Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

عید میلاد النبی : کچھ باتیں ذمے داروں سے

January 3, 2015 0 1 min read
Eid Milad un Nabi
Eid Milad un Nabi
Eid Milad un Nabi

تحریر : صادق رضا مصباحی
تعظیم اور اتباع دو مختلف لفظ ہیں اور ددنوں کی معنیاتی سرحدیں بھی الگ الگ ہیں ۔اسلام کے ماننے والوں کو دونوں کاحکم ہے ۔اسلام کی کلیت پراسی وقت بھرپور عمل ہوسکے گاجب اپنے مقتداورہنما کی تعظیم بھی بجالائی جائے اوراس کے ارشادات وفرمودات کواتباع وعمل کے رشتے سے ہم کنارکیاجائے بصورت دیگرکوئی بھی مسلمان مکمل طورپراسلام کانام لیوانہیں قراردیاجاسکتا۔مگرعصری ماحول کے جبراوردین کے حوالے سے بے اطمینانی نے مسلمانوں کے ذہنوں میں دین ومذہب کامعنی گڈمڈکردیے ۔یہ صورت حال دین کے کسی ایک پہلوسے متعلق نہیں ہے بلکہ دین کی پوری کلیت ا س کی زدمیں ہے ۔یہ مسلمانوں کی بدنصیبی ہی توہے کہ دین کے احکامات وہدایات کورسوم ورواج کامجموعہ سمجھ لیاگیاہے ۔ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کہ جس دن نبیِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم جلوہ آرائے کائنات ہوئے ۔یہ معظم ، مقدس ،متبرک،تاریخی اورتاریخ سازدن بھی مجموعۂ رسم ورواج بن کررہ گیا ہے۔ہم مسلمانوں کوا س عظیم دن سے نہ کچھ سیکھنے کی توفیق ہوتی ہے اورنہ سکھانے کی ۔ ظاہرہے کہ انسان جب تک خودکوئی چیزنہ سیکھے تووہ دوسروںکوکیوں کرسکھانے کافریضہ انجام دے سکتاہے؟

ایک بڑی غلط فہمی جوذہنوں میں پرورش پاچکی ہے بلکہ ا س کے مظاہراندرون سے بیرون تک منتقل بھی ہوچکے ہیں وہ علاقائی رسوم وروایات کودین سے منسوب کرناہے ۔ ظاہرہے کہ رواج کسی بھی طرح کے ہوں اگروہ دین کے احکام کے مطابق نہیں ہیں تودین سے ان کاکوئی بھی تعلق نہیں۔ انہیں اپنانے کی کسی بھی صور ت میں اجازت نہیں دی جا سکتی لیکن اگروہ احکام شرعیہ سے متصادم نہیں ہیں تواس کی اجازت دی جاسکتی ہے مگروہ دین کاحصہ نہیں کہلاسکتے۔جلوس عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم میں بعض چیزیں ایسی درآئی ہیں جوعلاقائی رسم ورواج کاحصہ ہیں۔ اسلام میں نہ ان کی شرعی حیثیت ہے اورنہ اسلاف سے ان کاکوئی ثبوت مگرچوں کہ ہمیں اس مبارک موقع پرہرطرح کی جائزومباح خوشی منانے اوردوسروں کواس کی ترغیب دینے کاحکم ہے۔ ا س لیے اس کی صرف اتنی ہی مقدارکی اجازت ہوگی کہ دین کاکوئی بھی حکم ا س سے متصادم نہ ہوتاہو۔اگرایساہے تواسے اپنانا کسی بھی حال میں جائزنہیں ہوگاچہ جائیکہ اسے رسولِ گرامی وقارصلی اللہ علیہ وسلم کے یومِ ولادت کے موقع پراپنایاجائے ۔انصاف سے بتائیے کہ ہماراجلوس کیاواقعتاًایساہے کہ اسے نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب کیاجائے؟یہ جلوس بدعات وخرافات ،ہلڑبازی اورموسیقی والی نعتوں پررقص وسرود اورڈی جے کامجموعہ بن کررہ گیاہے۔

مسلمانوں کے انداز سے ایساظاہرہوتاہے کہ مسلمان گویاجلوس کے دن زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے اپنی قوت کامظاہرہ کرناچاہتے ہوں ۔ہم لاکھ چیخیں ،تحریریں لکھیں ،تقریریں کریں کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم پیغمبرامن تھے ،سفیرمحبت تھے ،انسانیت وروادی کے داعی تھے اورسارے عالم کے لیے رحمت تھے مگرہمارے عمل اوراندازسے اس کی تکذیب ہی ہوتی ہے ۔بلاشبہہ مسلمان اپنے نبی کی تعظیم توضروربجالاتے ہیں اورمگراطاعت نہیں کرتے توجب تک اطاعت نہیں ہوگی تو تعظیم حقیقتاً تعظیم نہ ہوگی بلکہ یہ غیرشعوری طورپر توہین کااشاریہ بن جائے گی عیدمیلادالنبی کے جلوس سے اگرہمارے اندرتقدس واحترام کاجذبہ نہ جاگے توایساجلوس ،جلوس عیدمیلادالنبی کیوں کرہوسکتاہے اورکیوں اسے نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت سے منسوب کیاجاسکتاہے؟اگرجلوس میں وہی سب کچھ روارکھاجائے جوغیروں کے یہاں ہوتاہے یامسلمانوں کے درمیان شادی بیاہ وخوشی کے مواقع پرہوتاہے تو پھران دونوں کے درمیان کیافرق رہ جائے گا؟ہم ڈی جے بجاتے ہیں ،موسیقی والی نعتیں سنتے ہیں اورلائوڈاسپیکرکی آوازاتنی تیزکردیتے ہیں کہ کان کی پڑی آوازبھی سنائی نہیں دیتی۔ اس سے صوتی آلودگی پھیلتی ہے مریضوں اوربوڑھوں کو تکلیف پہنچتی ہے ۔کسی کوکسی بھی طرح کی تکلیف دیناتوہروقت منع ہے مگرعیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک موقع پرخاص طورپرکوشش کی جائے کہ ہمارے حرکت سے کسی کوچھوٹی سی بھی تکلیف نہ ہو۔ان ساری چیزوں کودیکھ کرکیاہمارایہ جلوس اسلامی جلوس معلوم ہوتاہے ۔؟اگراس مبارک دن پریہ جلوس نہ نکالاجائے تولگے گاکہ یہ کسی دنیادارقائدکاجلوس ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کانہیں۔

Eid Milad un Nabi
Eid Milad un Nabi

بعض ہمارے نوجوان بھائی اس موقع پراپنی طاقت کامظاہرہ کرتے ہیں۔ ایسی ایسی حرکتیں کرتے ہیں جواسلامی احکام کے بھی خلاف ہیں اور ہمارے ملک کے قوانین کے بھی خلاف ہیں ۔حالانکہ ہمیں جہاں اسلام کے احکام پرعمل کرنے کا حکم دیاگیاہے وہیں اپنے وطن اوراپنے ملک کے قوانین کاتحفظ بھی ہماری ذمے داری ہے ۔ہم دیکھتے ہیں جلوس کے موقع پرٹریفک کابہت بڑامسئلہ پیداہوجاتاہے جس سڑک سے جلوس گزرتاہے وہاں ٹریفک کی لمبی قطارلگ جاتی ہے اورسڑک پرآنے جانے والوں کوپریشانی کاسامناکرناپڑتاہے ۔جلوس عیدمیلادالنبی کے یہ شایان شان نہیں کہ ا س کی وجہ سے کسی کوکچھ تکلیف ہو۔ایک بات یہ دیکھی گئی ہے کہ موسیقی والی نعتیں سن کراورڈی جے کے زورپرہمارے نوجوان بھائی رقص کرتے ہیں ،بدتمیزیاںکرتے ہیں اورخلافِ شرع امورانجام دیتے ہیں ۔ جلوس عیدمیلادالنبی میں ان خرافات وبدعات کی اجازت ہرگزنہیں دی جاسکتی۔ اس ضمن میں شہراورمحلوں کی انجمنوں،تنظیموں اوراداروں کے ذمے دارن جوجھانکیوں کااہتمام کرتے ہیں،اس طرح کی حرکتیں کرنے والے نوجوانوں کو سمجھائیں اورجلوس کے تقدس واحترام کی نصیحت کریں بصورت دیگرانہیں جلوس سے الگ کرنے میں بھی کوئی باک محسوس نہ کریں کیو ںکہ ان کے اس طرزعمل سے اسلام کے متعلق غیروں میں غلط فہمیاں پیداہوتی ہیں اورغلاظت اسلام کے پاکیزہ چہرے پرآتی ہے۔ اس لیے خداراا س اندازسے قطعاًپرہیزکیاجائے۔

علماے کرام انہیں سمجھاتے ہیں اورائمہ مساجدجمعے کے خطبوں میں ا س کی تنبیہ کرتے ہیں مگرچوں کہ ہمارے مسلمان بھائیوں کودین کاہرحکم اپنی نفسانیت کے آئینے میں دیکھنے کی عادت پڑچکی ہے ا س لیے وہ لوگ وہی کام کرتے ہیں جہاں کے رجحانات ومذاق کی تسکین ہوتی ہو۔اس تناظرمیں سوائے اس کے اورکوئی چارہ ہی نہیں کہ شہرکے ذمے داران اوربااثرلوگوں کی دوکمیٹیاں تشکیل دی جائیں ۔ایک کمیٹی ایسے افرادپرنگاہ رکھے جوغیرشرعی امورکاارتکاب کرتے نظرآئیں اوردوسری ٹریفک کے نظام کوبحال رکھنے کے لیے کام کرے۔

ALLAH
ALLAH

ایک طرف تواسلام اورنبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے غلط فہمیوں کی ایک طویل فہرست ہے۔ پورامغرب ہمارے خلاف سینہ تانے کھڑاہے ۔ امریکہ میں بنی توہین آمیزاوردردناک فلم INNOCENESE OF MUSLIMکوبنے ہوئے زیادہ دن نہیں گزرے مگریہ مسلمان ہی ہے جواس تعصب ، عداوت اورغلط فہمی کی آگ میں مزیدپٹرول ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ہماری ذلتیں اپنی انتہاکی آخری حدکوپہنچ چکی ہیں ہم پرقیامت پرقیامت ٹوٹ رہی ہے کیااب اوربھی کسی خطرناک قیامت کا انتظار ہے ؟عیدمیلادالنبی بڑامبارک ومسعوددن ہے۔ یہ بڑااچھاموقع ہے کہ تعلیمات نبوی کوعام کیاجائے اوراسلام کے متعلق غلط فہمیوں کاازالہ کیاجائے ۔اگرہم اپنی ذمے داری پوری کرنے لگیں توہمیں کبھی بھی کسی سے کوئی شکوہ نہ ہو۔ہم غیروںکے تئیں ا س لیے ہمیشہ شکوہ سنج رہتے ہیں کہ ہم اپنی ذمے داریاں اورفرائض فراموش کرکے دوسروں سے امیدیں وابستہ کرلیتے ہیں اورجب وہاں سے امیدکادامن سرکتامحسوس ہوتاہے توواویلہ کرنے لگتے ہیں۔اس لیے ان غلط فہمیوں کے ازالے کے لیے ہمیں ہی آگے آناہوگا۔ایک بات یہ بھی یادرکھنے کی ہے کہ غیروں کاکام کانٹے بچھاناہے۔ ان کواگریہ کرناہوتوشوق سے کریں ہم توصرف ان کی راہ میں پھول ہی بچھائیں گے ۔اگرہم بھی ان کے ا س عمل پر ردعمل پرآمادہ ہوجائیں توپھرہمارے اوران کے درمیان فرق کیارہ جائے گا اورہمارے پیشوامحمدعربی مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی تعلیمات کی اہمیت ومعنویت کیسے واضح ہوگی ۔ آئیے ہم سب مل کرعیدمیلادالنبی کے جلوس کوبامقصدبنائیں اورنبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کا جھنڈا گھر گھر لہرائیں۔

تحریر : صادق رضا مصباحی
موبائل:09619034199
EMAIL:sadiqraza92@gmail.com

Share this:
Tags:
Islam Milad muslims observe respect words اسلام باتیں عمل عید مسلمانوں میلاد النبی
ABAD
Previous Post آباد کا مسائل حل نہ ہونے پر احتجاج کا فیصلہ
Next Post بے آسروں کا آسمان
Sky

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close