
جھنگ (جیوڈیسک) جھنگ کی تحصیل گڑھ مہاراجہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تیز دھار آلے سے میاں ، بیوی اور ان کے 2 بچوں کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق گڑھ مہا راجہ کے علاقہ دولو آنہ میں طالب حسین ، اس کی بیوی ، 11 سالہ بیٹا نجف اور 13 سالہ بیٹی سفرابی بی گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ رات کو نامعلوم افراد گھر میں گھس گئے اور اُن کے سروں پر تیز دھار آلے سے وار کیے۔
حملہ میں چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ مقتول طالب حسین کی یہ دوسری شادی تھی۔ مقتول کی پہلی بیوی اور ایک بیٹا پڑوس کے گھر میں سوئے ہوئے تھے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
