Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

الیکشن 2014 اور نوجوان !

March 12, 2014 0 1 min read
Mohammad Asif Iqbal
Election
Election

فی الوقت ہندوستان میں انتخابات کا بازار سرگرم ہے۔ چہار جانب سیاسی جلسے، جلوس، ریلیاں، نعرے، وعدے، ایک دوسرے کی پول کھولنے اور ایک دوسرے کی حقیقت عیاں کرنے میں سیاسی و غیر سیاسی تقریباً سبھی لوگ سرگرم ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ سولہویں لوک سبھا انتخابات اپنے آپ میں مخصوص ہے کیونکہ اس مرتبہ:i) الیکشن میں 114 ملین رائے دہندگان ہوں گے جو یورپ کی مجموعی آبادی سے بھی زیادہ ہیں۔ اس معنی میں 2014 کے انتخابات دنیا کے سب سے بڑے انتخابات رہیں گے۔ ii) 18 سے 19 سال کے رائے دہندگان میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ اس عمر کے لوگ تقریباً 23 ملین ہیں جو مجموعی رائے دہندگان میں 2.88 فیصد ہیں۔iii) الیکشن کمیشن کے مطابق اس الیکشن میں گزشتہ کے مقابلہ 100 ملین ووٹر زیادہ ہوں گے۔ iv) اس مرتبہ الیکشن کمیشن نے ہیجڑوں کے لیے بھی ایک الگ زمرہ ‘دیگر’ کے نام سے بنایا ہے۔اس دیگر زمرے میں آنے والے رائے دہندگان کی تعداد 28,314 ہوگی۔ v) اس مرتبہ 10 فیصد رائے دہندگان پہلی مرتبہ ووٹ ڈالیں گے۔ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان کی نصف آبادی 25 سال سے کم ہے اور یہ نئے رائے دہندگان انتخابی عمل کو متاثر کرنے میں کافی اہم کردار ادا کریں گے۔ ہماری گفتگو کا بھی یہی وہ اہم نکتہ ہے جس پر ہم اپنی بات آگے بڑھائیں گے۔

چند دن بعد ہونے والے الیکشن کی خوبیوں میں ایک اہم خوبی یہ بھی ہے کہ ملک میں ایک نئی پارٹی اپنی آب و تاب کے ساتھ منظر عام پر آئی ہے جو گزشتہ پارلیمانی الیکشن میں موجود نہیں تھی۔ اس پارٹی کی فی الوقت ایک حیثیت یہ بھی ہے کہ یہ پارٹی موجود ملک کی دو بڑی سیاسی پارٹیوں کانگریس اور بی جے پی ، دونوں ہی کے خلاف آواز اٹھا تی نظر آرہی ہے وہیں دوسری طرف دیگر ریاستی پارٹیوں سے بھی اس کا اشتراک نہیں ہوا ہے۔ اس لحاظ سے یہ پارٹی اپنی شناخت بنانے کی دوڑ میں سب سے آگے ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ آئندہ وقت میں یہ کیا کردار ادا کرنے والی ہے! یہ پارٹی عام آدمی پارٹی کے نام سے جانی جاتی ہے اور اس کے لیڈر اروند کجریوال ہیں۔ بی جے پی کے وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار نریندر مودی کے ‘گجرات ترقی ماڈل ‘کا انھوں اپنے دورے میں باریکی سے مطالع کیا ہے۔ مندراتعلقہ (گجرات) میں کسانوں سے ملنے کے بعد کہا کہ ‘مودی وکاس پرش ہیں، لیکن صرف ادانیوں اور امبانیوں کے لیے’۔ان کے مطابق گجرات حکومت (جس کے وزیر اعلیٰ بی جے پی کے وزیر اعظم کے دعویدار بھی ہیں) کے ساتھ گٹھ جوڑ رکھنے والے بڑے صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں نے زمین تحویل میں لینا شروع کر دی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ گویا گجرات کی ساری زمین فروخت پر ہے۔ اسی طرح ‘ابڈاسا’میں سکھ کسانوں کی زمین کے متعلق بھی ان کا یہی کہنا ہے۔ گجرات حکومت سکھ کسانوں کو ان کی زمین نہیں دینا چاہتی ہے۔ گجرات حکومت نے 2010 میں ان کی زمین سیل کر دی، وہ عدالت کے پاس گئے اور انہوں نے بڑے وکیلوں کو رکھ لیا تاکہ سکھ کسان اپنی زمین سے محروم رہیں۔ وہیں اسی عام آدمی پارٹی کے ایک دوسرے لیڈر منیش سسودیا نے گجرات دورے کے دوران ٹوئیٹ کرکے یہ اطلاع دی کہ ان کی کار پر حملا کیا گیا، اس کے شیشے چکنا چور ہو گئے اور حملے کے لیے انھوں نے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ لیکن اس سے بھی بڑی بات جو انھوں نے کہی وہ یہ کہ گجرات میں پولیس میری جاسوسی کر رہی ہے۔ گجرات میں گزشتہ شام سے میں جن لوگوں سے مل رہا ہوں، پولیس انہیں پریشان کر رہی ہے، پوچھ گچھ کر رہی ہے اور دھمکی دے رہی ہے۔ وہیں کجریوال کا بھی یہ الزام تھا کہ گجرات میں حکومت کے ترقیاتی کاموں کے جائزے کو مودی روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متذکرہ واقعہ کے بعد ایک لائیو شو میں کسی نے یہ سوال بھی اٹھا یا کہ اگر بقول آپ کے ،گجرات حکومت اپنی ریاست کے شہریوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہے، پھر کیوں وہ تین مرتبہ سے بڑی اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرتی آئی ہے؟ سوال کے جواب میں کجریوال کا کہنا تھا کہ ریاست میں کوئی بھی مضبوط اپوزیشن نہیں ہے، کانگریس کو یا تو مختلف مقامات پر خرید لیا گیا ہے یا پھر ڈرا دھمکا کر انھیں ابھرنے نہیں دیا جاتا۔اس بات میں کتنی سچائی ہے ہم نہیں جانتے لیکن اس بات سے ضرور اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ملک کا پلا ننگ کمیشن جب غربت کی حد 28 اور 32 روپے طے کرتا ہے تو پورا ملک اُس کے اِس طرز عمل کی مزمت کرتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ انصاف سے بالاتر ہے کہ ایک کمزور شخص حد درجہ غربت میں مبتلا ہو،ان حالات میں 28 یا 32 روپے طے کرکے غربت کے گراف کو کم کرنے کی ناکام کوشش کی جائے۔ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ مناسب پالیسی اختیار کرتے ہوئے غربت کے پیمانے کچھ اور طے کیے جاتے، ایسے حد درجہ غریب لوگوں کو مزید سہولیات فراہم کی جاتیں، لیکن حکومت ہے کہ وہ نہ صرف اس بات کو نظر انداز کر رہی ہے بلکہ غریبکی غربت کا مزاق اڑاتے ہوئے اس غیر منصفانہ حد بندی پر اپنی مہر بھی ثبت کررہی ہے جو کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے۔ اس کے برخلاف جب گجرات میں حکومت غربت کا پیمانہ صرف 11روپے طے کرتی ہے تو چہار جانب خاموشی چھا جاتی ہے!ایسا کیوں ہے؟ کیا اس بات سے یہ نتیجہ نہیں نکالا جاسکتا کہ میڈیا گجرات حکومت کی مٹھی ہے یا ان لوگوں کی گرفت میں جو نریندرمودی کو بی جے پی کے وزیر اعظم کا عہدہ دلاتے ہیں، مودی کو اڈوانی پر فوقیت دیتے ہیں، مرلی منوہر جوشی کو راضی یا پابند کرتے ہیں کہ وہ وارانسی کی سیٹ مودی کے لیے چھوڑ دیں۔ معلوم ہوا میڈیا جملہ تمام بڑی قوتوں کی سرپرستی میں اپنے پروگراموں کو چلاتی ہے، ان کے نفا اور نقصان کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہی مختلف رپورٹیں اور پروگرام سامنے لاتی ہے،اورجب اور جیسے چاہیں اچھے کو برا اور برے کو اچھا ثابت کرنے اور کرانے کی صلاحیت رکھتیہے۔میڈیا خصوصاً الیکٹرانک میڈیا کی اسی صلاحیت و اہمیت کا ہی اندازہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے صحت غلام نبی آزاد نے این ایس یو آئی کے ایک پروگرام میں دعویٰ کیا کہ” میڈیا کے ایک حصے نے یو پی اے حکومت کی حصولیابیوں کو نظر انداز کرنے میں حریف سیاسی جماعتوں سے ہاتھ ملا لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج سماج ایسا ہو گیا ہے کہ آپ ٹی و ی پر کوئی جھوٹ 10 مرتبہ دکھائیے اور لوگ اس پر یقین کرلیں گے۔ کسی جلسہ عام میں کوئی جھوٹ 100 مرتبہ بولیے اور لوگ سوچیں گے کہ یہ صحیح ہے۔آزاد نے کہا کہ مختلف پیمانوں پر گجرات کے نام نہاد ترقی ماڈل کو دیگر ریاستوں سے نیچے کا درجہ دیا گیا ہیجبکہ کئی ریاستوں میں اس سے بہتر ماڈل موجود ہیں”اس کے باوجود میڈیا ان ریاستوں اور ان کے لیڈران کو بطور ماڈل سامنے نہیں لاتی۔یہ وہ پس منظر اور حقیقت ہے جس میں آج نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

India
India

ہندوستان کی تمام ہی سیاسی پارٹیاں اپنی طلبہ تنظیمیں رکھتی ہیں۔ ان طلبہ تنظیموں میں خصوصیت کے ساتھ SFI,ABVP,NSUI,TCP,BVS,AISA,BCJD,CJD,CLJ,
CRJ,MSF,OCP,SCS,TRVS قابل ذکر ہیں۔ان تنظیموں کے علاوہ بھی ایک بڑی تعداد ان طلبہ تنظیموں کی آج ہندوستان میں موجود ہے جو یا تو سیاسی پارٹیوں سے وابستہ نہیں یا اگر ہیں تودوسرے درجہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔پھر یہ بھی حقیقت ہے کہ ہر سیاسی پارٹی اپنی مخصوص پہچان کے ساتھ مخصوص ایجنڈے پر کار بند ہے۔اس پس منظر میں متذکرہ طلبہ تنظیمیں اور ان سے وابستہ طلبہ و نوجوان ،کہا جا سکتا ہے کہ مخصوص نظریہ و فکر کے لیے سرگرم عمل ہیں اور یہی ان کی پہچان ہے۔معلوم ہوا کہ ہندوستان کی نصف آبادی 25 سال سے کم ہے اور یہ نئے رائے دہندگان جو تقریباً 10 فیصد ہیں، قبل از وقت ہی ان کی فکری، نظریاتی اور جذباتی وابستگیاں موجود ہیں۔ لہذا یہ وہ تعداد نہیں ہے جو ہونے والے انتخابی عمل میں ملک کے نقشہ پر کوئی مخصوص تبدیلی لاسکے گی۔ البتہ وہ نوجوان جو قابل ذکر نہیں ہیں یا دوسرے معنی میں فی الوقت اپنی مخصوص سیاسی و غیر سیاسی پہنچان نہیں رکھتے وہی وہ ٹارگیٹ ہیں جن پر تمام سیاسی پارٹیوں کی توجہ مرکوز ہے۔ بظاہر اس کھیل میں عام آدمی پارٹی اور طلبہ و نوجوانوں کا تال میل کافی بہتر محسوس ہو رہا ہے۔ دیکھنے میں یہ بھی آرہا ہے کہ نوجوان بڑی تعداد میں اس پارٹی سے وابستہ ہو رہیہیں اس امید کے ساتھ کہ اے اے پی ملک میں ایک اچھی اور صاف ستھری حکومت دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اور بطور نمونہ پارٹی لیڈر کجریوال ان کے رول ماڈل ہیں۔ وہیں کجریوال گرچہ نوجوان نہیں لیکن ان کی حکمت عملی ا ور سرگرمیاں جس میں دھرنے، مظاہرے، جذبات سے بھری تقریریں، ہر کسی پر بلا خوف الزام دھرنے، اور ماضی سے چھٹکارا پاتے ہوئے حال پر تکیہ کرنے جیسی خوبیاں نوجوانوں کو خوب متاثر کررہی ہیں اور وہ اس پارٹی سے وابستہ ہو رہے ہیں۔ لہذا وہ طلبہ و نوجوان جو فی الوقت غیر منظم ہیں اور کسی سیاسی یا غیر سیاسی پارٹیتنظیم کا حصہ نہیں وہ عام آدمی پارٹی کی جانب تیزی سے قدم بڑھا رہے ہیںوہ بھی بلا ارادہ اور غیر شعوری طور پر اے اے پی کی پالیسیوں اور نظریہ کے حامل ہیں۔پھر وہ کون سی تعداد بچتی ہے جسے ملک کا 50% فیصدیا اس سے زائد کہا جا رہا ہے؟ شاید یہ وہ قلیل ترین تعداد ہے جو کہیں اور کسی سے وابستہ نہیں ساتھ ہی بری طرح سے کنفیوژ بھی ہے۔

طلبہ و نوجوانوں کے تعلق سے یہ بات حقیقت پر مبنی ہے کہ وہ اپنی عمر سے بڑے لوگوں کی بہ نسبت زیادہ مخلص ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے اندر اٹھنے والے احساسات، خیالات اور جذبات کو چھپا نہیں پاتے۔ اور جب یہ چھپانے کا مرحلہ شروع ہوتا ہے بس یہی وہ دور ہے جس میں عام طور پر اخلاص میں کمی آنی شروع ہو جاتی ہے۔ انسان نفع و نقصان کے پیش نظر معاملات طے کرتا ہے اور اس کی سرگرمیاں انھیں نفع و نقصان کے بھنور میں الجھا کر رکھ دیتی ہیں۔ اور اگر اس حد درجہ اخلاص کے ساتھ غیر شعوری جذبات بھی شامل ہو جائیںتو ایسا بھی ہوتا ہے کہ معاملات بگڑ جاتے ہیں۔نتائج وہ نہیں آپاتے جو مطلوب ہیں، یہ بدلے ہوئے نتائج کبھی خوشگوار ہوتے ہیں تو کبھی تباہی کا پیش خیمہ۔ لہذا نوجوانوں کو اور سرپرست تنظیموں کو چاہیے کہ وہ ایک ایسا لائحہ عمل تیار کریں جس کے نتائج دیر یا سویر مثبت ہی نکلیں،اور یہ ممکن بھی ہے۔ لیکن اندیشہ وہاں پیدا ہوتا ہے جہاں منفی کو بھی لوگ مثبت ثابت کیا جاتا ہے اور نوجوان اپنے غیر ذمہ دارانہ عمل کے نتیجہ میں ان سے قربت اختیار کرتے ہیں جو ہمیشہ ہی مہلک ثابت ہوئے ہیں۔ان حالات میں ماضی کا مطالعہ کرتے ہوئے نتائج اخذ کیے جانے چاہیں۔ لہذا اگر آپ نوجوان ہیں اور ماضی کا مطالع کرنے کے بعد حال کے نتائج سے مطمئن بھی ہیں تو قدم آگے بڑھائیے نہیں تو بہتر یہی ہے کہ ایسی تنظیم یا سیاسی پارٹی کا حصہ بننے سے دور ہی رہا جائے جو ملک ، اہل ملک اورسماج و تمدن کے لیے تباہ کن ہو۔کیونکہ کبھی قدم آگے بڑھانے کی ضرورت ہوتی ہے تو کبھی قدموں کو روک دینے سے بھی عافیت نصیب ہوتی ہے۔ الیکشن قریب ہیں اور الیکشن کے موقع پر ہر شخص کو ووٹ دینا چاہیے تاکہ اس کے اختیار کا صحیح استعمال ہو لیکن یہ ضروری نہیں ہے کہ جس طرح ووٹ کی ادائیگی ایک جمہوری ملک میں ضروری سمجھی جاتی ہے سیاسی پارٹیوں میں بھی شمولیت اختیار کرنے کو ضروری سمجھا جائے۔ہمارے فہم میں ووٹ کا صحیح استعمال تب ہی ممکن ہے جبکہ آپ کسی بھی سیاسی پارٹی سے اس درجہ وابستہ نہ ہوں کہ آپ اور آپ کی فکر مفلوج نظر ہو جائے۔ اس حالت میں ترقی نہیں بلکہ تنزلی ہی خیال کی جائے گی!

Mohammad Asif Iqbal
Mohammad Asif Iqbal

تحریر : محمد آصف اقبال
maiqbaldelhi@gmail.com
maiqbaldelhi.blogspot.com

Share this:
Tags:
election election commission political young الیکشن الیکشن کمیشن سیاسی نوجوان
Dollar
Previous Post انٹر بینک میں ڈالر 99 روپے سے نیچے آگیا
Next Post کانگریس نے کریمیا میں روسی مداخلت کیخلاف مذمتی قرارداد کی منظوری دیدی
U.S. Congress

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close