
ٹھھٹہ (جیوڈیسک) کراچی سے کینجھر جھیل پر پکنک منانے کے لیے آنے والے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، غوطہ خوروں نے لاشیں نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹھھٹہ میں عید الاضحی کے تیسرے دن کراچی کے علاقے کورنگی سیکٹر نمبر 10 کے رہائشی پکنک منانے کے لئے جھیل پہنچے تھے۔
جہاں ایک ہی خاندان کے دو افراد غلام اور زر گل نہاتے ہوئے گہرے پانی میں جانے کے باعث ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ غوطہ خوروں نے دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے کردی ہیں۔
