Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 26/1/2015

January 26, 2015 0 1 min read
Gujarat
Gujarat
Gujarat

گجرات ( جی پی آئی ) سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت قابل مذمت ہے اور دنیا کا کوئی بھی مذہب اس طرح کا فعل کرنے کی اجازت نہیں دیتا اور اہل سنت کسی بھی طرح اس طرح فعل کی اجازت نہیں دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ اہل سنت سواداعظم ہیں اور اہل سنت کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اہل سنت کے حقوق کی حفاظت کیلئے سر دھڑ کی بازی لگیں گے اور اہل سنت کا وقار بلند کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں جس طرح اہل سنت کے حقوق پائمال کئے جا رہے ہیں یہ کسی بھی صورت برداشت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اہل سنت پر امن ہیں اور یہ پر امن طریقہ سے اسلام کی تبلیغ کیلئے کوشاں ہیں اور اسلام کی تبلیغ سے دنیا کا کوئی بھی طاقت نہیں روک سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ اہل سنت نے ہمیشہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ پاکستان اہل سنت کی مشائخ نے حاصل کیا تھا ۔ اور اہل سنت ہی اس کے تحفظ کیلئے کوشاں ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) گجرات پراپرٹی ڈیلر کے انتخابات میں اتفاق گروپ نے بھاری اکثریت سے فتح حاصل کر لی ۔ راجہ سکندر صدر اور محمد وارث جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ‘ پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کے الیکشن جیل چوک گجرات میں منعقد ہوئے ‘ نو منتخب عہدیداران نے صدر راجہ سکندر نے97سینئر نائب صدر اشتیاق حسین نے 99′ جنرل سیکرٹری محمد وارث 97جوائنٹ سیکرٹری محمد واجد نے 90′ سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی نے 87’ فنانس سیکرٹری محمد ناصر نے 87ووٹ حاصل کئے ۔ اس موقع پر ضلع بھر سے پراپرٹی ڈیلرز کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے صدر شیخ عرفان پرویز نے پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر منتخب صدر راجہ محمد سکندر و دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب عہدیداران پراپرٹی ڈیلرز کے مسائل کے حل کیلئے کام کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے رکن اور امیر اہل سنت صاحبزادہ سید پیر سعید احمد شاہ گجراتی نے علماء اہلسنت اور آئمہ مساجد کے بہت بڑے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ کسی بھی صورت علماء اہل سنت کی عزت نفس مجروع نہیں ہونے دیں گے پولیس صرف سنی فرقہ کے علماء کرام کو تنگ کررہی ہے علماء کرام مشائخ عظام آئمہ مساجد کے خلاف ناجائز مقدمات فوری طور پر خارج کیے جائیں اگر ایک ہفتہ تک علماء کرام کے خلاف درج مقدمات اخراج نہ کیے گئے تو علماء اہلسنت کو لیکر سڑکوں پر نکلیں گے انہوں نے کہاکہ وہ گجرات میں انتظامیہ وپولیس کے ذمہ داران کو خبردار کرتے ہیں کہ اہل سنت کے صبرکا امتحان نہ لیا جائے علماء اہل سنت پرامن ہیں اور ہمیشہ انتظامیہ وپولیس کے ساتھ تعاون کیا ہے مگر انتظامیہ وپولیس علماء اہل سنت کو جھوٹے مقدمات درج کرکے ہراساں کررہی ہے اذان کے ساتھ سرکارمدینہ ۖ کے ساتھ درودوسلام پڑھنا اہل سنت کے ایمان کا حصہ ہے انہوں نے کہاکہ علماء کرام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے خلاف درج ایف آئی آر لیکر مرکز اہل سنت جامعہ شاہ ولائیت پہنچے تمام مقدمات ختم کرائیں گے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی آڑ میں ضرب عضب کو ہراساں کیا جارہا ہے یہ آپریشن پاکستان کی بقاء کے لیے ہیں دہشت گردوں کے خلا ف آپریشن کی علماء اہل سنت مکمل حمائیت کرتے ہیں ۔صاحبزادہ سید پیر علی حسین شاہ گجراتی نے کہاکہ علماء اہلسنت نہ ہی معصوم اور نہ ہی مظلوم ہیں اپنا حق لینا جانتے ہیں گجرات اولیاء کرام کی سرزمین ہے نہ کسی ڈی سی او یا ڈی پی او کی ہے ہمیں پتہ ہے کہ ڈی پی او کا کس فرقہ سے تعلق ہے وہ صرف سرکاری ملازم بن کر رہے ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے کہاکہ وہ ایم پی اے کی حیثیت سے یہاں نہیں آئے بلکہ عاشق رسول ۖ کی حیثیت سے علماء کرام کے پاس آئے ہیں وہ علماء اہل سنت کے خلا ف درج مقدمات کے خاتمہ کے لیے ڈی سی او اور ڈی پی او سے بات کریں گے ہمارے لیے تمام علماء کرام قابل احترام ہیں اور ان میں مذہبی ہم آہنگی پائی جاتی ہے ۔علامہ حکیم جواد الرحمان نظامی نے کہاکہ ڈی پی او صاحب اہل سنت کے علماء کو چھیڑ کر انجوائے کررہے ہیں مگر انکو مہنگا پڑے گا گجرات میں عاشق رسولۖ موجود ہیں ۔قاری ارشد نقشبندی نے کہاکہ علماء اہل سنت متحد ہیں وہ سرکاری انتظامیہ کے کسی اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہیں ہونے دیں گے ایک کال پر گجرات سیل کردیں گے سید زاہد حسین شاہ نے کہاکہ گجرات کے گلی محلوں میں اہل سنت کے لوگ موجود ہیں جو حکم ملے گا عمل درآمد کریں گے اس موقعہ پر صاحبزادہ سید پیر حسن محمود شاہ گجراتی، مولانا اشرف نقشبندی، امیر علی منہاس ، مقبول الہٰی بٹ ،علامہ ابوتراب بلوچ ، قاری حسنات احمد جلالی ،ضیاء الرحمن عطاری دعوت اسلامی ، مولوی محمد یوسف راجپوت سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا علماء اہل سنت کے اکٹھ میںقاری عنصر محمود ، انجم جلالی، راجہ محمد طاسین، صاحبزادہ نور محمد جاوید ، صاحبزادہ محمد فاروق نقشبندی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد عارف کٹھانہ آف چک پنڈی کے صاحبزادے چوہدری عامر عارف کٹھانہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، شادی کی تقریب میں ممتاز سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی ، نکاح چوہدری ارشد علی آف چیچیاں باہووال کی صاحبزادی کے ساتھ طے پایا، بارات کا استقبال چوہدری رشد علی، نوابزادہ مظہر علی خاں ایم این اے، نوابزادہ حیدرمہدی ایم پی اے ، نوابزادہ طاہر الملک، چوہدری افتخار احمد آئی جی پنجاب ، چوہدری سلیم قاسم ایڈووکیٹ، چوہدری ندیم قاسم، عرفان صفدر، شہزاد اسلم وائس چیف آف ائیر سٹاف، چوہدری محمد اشرف نمبردار چیچیاں، چوہدری امجد علی، چوہدری عبدالرحمن، چوہدری شکیل انجم اجنالہ، چوہدری اشفاق احمد چیچی، سلیمان محمد خاں، چوہدری حسن محمود خاں چیچیاں، چوہدری ساجد علی پاسورٹ آفس نے کیا، شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں نوابزادہ غضنفر علی گل، میاں طارق محمود، میاں امجد محمود ڈنگہ، ڈی ایس پی میاں سہیل فاضل، چوہدری عبدالستار کٹھانہ، چوہدری زاہد کٹھانہ، چوہدری محمد افضل دھو سرہالی، چوہدری اختر حسین جوڑا ایڈووکیٹ، چوہدری محمد احسن اجنالہ، چوہدری محمد اعظم اجنالہ، چوہدری افضال اکبر چیچی، چوہدری عمران مشتاق بامتہ ایڈووکیٹ، چوہدری علی اصغر حیات ایڈووکیٹ، چوہدری جاوید سرور مراڑیاں، چوہدری عاشق سرور مراڑیاں، چوہدری عمر حیات ، چوہدری عصمت الٰہی نمبردار ، چوہدری معظم علی نمبردار، حاجی عاشق حسین ، چوہدری فیصل محمود چیچی( بلونیا اٹلی)، چوہدری لیاقت علی شاہ پور، چوہدری محمد عارف کٹھانہ ، چوہدری نصر اللہ اگووال، چوہدی محمد اسلم سرائے ڈھنگ، سید علیم امتیاز جھنگی، چوہدری محبوب ربانی ، چوہدری منیر الزماں فتح پور، چوہدری ضمیر الزماں فتح پور، چوہدری تنویر فاضل ایڈووکیٹ، چوہدری احسن اصغر مکیانہ، چوہدری محمد ادریس ایڈووکیٹ، حاجی الطاف حسین بامتہ، چوہدری فرحان ارشد صابووال، چوہدری گل محمد کٹھانہ، محمد عالم قادری، عطاء الرحمان قادری ایڈووکیٹ، چوہدری منصوراختر ایڈووکیٹ، راجہ طارق محمود جذبہ ، ایم دائود خاں ، احسان اکرم گھرال و دیگر نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ایم ڈی سوئی گیس عارف حمید کی ہدایات کے مطابق سوئی گیس صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ صارفین کیلئے سوئی گیس دفاتر کے دروازے کھول دئیے گئے ہیں جبکہ کرپشن کے خاتمہ کیلئے جامع اقدامات کا آغاز کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار جنرل منیجر سوئی نادرن گیس گجرات ریجن احسان اللہ بھٹی نے چارج سنبھالنے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوئی گیس صارفین محکمہ کیلئے انتہائی محترم ہیں ان کے مسائل کا حل میری ترجیحات میں سر فہرست ہے ، جنرل منیجر سمیت تمام افسران کے دفاتر کے دروازے صارفین کیلئے ہر وقت کھلے ہونگے اور وہ بلا جھجک تمام افسران سے رجوع کر سکیں گے انہوں نے کہاکہ فیلڈ سٹاف کو ہدایات کر دی گئیں ہیں کہ جس صارف کا نیامیٹر لگایا جائے سروس لائن بچھائی جائے یا کوئی دوسری سروسز فراہم کی جائیں ان کے نام اور موبائل نمبرز حاصل کیے جائیں جبکہ وہ خود ان نمبروں پر رابطہ کر کے سٹاف کے رویہ بارے صارفین سے آگاہی حاصل کریں گے ۔ احسان اللہ بھٹی نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود اور حکومتی پالیسی کے مطابق سوئی گیس صارفین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، ایم این اے چوہدری عابد رضا، ایم این اے چوہدری جعفر اقبال اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد نے کھاریاں میں 13کروڑ روپے لاگت سے واٹر سپلائی، سیوریج، گلیوں نالیوں کی تعمیر کے منصوبہ جات کا افتتاح کر دیا ہے ، یہ پراجیکٹ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ مکمل کرے گا، اس موقع پر ایم پی اے چوہدری محمد اشرف دیونہ، اے سی کھاریاں افشاں رباب، چوہدری تنویر گوندل اور بڑی تعداد میں معززین بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ضلع گجرات کے عوام کی ترقی کے لئے اہم منصوبہ جات کی منظوری دی ہے اور انکی تکمیل سے نہ صرف کھاریاں بلکہ ضلع گجرا ت ترقی یافتہ نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی طرف سے عوامی مسائل میں بھر پور دلچسپی اور انکے حل کے لئے عملی کاوشیں خوش آئند ہیں ، منتخب عوامی نمائندے جن منصوبہ جات کی منظوری حاصل کرتے ہیں وہ انتظامیہ کے پاس عوام کی امانت ہیں جنکی جلد از جلد تکمیل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ڈی سی او نے واضع کیا کہ عوامی فلاحی منصوبہ جات کے دوران کسی قسم کی کرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور دونمبری کرنے والوں کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔ ضلع میں میگا پراجیکٹس کے حوالے سے انہوںنے بتایا کہ دریائے چناب پر شہباز پور پل کی تعمیر کے لئے حکومت نے ابتدائی طو ر پر 15ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں اسی طرح 92ایکٹر اراضی پر ڈویژن کا سب سے بڑا شہباز شریف پارک تعمیر کیا جارہا جبکہ شاہین چوک پر فلائی اوور کا منصوبہ بھی منظور کیا جا چکا ہے۔ ایم این ایز چوہدری عابد رضا ، چوہدری جعفر اقبال اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبہ جات عوام کا حق ہے جسے ان تک پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اب علاقہ میں کوئی قبضہ گروپ کسی شہری کی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکے گا اور نہ ہی پولیس ناجائز مقدمات درج کرے گی اسی طرح سرکاری دفاتر میں بھی سائلوںکی داد رسی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اصل طاقت عوام ہوتے ہیں اور انہیں کی طرف سے دی گئی طاقت سے انکے نمائندے انکی خدمت کرتے ہیں جبکہ آج کا بھر پور استقبال اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام حلقہ کے نمائندوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ اس سے قبل ممتازسیاسی راہنما اسلم خان، صدر انجمن تاجران چوہدری شوکت، چوہدری شکیل احمد نے بھی خطاب کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے اعلان کے مطابق جلالپور جٹاں میں سپورٹس اسٹیڈیم کی تعمیر کے لئے 10ایکٹر اراضی حاصل کرلی گئی ہے ،علاقہ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اس اہم پراجیکٹ کی تعمیر فوری شروع کر دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے منصوبہ کے لئے ایکوائر کی گئی اراضی کے معائنہ کے موقع پر کیا، ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خاں، ایم پی اے میجر(ر) معین نواز، ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر، اے سی گجرات میاں اقبال مظہر، ڈی او سپورٹس سلمان علی، مسلم لیگ ن کے راہنما نوابزادہ طاہر الملک، چوہدری ظہور الہی، پی ایس او ندیم بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے دورہ گجرات کے موقع پر عوامی مطالبہ پر جلالپور جٹاں میں اس اہم منصوبہ کی منظوری دی تھی جس پر 117ملین روپے خرچ ہوں گے۔ڈی سی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پراجیکٹ پر کام آج سے شروع کر دیا جائے اور اسے جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوںنے بتایا کہ کمپلکس میں کرکٹ، فٹ بال، ہاکی اور دیگر کھیلوں کے لئے گرائونڈز بنائے جائیں گے۔ مقامی زمینداروں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او نے کہا کہ زمین مالکان کو انکی اراضی کا معقول معاوضہ دیا گیا ہے ، زمیندار اراضی پر کاشت گنے کی فصل کاٹ سکتے ہیں جبکہ حکومت انہیں اسکا معاوضہ بھی دے گی اسی طرح جن کھیتوں میں گندم کی فصل کاشت ہے محکمہ زراعت کی طرف سے تخمینہ کے بعد انہیں بھی ادئیگی کی جائے گی۔ ایم این اے نواب زادہ مظہر علی خاں، ایم پی اے میجر(ر) معین نواز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جلالپور سپورٹس اسٹیڈیم علاقہ کے لئے حکومت اور وزیر اعلی پنجاب کا عظیم تحفہ ہے جس سے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے فین انڈسٹری سے وابستہ افراد کو صنعتی اداروں میں استعمال کے لئے گیلن یا بوتل میں کھلا پٹرول حاصل کرنے کے لئے پی ایس او پمپ گجرات فلنگ اسٹیشن جی ٹی روڈ نزد عید گاہ کومجاز مقرر کر دیا ہے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق گیلن یا بوتل میں پٹرول حاصل کرنے کے لئے متعلقہ صنعتی ادارہ پاکستان الیکڑک فین ایسویسی ایشن (پیفما) کے لیٹر پیڈ پر تحریری درخواست دے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پاکستان سنی تحریک گجرات نے گزشتہ روز گجرات پریس کلب میں فرانس اور دیگر یورپی ممالک کی طرف سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف احتجاج کیا احتجاجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ایاز اختر نعیمی نے کہا کہ ناموس مصطفی ۖ کا تحفظ ہمارا سرمایہ حیات ہے ۔اور ہم یہ فریضہ جان پر کھیل کر ادا کرین گے ۔ امت مسلمہ توہین آمیز کی اشاعت کا بدلہ یورپی ممالک کی اشیاء کا بائیکاٹ کرکے ان ممالک کو معاشی نقصان پہنچا کر بھی لے سکتے ہیں ۔عالمی سطح پر توہین آمیزخاکوں کی اشاعت پر موجودہ حکمرانوں کی خاموشی ان کے کردار پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت علماء اہل سنت کیخلاف متعصبانہ سوچ رکھنے والے افسران جھوٹے پرچے درج کرکے اہل سنت کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں ۔جو ہمیں کسی صورت میں قابل قبول نہیں ۔علامہ محمد جمیل اعظمی نے کہا کہ یورپی ممالک کیخلاف بھر پور احتجاج امت مسلمہ کے اتحاد سے ہی ممکن ہے ۔ علامہ مشتاق قادری نے کہا کہ توہین رسالت کسی صورت برداشت نہیںکی جائے گی۔چاہے اس کے لیے ہمیں کتنی ہی قربانیاںکیوں نہ دینی پڑیں ۔پروگرام کی علامہ ایاز اختر نے صدارت کی ،جبکہ جید علماء کرام میں سے حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی، قاری علی اصغر سعیدی ،علامہ مشتاق قادی گولڑوی ،علامہ محمد جمیل اعظمی ایڈیٹر ماہنامہ اہل سنت گجرات،علامہ فضل غنی قادری ،مولانا محمد عظیم قادری ، علامہ فیصل منیر قادری ،صدر سنی تحریک علماء بورڈ ،علامہ رفاقت علی قادری سنی تحریک علماء بورڈ ،مولانا طارق قادری ،کے علاوہ محمد شہبازبٹ صدر سنی تحریک لالہ موسیٰ ، حافظ جنید قادری سنی تحریک سٹوڈنٹ ونگ ،حاجی سعید بھٹہ جماعت اہل سنت گجرات ،ادارہ صراط مستقیم ، تبلیغ اسلامی اور دیگر تنظیمات کے نمائندوں نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )بزم غنیمت و شریف کنجاہی کے زیر اہتمام پنجابی کے نامور شاعر ، ادیب ، محقق، دانشور پروفیسر محمد شریف کنجاہی کی آٹھویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔ بلدیہ کنجاہ میں ان کی یاد میں ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت بزم غنیمت و شریف کنجاہی کے صدر منیر چشتی کنجاہی نے کی جبکہ مہمان خصوصی ممتاز کالم نگار افتخار بھٹہ تھے ۔ تقریب کے مہمانان اعزاز میں ایس ایچ او تھانہ کنجاہ میاں توصیف احمد ، کنجاہ پریس کلب کے صدر یاورعباس، مسلم لیگ ن کنجاہ کے جنرل سیکرٹری محمد شبیر سیفی ، ممتاز قانون دان چوہدری محمد علی منہاس ایڈووکیٹ تھے ۔ اس موقع پر شعراء کرام اور معززین شہر نے پروفیسر محمد شریف کنجاہی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پروفیسر محمد شریف کنجاہی ایک عہد ساز شخصیت تھی ۔ انہوںنے اپنے عمل کے ذریعے اپنے علم و فن کا لوہا نہ صرف پاکستان بللکہ دنیا بھر میں منوایا ۔ اس موقع پر افتخار بھٹہ ، ایس ایچ او تھانہ کنجاہ میاں توصیف احمد، سابق وائس چیئرمین بلدیہ کنجاہ حاجی نورمحمد آرائیں ، محمد شبیر سیفی، احسان فیصل کنجاہی اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار جبکہ منیر صابری کنجاہی ، منیر حسین چشتی کنجاہی ، محمد اشرف نازک کنجاہی ، خالد منیر لودھی ، یاورعباس، حاجی نذیر احمد چکوڑی ، محمد بشیر ملنگ کاہنہ ، سلیم ڈار، علی احمد جھنڈیوال، حکیم عمران سہیل ، سید فضل حسین شاہ دھروڑکے ، میر اصغر دبیر سمیت دیگر شعراء کرام نے اپنا کلام پیش کیا۔ نقابت کے فرائض بزم غنیمت و شریف کنجاہی کے جنرل سیکرٹری ظفر ادیب نے سرانجام دئیے ۔ اس موقع پر سابق کونسلر بلدیہ کنجاہ یوسف مسیح ، کنجاہ پریس کلب کے نائب صدر سید اشفاق حیدر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری قمر رشید چشتی ، شیخ اسد ، ماسٹر محمد عظمت قریشی اور دیگر اہم شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ پولیس چوکی سٹی کنجاہ کے عملہ نے سیکورٹی کے بہترین فرائض سرانجام دئیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )صحافیوں کے وقار کی بلندی اور کنجاہ پریس کلب کو فعال بنانے میں بھر پور کردار ادا کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار کنجاہ پریس کلب کے نومنتخب صدر یاورعباس نے اراکین پریس کلب اور معززین علاقہ کی موجودگی میں اپنے خطاب میں کیا ۔ انہوںنے کہا کہ کنجاہ پریس کلب کو ایک مثالی ادارہ بنائیں گے جہاں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہتر انداز سے کام ہوسکے ۔ انہوںنے کہا کہ کنجاہ پریس کلب کے دروازے ہر ورکنگ صحافی کے لیے کھلے ہیں جو بھی آنا چاہے گا اسے پہلے سے زیادہ عزت دی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ نئے ساتھیوں کی شمولیت سے پریس کلب کو توانائی ملی ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ سابقہ کابینہ سمیت تمام نئے اور پرانے ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ان کی مشاورت سے پریس کلب کے امور چلائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )کھاریاں کے ممتاز صحافی لیاقت علی قادری نے کنجاہ پریس کلب کے نومنتخب صدر یاورعباس اور ان کی پوری کابینہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ نومنتخب کابینہ تجربہ کار اور بہترین صلاحیتیوں کی مالک ہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ نومنتخب کابینہ صحافیوں کے مسائل کو احسن طریقے سے اجاگر کرے گی اور صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کوشاں رہے گی۔ انہوںنے کہا کہ علاقہ کے مسائل کو اجاگر کرنا اور حکام بالا تک پہنچانا صحافیوں کا کام ہوتا ہے پریس کلب کے پلیٹ فارم کے ذریعے کنجاہ کے عوامی مسائل کو ایوان اقتدار تک پہنچایا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )مسلم لیگ ق جلالپورجٹاں کے ممتاز رہنما اور چوہدری برادران کے قریبی ساتھی عابد بٹ نے کنجاہ پریس کلب کے نومنتخب صدر یاورعباس اور ان کی پوری کابینہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ نومنتخب کابینہ بہترین صلاحیتیوں کی مالک ہے ۔ ہم ان سے امید کرتے ہیں کہ وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہتر انداز سے کام کریںگے اور کنجاہ کے صحافیوں کے وقار میں اضافہ کا باعث بنیں گے۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ق ان کے ساتھ اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )مرکزی انجمن تاجران کنجاہ کے صدر سیٹھ قمر خورشید صراف نے کنجاہ پریس کلب کے نومنتخب صدر یاورعباس ، جنرل سیکرٹری شہباز سرور بٹ اور ان کی پوری کابینہ کو مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے کنجاہ پریس کلب میں نومنتخب عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کنجاہ پریس کلب ملک بھر کا ایک مثالی ادارہ ہے کیونکہ یہاں کے صحافیوںنے ہمیشہ فلاحی کاموں میں سیاسی ، سماجی اور مذہبی تنظیموں سے بھی پہلے حصہ لیا ہے ۔ کنجاہ پریس کلب کو اس دفعہ پروفیشنل ٹیم میسر آئی ہے جس کی بدولت ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ادارہ پہلے سے بھی زیادہ فعال ہوگا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہے گا۔ انہوںنے صحافی برادری کو اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )سنی علماء ومشائخ اور سنی امن کمیٹی ضلع گجرات کا بھر پور اجلاس زیر صدارت پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری جامعہ سیدنا علی گجرات منعقد ہوا ۔صاحبزادہ پیر محمد افضل قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا: اداروں ،حکومت اور انتظامیہ میں موجود کچھ با اثر لوگ انسداد دہشت گردی کی آڑ میں پر امن اہلسنت اور دینی لٹریچر کے خلاف کریک ڈائون کر کے افواج پاکستان اور فوجی آپریشن کے خلاف خطرناک سازشوں میں مصروف عمل ہیں جبکہ پوری قوم کے خلاف جنگ کی بجائے صرف دہشت گردوں کی بیخ کنی کی ضرورت تھی۔انہوں نے اہلسنت وجماعت سے کہا: وہ ہر قیمت پر افواج پاکستان کا ساتھ دیں اور ضرب عضب کوکامیاب بنائیں تاکہ وطن عزیز امن وآشتی کا گہوارہ بن سکے ۔صاحبزادہ پیر محمد افضل قادری نے سنی علماء ومشائخ سے کہا: 27جنوری کو 1بجے دن داتا دربار تا پنجاب اسمبلی گستاخانہ خاکوں کے خلاف ناموس رسالت مارچ کے لئے تمام شہروں وقصبوں سے قافلوں کی صورت میں شریک ہوں ۔انہوں نے کہا: دینی کتابوں کے خلاف کسی صورت بھی کریک ڈائون قبول نہیں ہوگا ۔اہلسنت وجماعت کو اندریں صورتحال جامع تحریک چلانے اور قربانیاں دینے کے لئے تیار رہنا ہوگا وگرنہ دینی لٹریچر پر سخت پابندیاں لگ جائیں گی ۔انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ حافظ سعید امیر جماعة الدعوہ کو گجرات جلسہ کرنے سے روکا جائے اور جماعة الدعوہ اور تمام کالعدم تنظیموں کے خلاف بلا تاخیر کریک ڈائون کیا جائے ۔انہوں نے کہا: بڑی شرم کی بات ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں تباہ کن فحاشی پر کوئی پابندی نہیں اور نظام تبلیغ اور لائوڈ اسپیکر کے جائز استعمال پر پابندی لگا کر دشمنان ِ اسلام کے ایجنڈے کی تکمیل کی جاری ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )کنجاہ ڈنگہ روڈسے نامعلوم چورواپڈاکی لاکھوںروپے مالیت کی بجلی کی تاریںچوری کرکے لے گئے تفصیلات کے مطابق واپڈاسب ڈویژن کنجاہ ڈنگہ روڈ سے نامعلوم چورواپڈ اکی الیون کے وی کی چارسپین بجلی کی تاریںچوری کرکے لے گئے جس کی مالیت لاکھوںروپے بتائی جاتی ہے ایس ڈی اوکنجاہ میاںامتیازاحمدنے مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانہ کنجاہ میںدرخواست دے دی ہے۔

Share this:
Tags:
election elections gujarat news power الیکشن انتخابات ایسوسی ایشن خبریں طاقت گجرات
King Abdullah bin Abdul Aziz
Previous Post بادشاہ سلامت
Next Post سوات کی خبریں 26/1/2015
Swat

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close