
لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے پاک فوج کے اس موقف کو سراہا ہے جسمیں آئین اور جمہوریت کی بالادستی کا اعادہ کیا گیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کر انا اشد ضروری ہے کیونکہ یہ اب قومی مطالبہ بن کر ابھر آیا ہے اور ملک کی اکثریتی سیاسی قیادت غیر جانبدارانہ تحقیقات پر متفق بھی ہے اور چاہتی ہے کہ اس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
میاں منظور احمد وٹو نے زور دے کر کہا کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات سپریم کورٹ سے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کرانا اس لیے بھی لازمی ہے تا کہ احتجاج کرنے والی پارٹیوں کو مطمئن کیا جاسکے۔ دریں اثنا پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمد، عمر حیات تبسم، شیخ علی سعید، شریف سجاد بھٹی، نصیر احمد نے میاں اکبرکی رہائش پر اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی غیر جمہوری قوتوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دے گی، آئین کی حفا ظت اور پارلیمنٹ کی سربلندی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
