Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

معیشت سے جڑا جزوی اندھا پن

October 24, 2018 0 1 min read
Economy
Economy
Economy

تحریر : قادر خان یوسف زئی

اس میں دورائے نہیں کہ پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے اور ان پر قابو پانے کے لیے ایسے فیصلے کرنے ضروری ہیں، جن سے عوام بڑی پریشانیوں سے بچ سکیں۔ وزیراعظم کی جانب سے مربوط معاشی اصلاحات کی پالیسی کا نہ آنا ناقابل فہم عمل بنتا جارہا ہے، تاہم تصور کیا جاسکتا ہے کہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے انہیں حکومتی مشکلات کا اندازہ نہ تھا اور زمینی حقائق کا مکمل ادراک نہ ہونے کے سبب ان کے بیانات جارحانہ ہوتے تھے۔ دوم اس کا بھی گمان کیا جاسکتا ہے عمران وزرات عظمیٰ کے حصول کے لیے صرف ایک نکتے پر ٹکے تھے۔

تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتیں اس وقت حکومت کا حصہ ہیں اور ریاست کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے انہیں ہی اقدامات کرنے ہوں گے۔ اب یہ کس پالیسی کے تحت کیے جاتے ہیں، اس حوالے سے عوام کے سامنے صرف ایک بیانیہ ہی آیا کہ پچھلی حکومتوں کی وجہ سے 36 ٹریلین قرضے ”وراثت” میں ملے ہیں۔ اس کو مسترد بھی نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ ہر نئی حکومت اقتدار سنبھالنے کے بعد کچھ اسی طرح کے بیانات دیتی ہے۔ لیکن آپ نے فرمایا کہ دو ماہ میں قرضے نہ لیتے تو دیوالیہ ہوجاتے تو دو مہینے میں کن سے، کتنا، کن شرائط پر قرضہ لیا۔ یہ ابھی وضاحت طلب ہے۔”تسلیم” کہ چلیں آپ درست فرماتے ہیں، بعض اقدامات سے عوام کے لیے مشکلات پیدا ہوئی ہیں، لیکن ان سے کیسے نکلا جائے؟ آئی ایم ایف کے پاس آخری بار جانے کا ”سیاسی” بیان سامنے آچکا کہ تین برس میں خسارہ ”ختم” ہوجائے گا، لیکن کیسے…؟ اس منصوبے سے سب لاعلم ہیں، کیونکہ وزیراعظم فرمارہے ہیں کہ قرضوں کے سود کی ادائیگی کے لیے قرض لینے پڑرہے ہیں، یعنی سود بھی اپنی جگہ قائم اور قرض بھی نہیں اترے گا۔ اب تک منی لانڈرنگ روکنے کے لیے اسٹیٹ بینک کی جانب سے بائیومیٹرک نظام واحد قابل تحسین اقدام ہے۔

زرمبادلہ میں اضافہ اور غیر ملکی سرمایہ کاری سمیت ملک میں منجمد صنعتوں کی بحالی نہ ہونے تک مملکت معاشی بحران سے باہر نہیں نکل سکتی۔ کیا اس کے لیے حالات سازگار ہیں تو اس کا جواب غیر اطمینان بخش ہے۔ بلاشبہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کی کمر توڑی اور دن رات ایک کردیے۔ حساس اداروں کے خلاف نادان دوستوں نے غیر پسندیدہ تحریک بھی شروع کی، لیکن منفی پروپیگنڈے کے بل پر کسی بھی قوم کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔

پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی ہے، جس کے امن کا کریڈٹ رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے حساس اداروں کے سَر جاتا ہے، لیکن ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ رینجرز جب تک کراچی میں ہے، امن کی مصنوعی چھت موجود ہے۔ اگر ریاست سمجھتی ہے کہ وہ شہرِ قائد میں امن قائم کرنے میں کامیاب ہوگئی تو پھر رینجرز کی واپسی کا ٹائم فریم دے دے۔ کراچی سے رینجرز کی واپسی کا کوئی وقت مقرر نہ کیا جانا، اشارہ کرتا ہے کہ کراچی کبھی بھی نادیدہ اور نامعلوم افراد کے ہاتھوں دوبارہ یرغمال ہوسکتا ہے۔ لہٰذا شہر میں معاشی سرگرمیاں جب تک مکمل بحال نہیں ہوں گی۔ ملکی معیشت میں بہتری کے جلد آثار ممکن نہیں، کیونکہ کراچی مملکت کو 70 فیصد ریونیو دیتا ہے۔ سی پیک منصوبہ افغانستان میں امن سے مشروط ہے، جب تک وہاں امن نہیں ہوتا، ون بیلٹ ون روڈ کی کامیابی میں رکاوٹیں موجود ہیں۔ پاکستان نہیں چاہتا کہ امریکی افواج سوویت یونین کی طرح افغانستان کو تنہا چھوڑ جائیں۔ دوسرے معنوں میں کہا جاسکتا ہے کہ امریکا، بھارت کو جانشین بناکر افغان جنگ سے باہر نکلنا چاہتا ہے تو یہ پاکستان کے لیے قابل قبول نہیں۔ لہٰذا سی پیک سے بڑی توقعات اور معاشی بحران کے خاتمے میں کردار کے لیے ابھی کئی برس لگیں گے۔

بالفرض آئی ایم ایف، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سے قرضہ مل جاتا ہے، نیز چین اور عالمی مالیاتی ادارے قرضے ری شیڈول بھی کردیتے ہیں تو اس کے بعد پاکستان کے پاس معاشی مشکلات سے نکلنے کا کون سا راستہ ہے۔ یہ قرضے محدود مدت تک کچھ آسانی تو پیدا کریں گے لیکن ان کی کڑی شرائط کو لاگو کرنے سے مہنگائی کا جو سونامی آئے گا، اس کی شدت عوام برداشت نہیں کرپائیں گے۔ وزیراعظم اور ان کی ٹیم کے لیے قابل اعتماد قلیل و طویل المدتی معاشی پالیسی عوام کے سامنے لانا ضروری ہے۔ جو اقدامات کیے گئے، وہ معاشی بدحالی کا مستقل حل نہیں۔ اب جبکہ عمران زمینی حقائق کو جان چکے کہ اپوزیشن اور حکومت میں کیا فرق ہوتا ہے تو انہیں یہ بھی سمجھ آگئی ہوگی کہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے انہوں نے جو دعوے کیے تھے، وہ ناممکن تو نہیں لیکن ان حالات میں ناقابل عمل ضرور ہیں۔عوام تحریک انصاف کی حکومت سازی کو سمجھ نہیں پارہے کہ وہ کرنا کیا چاہتے ہیں۔ اُن کا اعتماد اٹھتا جارہا ہے۔ پچھلی حکومت سڑکوں اور میٹرو بسوں و ٹرین بنانے میں مگن تھی جس سے عوام کو براہ راست کوئی فائدہ نہیں پہنچا اور اربوں روپے خرچ ہونے اور قرض لینے کے باوجود یہ پُرمنفعت منصوبے قرار نہیں دیے جاسکتے۔ اسی طرح موجودہ حکومت مکانات بنانے کے لیے نجی سیکٹر کو پچاس لاکھ گھروں کا منصوبہ دینے کی خاطر غیر منطقی اقدامات کررہی ہے۔ اس قسم کے کئی منصوبے تو ماضی میں بھی شروع کیے گئے لیکن کرپشن اور اقرباپروری سمیت اقساط کی عدم ادائیگیوں نے تمام منصوبوں کو ناکام بنایا۔

سعودی عرب عالمی سرمایہ کانفرنس کا اہتمام کرتا ہے۔2030وژن کے عظیم منصوبے میں اسے سرمائے کی انتہائی ضرورت ہے۔ اب ان حالات میں عمران خان، کانفرنس میں غیر ملکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے کس طرح کی ترغیبات دیتے ہیں، یہ دلچسپ صورتحال ہوگی۔ کیونکہ یہ کانفرنس تو سعودی حکومت نے اپنے ملک میں سرمایہ کاری کیلئے منعقد کی ہے۔ اس میں وزیراعظم پاکستان بھی شرکت کرینگے۔ پھر عمران خان 3سے 5نومبرکو چین کے دورے پر جائیں گے۔ آئی ایم ایف کا وفد7نومبر کو پاکستان آئے گا، لہٰذا جو کرنا ہے اس سے پہلے کرنا ہوگا۔قطر کی جانب سے ایک لاکھ پاکستانیوں کو ملازمت دینے کی اطلاعات اہمیت کی حامل ہیں اور فوری پاکستان کو زرمبادلہ ملنے کا واحد راستہ بھی یہی ہے کہ جتنی زیادہ افرادی قوت بیرون ملک جائے گی، زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا۔

حکومت کو قائم ہوئے دو مہینے ہی گزرے ہیں، احباب کی ناراضی اپنی جگہ کہ تحریک انصاف کو موقع دیں تنقید نہ کریں۔ پہلے بھی یہی عرض کیا تھا کہ پی ٹی آئی پر بلاجواز تنقید اور حکومت کو عدم استحکام کا شکار کرنا پاکستان کے لیے مشکلات کا باعث بنے گا، لیکن جن حالات کا سامنا اس وقت عوام کو ہے اور جو اقدامات موجودہ حکومت کررہی ہے، اس سے خود تحریک انصاف کے کارکنان میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔ یہ قبول کرنے میں کوئی تامل نہیں کہ مربوط پالیسیاں بنا بھی لی جائیں تو اس کے اثرات کئی برسوں بعد ظاہر ہوں گے۔ کسی بھی حکومت کے پاس الٰہ دین کا چراغ نہیں کہ وہ راتوں رات دیرینہ مسائل حل کرسکے، بدقسمتی سے ہمارا معاشرہ کرپشن کی لپیٹ میں ہے اور اس رجحان کی وجہ سے مشکلات کا فوری حل بھی ممکن نہیں، لیکن کم ازکم اتنا تو کیا جاسکتا ہے کہ موجودہ حکومت عوام اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے اور اپنے تمام غیر منطقی بیانیوں پر نظرثانی کرکے قوم کواضطراب سے باہر نکالے، تاکہ اپنی حکومتی مدت بخوبی پوری کر سکے۔

Qadir Khan Yousafzai
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Tags:
difficulties government pakistan Qadir Khan Yousafzai tehreek e insaf پاکستان تحریک انصاف حکومت مشکلات معیشت
Traffic Accidents
Previous Post ملک میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات
Next Post صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود اور تحریک انصاف یو۔کے کی مقامی قیادت کے ہمراہ ایک تقریب میں
Barrister Sultan Mahmood

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close