Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
June 28, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بھوک

September 29, 2016 0 1 min read
Child Abuse
Shopkeeper
Shopkeeper

تحریر : ایس ایم مخمور
جیرے کی آنکھوں میں غیر معمولی چمک عود آئی ۔وہ چوکیداری کا ڈنڈا کبھی ایک ہاتھ میں تو کبھی دوسرے ہاتھ میں لیتے ہوئے مسلسل لکڑی کے اسٹول پر کبھی اِدھر اور کبھی اُدھر جھولنے لگا موسم معتدل ہونے کے باوجود اُس کے ماتھے پر پسینے کی بوندیں نمایاں ہو گئیں اور وہ بڑی بے قراری سے اپنے ہونٹ کاٹنے لگا ۔ میں نے دوکان کے کاونٹر کی دوسری جانب سے ادُھورے تعمیر شدہ فلیٹس کی چارددیواری کے بڑے دروازے کے ساتھ اسٹول پر بیٹھے جیرے کی تبدیل ہوتی حالت کو دیکھا تو اُس کی وجہ فورا َ ہی جان گیا۔میں نے کاونٹر پر موجود تہمینہ کواُس کی مطلوبہ چیزیں دے کر سیدھے گھر جانے کی ہدایت کی اور جیرے کو اپنی جانب متوجہ کر نے کے لئے آواز لگا دی ۔

”جیرے!! دوپہر ہو چلی ہے مقصود بھائی سے پائو بھر دہی لے آ، ساتھ کھانا کھا لیں گے”
جیرے کے چہرے پر پل کو ناگواری کے سائے امڈ آئے مگر پھر فوراَ ہی اُس نے اثبات میں سر ہلاتے ہوئے اپنی جگہ چھوڑ دی۔اتنی دیر میں تہمینہ بھی جیرے کے سامنے سے ہوتی ہوئی پانچ منزلہ ”النورہائٹس”کے فلیٹس کی سیڑھیاں چڑھ گئی۔ میں نے جیرے کی بدلتی حالت کو ذہن نشین کرتے ہوئے آج ہر صورت میں نوید عالم سے بات کرنے کی ٹھان لی۔ ہر روز شام کے وقت دفتر سے واپسی پر فلیٹس کی سیڑھیاں چڑھنے سے قبل نوید عالم میری دوکان پر اگلے روز،صبح کے لئے ناشہ کا سامان لینے کو پہنچا تو میں نے بہت محبت سے کاونٹر ہٹا کر دوکان کے اندر اپنے پاس اسٹول پر بٹھا لیا۔۔

” خیریت تو ہے ماسٹر صاحب !! آج تو آپ نے اپنی سلطنت میں جگہ دے ڈالی ہمیں” نوید عالم نے حسب معمول شوخ لہجے میں کہا اور میں اُس کی بات سن کر مسکرا دیا۔ ماسٹری چھوڑے زمانے گزر چکا تھا، مگر پرانے جاننے والے آج بھی مجھے ماسٹر کہہ کر ہی مخاطب کرتے تھے اور یہ ہی وجہ تھی کہ میرا نام ”حمید علی ” لینے کے بجائے محلہ بھر مجھے ماسٹر صاحب ہی کہا کرتا تھا۔ اور نہ صرف کہتا تھا بلکہ آج بھی ایک ماسٹر ہی کی طرح میری عزت کی جاتی تھی۔جو مجھ سے پڑھے ہوئے لوگ تھے وہ آج بھی میرے لئے بس ہو یا مسجد جگہ چھوڑ دیتے تھے۔ اور لوگوں کے اسی رویے کے سبب میں نے نوید عالم سے وہ بات کرنے کے لئے ہمت محسوس کی تھی جس کا آج پھرمجھے مشاہدہ ہوا تھا۔ میں نے چند منٹوں میں گاہکوں کو فارغ کیا اور نوید عالم کی جانب متوجہ ہو گیا، کچھ وقت اِدھر ُادھر کی باتیں کرنے کے بعد میں مطلب کی بات پر آگیا۔ ” نوید میاں!! ماشا ء اللہ آپ کی شہزادی تہمینہ تو بڑی ہوتی جارہی ہے، اللہ نظر بد سے محفوظ رکھے۔

نوید عالم یہ سن کرمسرت بھرے لہجے میں اپنی نو سالہ بیٹی کی باتیں سنانے لگا۔میں مسکراتے ہوئے اُس کی باتیں سنتا رہا۔ ” نوید بیٹا!! تم کواپنی آنکھوں کے سامنے چھوٹے سے بڑا ہوتے دیکھا ہے، اب ماشاء اللہ ایک بیٹی کے باپ ہو گئے ہو خوشی ہوتی ہے، اچھے ماں باپ کی اولاد ہو تو تم سے باتیں کرکے بھی اچھا لگتا ہے، عزت دیتے ہو ، عزت پاتے ہو مگر ۔۔۔۔۔۔۔”

میں نے اتنا کہا اور اپنی بات ادُھوری چھوڑ دی، نوید عالم میری اِس تمہید کا سبب مکمل تو سمجھ نہ پایا مگر اتناسمجھ گیا کہ میں کچھ کہتے ہوئے جھجھک محسوس کر رہا ہوں۔اُس نے آگے بڑھ کر میرے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھ کر نہایت نرم لہجے میں کہا ” ماسٹر صاحب !! آپ کو جو کہنا ہے بلا جھجھک کہیں ، یہ اگر مگر تو غیروں میں ہوتی ہے ، آپ تو میرے اپنے ہیں۔”

”پھر بھی بیٹا گھر کی بات گھر سے باہر والا کہے تو سماعت کو اچھا نہیں لگتا” ” ماسٹر صاحب ضروری تھوڑی ہے کہ انسان کی ہر بات سننے والے کو اچھی لگے، بعض اوقات ناگوار باتیں بھی سننا پڑتی ہیں اور وہ ہی ایسا وقت ہوتا ہے جب انسان کو احساس ہوتا ہے کہ وہ دوسرے کو کتنی عزت دیتا ہے اور اُس کی کڑوی بات کیسے برداشت کرتا ہے، آپ بے فکر رہیںبات کیسی بھی ہو ، آپ میرے لئے ماسٹر صاحب ہیں اور ان شاء اللہ رہیں گے” نوید عالم نے ایک مرتبہ پھر میری ہمت بندھائی تو میرے مشاہدے میں آئی بات لبوں پر آ ہی گئی ۔

Short Clothes
Short Clothes

” جیتے رہو بیٹا!! بس بات ہی کچھ ایسی ہے کہ کہتے ہوئے خیال آتا ہے تم کچھ غلط نہ سمجھو، مگرتم سے عمر میںبڑا ہوں اور تم کو اپنا سمجھتا ہوں اس لئے تم سے یہ بات کہنا بھی اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں ۔۔۔ ” اتنا کہہ کر میں نے تھوڑا وقفہ لیا اور پھر گویا ہوا ‘ دیکھو بیٹا، تہمینہ اب ماشا ء اللہ سے بڑی ہو رہی ہے اور تم بھی خوب سمجھ دار ہو، تو ضروری یہ ہے کہ اُس کو چست اور بھڑکیلے کپڑے پہنانے سے اورکم از کم دوپہر کو تنہا گھر سے باہر بھیجنے سے اپنی گھر والی کو منع کرو۔ یہاں دوپہر کو کافی سناہٹ ہوجا تا ہے” میں نے ہمت کرکے آخر نوید عالم سے اپنا مداح بیان کر ڈالا۔

” ارے ماسٹر صاحب اتنی سی بات ، تہمی تو ابھی بچی ہے ذرا سیانی ہوگی تو خود احتیاط کرنے لگے گی، ماں باپ شوق اِس عمر میں پورا نہیں کروائیں گے تو کب کروائیں گے۔اب تو ہر ایک اپنی بچیوں کو ایسے ہی کپڑے پہناتاہے، اِس میں ایسی کوئی بات نہیں، آج کے دور کے بچے ہیں آج کے فیشن تو کریں گے ہی ناں، ویسے بھی آپ کی اس بات کے لئے تہمینہ ابھی بچی ہی ہے”
نوید عالم نے کمال بے فکری سے میری بات کو ٹال دیا۔

” مگر بیٹا !!شکاری۔۔۔۔۔۔۔ ” میں نے مزید وضاحت کرنا چاہی لیکن میری بات ادُھوری رہ گئی، نوید عالم نے مسکرا کر میرا ہاتھ دبایا ” ارے ماسٹر صاحب یہ سب باتیں اب پرانی ہوگئی ہیں، زمانہ بدل گیا ہے، بچیاں اگر جلد بڑی ہوجاتی ہیں تو کیا اُن کو اپنے شوق پورے کرنے کا حق نہیں رہتا؟؟۔۔۔۔ آپ بے فکر رہیں” یہ کہتے ہوئے بیٹی کے باپ نے مسکرا کر مجھ سے اجازت طلب کی اور اپنے فلیٹ کو چل دیا۔

Childs Playing
Childs Playing

ہر گزرتے پل کی طرح میری اور نوید عالم کے درمیان ہونے والی گفتگو بھی ماضی کا حصہ بن گئی ، سرما کی وجہ سے دن سکڑ گئے اور جلد اندھیرا پھیلنے لگا، سامنے فلیٹس کے رہنے والے لوگوں کے بچے اکثر عصر سے مغرب کے درمیانی وقفہ میںفلیٹس سے نیچے اتر کر دائیں بائیں برابر کے خالی پلاٹس پر بھاگم دوڑی اور گیند بلا جیسے دیگر کھیل کھیلتے رہتے۔ میںتنگ سڑک پار دوسری جانب اپنی پرچون کی دوکان میں بیٹھا خالی اوقات میں اُن بچے بچیوں کو کھیلتا کودتا دیکھتا رہتا۔ بچے جس خالی پلاٹ پر کھیلتے تھے اُس کے ساتھ والے پلاٹ پر تعمیراتی کام جاری تھا۔ جیرا اُسی پلاٹ پر چوکیداری کیا کرتا تھا۔صبح سے پلاٹ کے گرد قائم چار دیواری کے دروازے کے پاس اپنے اسٹول پر بیٹھا رہتا اور مغرب ہونے تک مزدوروں کے چلے جانے کے بعد آہنی دروازہ بند کرکے پیچھے واقع کچی آبادی میں اپنے جھونپڑی نما مکان کے آگے بچھے تخت پر رات گئے تک لیٹا رہتا۔صبح ہوتی تو پھر اپنے اسٹول پر آکر بیٹھ جاتا۔ہر ایک کی زندگی معمول کے مطابق یوں ہی گزر رہی تھی۔محدود آمدنی اور بڑھتی مہنگائی کے عفریت کے سبب میری توجہ بھی کل کی روزی کی فکر میں مشغول رہنے لگی۔مگر اب بھی دوپہر کے وقت خاص طور پر تہمینہ سمیت کوئی بھی بچی میری دوکان سے کوئی چیز لینے آتی تو میں اُس کی مطلوبہ چیز دے کر اس کو اپنی نگاہوں کے حصار میں اپنی دوکان کے کاونٹر کے پیچھے سے نگاہ کی آخری حد تک چھوڑ کر آتا۔ اور پھر دوسرے گاہکوں کی جانب متوجہ ہوتا۔

” چچا جان!! امی نے ایک پائو ماش کی دال منگوائی ہے، ابو شام کو دفتر سے واپس آ کرروپے دے دیں گے آپ کو” نیم سرد دوپہر میں تہمینہ کی آواز نے مجھے اپنی جانب متوجہ کر لیا۔میں نے اثبات میں مسکراتے ہوئے سر ہلایا اور ایک پائو ماش کی دال تُول کر پلاسٹک بیگ میں تہمینہ کے ہاتھ میں تھاما دی۔ ” دھیان سے سڑک پار کرنا بیٹی ۔۔۔” میں نے اُس کے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے نصیحت کی۔تہمینہ نے سمجھ جانے والے انداز میں سر ہلایا اور اپنے فلیٹ جانے کے لئے سڑک پا ر کرنے لگی ۔ میں کاونٹر کے پاس کھڑااُس کو واپس جاتا دیکھنے لگا۔

” انکل!!آدھا پائوماش اور ایک پائو مونگ کی دال دے دیں، ذرا جلدی کریں” دوکان پر آئی ایک خاتون کی آواز نے میری توجہ اپنی جانب مبذول کر لی اور میں انھیں اُن کی مطلوبہ چیزیں دیکر فارغ ہوا تو ایک اور گاہک آن پہنچا اور پھر یہ سلسلہ ایسا چلا کہ میںعصر تک ایک ٹانگ پرکھڑا ہی رہا، محلے والے اکثر میری ہی دوکان سے مہینے بھر کاسودا لیتے۔ اِس لئے مہینے کے ابتدائی ایام میں اکثر میری ٹانگیں درد کرنے لگتی تھیں۔مغرب ہونے میں ابھی کچھ وقت باقی تھا،میں نے چند مستقل گاہکوں کے ماہانہ راشن کی لسٹ نکالی جو وہ مجھے صبح دفتر جاتے وقت دے گئے تھے اور اُن کا مطلوبہ سامان باندھنے لگاکہ یکایک فضا میں گونجتی ایک آواز نے توقع سے زیادہ کمائی ہونے کا سرور مجھ سے چھین لیا۔

محلے کی مسجد کے لائوڈ اسپیکر سے موذن صاحب اعلان کر رہے تھے ” حضرات ایک ضروری اعلان سماعت فرمائیے، ایک بچی جس کی عمر نو سال ہے، گور ی رنگت اور گھنگھریالے بال ہیں ، فیروزی فراک پہنے ہوئے ہے، کسی صاحب کو ملے تو فورا َ َ’النور ہائٹس ‘ کی انتظامیہ کو آگاہ کرے یا پھر اِس نمبر پر رابطہ کرے ۔۔۔۔۔ ” اور پھر موذن صاحب نے نوید عالم کا موبائل نمبربیان کیا۔اعلان سن کر میرا دل بیٹھنے لگا، میر ی نگاہوں کے سامنے تہمینہ کا شاداب چہرہ سامنے آ گیا۔وہ اپنے قد کاٹ کے سبب اپنی ہم عمر بچیوںپہلے ہی نمایاں نظر آتی تھی اور اوپر سے اُس کا لباس ایسا ہوتا تھا کہ نظر میں آنا لازمی قرار پا جاتا، پھر ماں باپ کی بے فکری نے نو خیزکلی کی چاروں جانب احتیاط اور پابندیوں کے کانٹوں کوروندڈالا تھا۔

Child Abuse
Child Abuse

نئے فیشن اور چھوٹی عمر کے نام پربچی نہ جانے کتنی آنکھوں کی توجہ بن جاتی تھی۔ آنکھوں کا خیال ذہن میں آتے ہی میںنے پلٹ کے فورا سڑک پار جیرے کی بیٹھک پر نگاہیں جما دیں،آدھے کھلے آہنی دروازے کے پاس وقت سے پہلے اُس کا خالی اسٹول دیکھ کر میری آنکھوں کے سامنے پسینے سے تر، دانتوں سے ہونٹ کاٹتا، آنکھوں میں بلا کی چمک لئے اسٹول پر پہلو بدلتا جیرے کا خاکہ بھرپور انداز سے اُبھر آیا۔میری آنکھوں کے گردپل کو اندھیرا چھا یا، جسم پر لرزا طاری ہوا اور چھپاک کی آواز کے ساتھ میرے ہاتھ سے چینی کی تھیلی گر گئی ۔میں سر جھکائے دوکان کے فرش پر جابجا چینی کے بکھرے دانوں کو دیکھنے لگا اوربے ساختہ میری زبان سے وہ ادھوراجملہ نکل گیا جو کچھ دن قبل نوید عالم نے مجھے کہنے سے روک دیا تھا۔ ”شکاری اپنی بھوک مٹانے کے لئے کبھی شکار کی عمر نہیں دیکھتا۔۔۔۔۔”

تحریر : ایس ایم مخمور

Share this:
Tags:
disease Diseases duty eyes food guard hunger respect Sardar Akhtar Chaudhry service Wood آنکھوں احترام اختر سردار چودھری ادب بزرگوں بھوک بیماریوں خدمت فرض کسووال کھانا لکڑی
Pak Army
Previous Post بھارتی فائرنگ اور پاک فوج کا منہ توڑ جواب
Next Post امن کیلئے جنگ نہیں لڑی جاتی
War

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close