالک کی مدد کی ضرورت پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ افریقی ممالک کو اس ضمن امداد دینا دراصل اپنے ہی عوام کے صحت پر سرمایہ کاری کے مترادف ہے۔
