
2013 کے انتخابات سے متعلق کل 402 انتخابی پٹیشنز جمع کرائی گئیں مسلم لیگ نواز نے سب سے زیادہ 74 انتخابی پٹیشنز داخل کرائیں تحریک انصاف نے 61 جبکہ پیپلز پارٹی نے 55 انتخابی پٹیشنز جمع کرائیں سیاسی جماعتوں کے علاوہ 2 انتخابی پٹیشنز ووٹرز نے بھی جمع کروائیں۔
قومی اسمبلی کے حلقوں کے لئے 102 انتخابی پٹیشنز جمع کرائی گئیں پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں 105 اور سندھ اسمبلی کے لئے 64 پٹیشنز داخل کی گئیں بلوچستان اسمبلی کے حلقوں کے لئے 48، خیبر پختونخواہ میں 43 پٹیشنز داخل کی گئی۔
