
ملک بھر میں آج عید الاضحی مذہبی عقیدت اور جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں ہزاروں مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔
اسلام آباد: ملک بھر میں آج عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت سے منائی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات مساجد، میدانوں اور کھلی جگہوں پرمنعقد ہوں گے۔ اسلام آباد میں عید کا مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں منعقد ہوا۔ راولپنڈی میں نماز عید کا مرکزی اجتماع لیاقت باغ میںہوا۔ لاہور میں بادشاہی مسجد، کراچی میں گلشن جناح، نشتر پارک اور نیشنل اسٹیڈیم میں عید کے بڑے اجتماعات کا انعقادہوا۔ جن میں پاکستان کی حفاظت اور سلامتی کی دعائیں مانگی گیں۔ نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے تمام مسلمان قربانی کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔
