
عدن (جیوڈیسک) جنوبی عدن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 2 جنگجو ہلاک ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈرون حملے میں ہیبان کے علاقے میں ایک کار کو نشانہ بنایا جس میں القاعدہ کے 2 جنگجو ہلاک اور کار کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ کو بھی ماریب صوبے میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 2 رکن ہلاک ہو گئے تھے۔
