گوجرانوالہ : راہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)وسابقہ ڈپٹی میئر خواجہ طارق جاوید نائیک نے کہا ہے کہ پاکستان کے کروڑوں مسلمان نماز عید کے موقع پر اللہ تعالیٰ سے رو رو کر پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمہ ،امن کی بحالی مُلکی ترقی اور تنگ دست عوام کی خوشحالی کیلئے دُعا کریں بار بار کی آمریت کے نفاذ (ق) لیگ اور پیپلز پارٹی کے کرپٹ ترین تیرہ سال حکومتوں کے دور نے پاکستان کو معاشی ،اقتصادی ،امن و امان اور اخلاقی اعتبار سے کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے ہر ادارے ہر با اختیار شخص کو ناجائز ذرائع سے مُلکی دولت اور عوام کو لُوٹنے کا ” زرداری فارمولا ” ہاتھ میں تھمانے والوں نے مُلک کو ہر لحاظ سے پچاس سال پیچھے دھکیل دیا ہے پاکستانی قوم اُمید رکھے صرف دو تین سالوں میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پاکستان کو ایک بار پھر ”ترقی اور خوشحالی کی راہ ” پر ڈالنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
