
لاہور (جیوڈیسک) عید کے تیسرے روز لاہور سمیت اکثر علاقوں موسم خشک رہے گا تاہم بلوچستان اور سندھ کے بعض علاقوں میں بارش ہونے کی پیشنگوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور پنجاب کے اکثر علاقوں میں موسم خشک تا ہم ہلکے بادلوں کے ساتھ ابر آلود رہے گا سہہ پہر کو لاہور کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
سندھ کے حیدر آباد ڈویژن اور میر پور خاص میں تیز بارش کا امکان ہے جبکہ قلات، سبی، نصیر آباد، کوئٹہ اور مکران میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
