
لاہور (جیوڈیسک) چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہےکہ ملک کو اس وقت یک جہتی کی ضرورت ہے۔ انجمن ملازمین کے ساتھ انقلاب نہیں آیا کرتے۔
ملک میں انتشار کی کیفیت آپریشن ضرب عضب اور نقل مکانی کرنے والے 8 لاکھ افراد کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔ فلسطین کے بے گناہ شہریوں پر اسرائیلی حملوں کے خلاف لاہور میں علامہ طاہر اشرفی کی قیادت میں گلبرگ سے ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ہوش نہ کی تو مستقبل میں عوامی انقلاب آئے گا۔
عمران خان سے اپیل ہے کہ ملکی حالات کو دیکھیں، ملک کو انتشار نہیں بلکہ یک جہتی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم نواز شریف فوری طور پر مسئلہ فلسطین پر اسلامی کانفرنس کا اجلاس طلب کریں۔
