Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے

July 9, 2020 0 1 min read
Education
Education
Education

تحریر : نازیہ علی

کورونا وائرس کی عالمی وبا نے جس طرح پوری دنیا کی معیشت کو نقصان پہنچایا بالکل اسی طرح تعلیم کے نظام کو بے حد متاثر کیا کہیں آن لائن کلاسز کے نام پر خانہ پوری کی جانے لگی تو کہیں مکمل طور پر تعلیمی سلسلہ بند دیکھا گیا۔کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث پاکستان میں ہوئے تعلیمی فیصلوں اور اقدمات کو بیان کرنے سے پہلے کچھ تعلیم کی اہمیت اور منظر بتانا چاہوں گی۔تعلیم اپنے وسیع تر معنوں میں وہ حقیقت ہے جس کے ذریعے لوگوں کے کسی گروہ کی عادات اور اہداف ایک نسل سے دوسری نسل کو منتقل کرتے ہیں۔ اپنے تکنیکی معنوں میں اس سے مراد وہ رسمی طریقہ کار ہے جس کے ذریعے ایک معاشرہ اپنا مجموعی علم، ہنر، روایات اور اقدار کو ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل کرتا ہے اور عموماً یہ درس گاہ میں کی جانے والی تربیت کہلاتی ہے۔

شاعر مشرق علامہ اقبال کی اگر بات کی جائے تو اقبال نے تعلیم کے عملی پہلوئوں پر کچھ زیاد ہ نہیں لکھا مگر ان کے افکار سے ایک تصور تعلیم ضرور پیدا ہوتا ہے۔ جس کو اگر مرتب کر لیاجائے تو اس پر ایک مدرسہ تعلیم کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔پاکستان جب سے قائم ہوا ہے اس میں رائج دوہرا تعلیمی معیار ہمیشہ سے ہمارے ملک کا المیہ رہا ہے۔سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی اداروں کا وجود ، ملک میں ہونا قطعا” غلط نہیں مگر حصول تعلیم کے دو ذرائع اگر احساس برتری اور احساس کمتری کا باعث بن جائیں تو یہ قوموں کے حق میں مناسب نہیں ہوتا پاکستان کے سرکاری تعلیمی اداروں میں بہتر تعلیم نظام نہ ہونے کے باعث لوگ اپنی اولاد کو پرائیوٹ اسکول میں داخل کرواتے ہیں مگر جو بچے سرکاری اسکول جاتے ہیں وہ اکثر پیلے اسکول کے طالبات کے نام سے پکارے جاتے ہیں۔پرائیوٹ اسکولوں میں بھی اب دو طرح کے اسکول موجود ہیں ایک وہ جو گلی محلوں میں کم فیس پر بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں دوسرے وہ پرائیوٹ اسکول جو منہ مانگی فیس وصول کر رہے ہیں۔

ہمارے وطن عزیر پاکستان میں آج بھی کئی شہر اور دیہات ایسے ہیں جہاں اس دور میں بھی لڑکیوں کی تعلیم کی شدید مخالفت کی جاتی ہے جبکہ کچھ مقامات پر سیاسی وڈیروں اور جاگیر داروں نے تعلیم کی فراہمی عوام تک پہنچنے میں اسلئے رکاوٹ ڈال رکھی ہے تاکہ وہ غریب پر حکومت کر سکیں اور تعلیم حاصل کرنے کے بعد انسان میں جو ظلم کے خلاف بولنے اور حقوق کیلئے سوالات کرنے کا شعور اور حوصلہ پیدا ہوتا ہے وہ اجاگر نہ ہو سکے۔ظالموں کی اس سوچ نے یہ ثابت کر دیا کہ تعلیم عقل و شعور کے ساتھ حوصلہ دیتی ہے اور انسان کی زندگی کے نئے دروازے کھولنے کا سبب بنتی ہے۔ تعلیمی دروازے بند کر دینا قوم کو غلام بنانے جیسا ہے۔

آج میرا دل بھی یہ سب دیکھ کر روتا ہے جب میرے وطن عزیر میں کورونا وائرس کی وبا آنے کے بعد پاکستانی بچوں کی تعلیم کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔بے شک کورونا وائرس کے خطرے نے ہمارے نظامِ تعلیم کو بہت متاثر کیا مگر ہم جس ملک میں رہتے ہیں یہاں ہنگامی حالات کوئی نئی یا انوکھی بات نہیں بلکہ ہم مختلف حالات کے عادی بن چکے ہیں جس طرح پاکستان میں 26 فروری 2020 کو اچانک سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی ادارے بچوں کی حفاظت کیلئے بند کیے گئے وہ اچھا فیصلہ تھا مگر مستقل حد نہیں۔ زندہ قومیں مشکل حالات میں بھی کسی نہ کسی طرح اپنے مسائل کا حل نکال لیتی ہیں۔کورونا کی صورتحال کے باعث حالات ہمارے نظامِ تعلیم کے لیے آزمائش بن کر آئے اور اسکی اصل آزمائش یہی تھی کہ اب ہمارا نظامِ تعلیم اس کا کس طرح مقابلہ کرتا ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سبب تعلیمی ادارے بند کیے جانے کے باعث آن لائن تعلیم کو عام کیا گیا کورونا وائرس کے خطرے نے ہمارے نظامِ تعلیم کو خاصا متاثر کیا۔پاکستان سمیت پوری دنیا پر کورونا وائرس نے اپنی دہشت پھیلائی اور کورونا وائرس سے بچاﺅ کی خاطر اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند کیے جانے کے بعد سعودی گھر اسکولوں میں تبدیل ہوگئے۔

جبکہ مختلف ممالک میں طلبہ نے آن لائن تعلیم کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گھروں میں کورس مکمل کرنا شروع کردیا اور مواصلاتی کمپنیوں نے طلبہ کو انٹرنیٹ کی مفت سہولت فراہم کی۔ پاکستان کی یونیورسٹیوں کے پاس آن لائن کلاسز کا بہتر نظام نہ ہونے کے باعث انٹرنیٹ پر پہلے سے موجود ذرائع جس میں گوگل پلس، زوم، یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کا سہارا لیا جانے لگا۔ہمارے ملک میں متبادل طریقے کی آزمائش یا تجربے کا وقت سب کیلئے یکساں بن کر نہیں آیا جس کے نتیجے میں آج مختلف سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر والدین اور عملے کے درمیان لڑائیاں ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔کورونا وائرس کی آزمائش کی موجودہ صورتحال نے ہمیں اس بات کا احساس دلایا ہے کہ اب ہمیں ٹیکنالوجی کے تقاضوں کے مطابق اپنے معیار کو بلند کرنا ہوگا اور پاکستان میں معیار تعلیم اور تعلیم کے فروغ دونوں کیلئے کام کرنا ہو گا۔کورونا وائرس کے باعث پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ فاقے کرنے پر مجبور ہو گئے اور کسی نے پھل بیچنا شروع کر دیئے تو کسی نے کوئی اور مزدوری شروع کر دی۔

یہ تمام مشکلات دوہرے نظام تعلیم کی وجہ سے پیش آئیں۔پاکستان میں بیشتر مقامات پر بڑے نام والے اسکولوں کو والدین پریشان ہونے کے باوجود فیسیں ادا کرنے پر مجبور ہیں جبکہ جو گلی ، محلے اور کرایہ کی عمارتوں پر اسکول موجود تھے انکے بند ہونے کے باعث اساتذہ بے روزگار اور طالب علم آن لائن ایجوکیشن کے آسرے سے بھی محروم ہیں۔پاکستان کے مختلف صوبوں کے طالب علم اپنے گھریلو حالات دیکھتے ہوئے آن لائن ایجوکیشن اور بھاری فیسوں کے بوجھ تلے دبنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف کیمپین چلاتے ہوئے نظر آتے ہیں طالب علم سوشل میڈیا پر یہ کہہ رہے ہیں کہ یونیورسٹیاں انہیں آن لائن تعلیم فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہیں، اس لیے انہوں نے فیس کی جو رقم ادا کی تھی، وہ انہیں واپس کی جائے۔جبکہ جونیئر کلاسز طالبات کے والدین کا کہنا یہ ہے کہ آن لائن کلاسز کے نام پر ہمیں بچوں کے اسائمنٹ بھیج کر فیس وصول کی جا رہی ہے جبکہ نئے کورس کی فراہمی بھی ممکن نہیں ہو سکی ہے جب ہنگامی بنیادوں پر اسکول بند کیے گئے تھے اس وقت زیادہ تر سالانہ امتحانات ہونے والے تھے اور سال ضائع نہ ہونے کے پیش نظر ہی بچوں کو اگلی کلاس میں بغیر امتحان دیئے پروموٹ کر دیا گیا تھا جبکہ نویں، دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے طالب علم اس فیصلے کو میرٹ کا جنازہ کہتے ہیں اور کئی طالبات کا کہنا ہے کہ دن رات تعلیم کیلئے محنت کی اب سب کو برابر دیکھ کر کتابوں میں دل نہیں لگتا۔کورونا وائرس نے تنگی ، مفلسی سمیت ذہنی اور نفسیاتی بیماریوں کو بھی بڑھایا ہے مگر پاکستان میں تعلیم کیلئے کوئی بہتر لائحہ عمل تیار نہ ہونے کے باعث والدین شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں عام مڈل کلاس عوام بھاری اسکول فیس کی ادائیگی کے ساتھ آن لائن ایجوکیشن،وائی فائی کا بل اور کمپیوٹر کے چلنے سے دوڑتے بھاگتے بجلی کے بل کا اضافی بل ادا کرنے سے قاصر ہے خاص کر اگر گھر میں تین سے چار بچے موجود ہوں تو وہاں یہ سب کرنا ناممکن ہے ایسا لگتا ہے کہ سارا بوجھ والدین پر ڈال دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے مطابق، کرونا وائرس کی عالمی وبا سے دنیا بھر میں 72 فیصد بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے اور اب وہ تعلیم غیر روایتی طریقوں کے ذریعے حاصل کر رہے ہیں۔اب جب کہ بہت سے ممالک میں لاک ڈاؤن ختم ہو رہا ہے تو اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بھی کھل رہی ہیں۔دنیا کے مختلف ممالک اور شہروں میں ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے تعلیمی اداروں کو کھول دیا گیا ہے جس میں بنکاک ، تائیوان، ہانگ کانگ،برلن، چین، اسرائیل، جرمنی ، ویتنام, تھائی لینڈ اور بیشتر شامل ہیں۔ایس او پیز کا مطلب بنیادی طور پر ایسے اقدامات یا ایسا طریقہ کار وضع کرنا ہے جس پر عمل کر کے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جائے۔ پاکستان میں ایس او پیز قومی ادارہ صحت نے دیگر محکموں اور اداروں کی مدد سے تیار کیے ہیں اور انھیں وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اپنے اپنے طور پر جاری کیا ہے۔ قومی ادارہ صحت کی ویب سائٹ کے مطابق اب تک دو درجن کے قریب ایسے ایس او پیز جاری کیے جا چکے ہیں۔ان ایس او پیز یا رہنما اصولوں میں کورونا وائرس کے بارے میں نئے اور حیران کن انکشافات سامنے آنے کے بعد ترامیم کی جا رہی ہیں۔جبکہ کورونا لاک ڈاؤن کے باعث بند کیے گئے تعلیمی ادارے ستمبر کے پہلے ہفتے میں سخت ایس او پیز کے ساتھ کھولے جانے کے فیصلے پر غور کیا جا رہا ہے اور اسکو حتمی’ منظوری کے بعد باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

وفاق اور صوبائی حکومتوں کو اب تعلیم کیلئے سنجیدہ ہونا پڑے گا میری اعلی’ حکام سے درخواست یے کہ تعلیمی سلسلے کو سخت ایس او پیز کے ساتھ رواں کیا جائے اور ایس او پیز کے نام پر اسکول کھولنے کے بعد بچوں کے نت نئے انداز کے یونیفارم کا بوجھ غریب والدین پر نہ ڈالا جائے نہ ہی کورونا سے بچاؤ کے نام پر کلاسز کے جدید فرنیچر کیلئے بچوں کی فیس میں اضافہ کیا جائے بلکہ تعلیم کا پہیہ ایک بار پھر سے چلانے کیلئے حکومتی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں اور موثر اقدمات کر کے طالبات اور والدین کو ان مشکلات سے بچایا جائے تاکہ چھوٹے علاقوں کے اسکول بھی تعلیم جاری کر سکیں۔

حالات کیسے بھی ہوں بچوں کو تعلیم سے محروم نہیں کیا جائے کیونکہ میرے وطن کا بچہ اگر خود پڑھے گا تو فخر سے کہ سکے گا کہ “مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا یے” اور اگر میرے پاکستان کے بچے تعلیم سے محروم رہے تو وہ اپنے علم سے دشمن کے بچوں کو کبھی نہیں بتا سکیں گے کہ تعلیم ظلم اور دہشت گردی کے خلاف جگمگاتی وہ شمع ہے جسے شہداء آرمی پبلک اسکول پشاور کے بچوں نے اپنا لہو دے کر روشن کیا جس ملک کے بچوں کی کتابیں لہو میں ڈوبنے کے باوجود انکے لب کہتے رہے لب پر آتی ہے دعا بن کے تمنا میری۔پاکستان کی تمام مائیں سانحہ آرمی پبلک کے شہداء کی ماؤں کے حوصلوں سے ہمت سیکھیں جو شہید کی ماں ہونے کے باوجود کورونا سے پہلے اپنے بچوں کو صرف اسلئے اسکول بھیج رہی تھیں کیونکہ وہ جانتی تھیں کہ زندہ قومیں اپنی تقدیر خود بدلتی ہیں اور اسکا واحد حل تعلیم ہے۔سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی تعلیم کی شمع کو روشن کرنا ہو گا کیونکہ میں اور اس وطن کی مٹی سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کو ہمیشہ سلام پیش کرتی ہے۔کورونا وائرس کے باوجود اگر شاپنگ کی جا سکتی ہے دنیاوی رسم و رواج پورے کیے جا سکتے ہیں تو تعلیم کیلئے اسکول اور دیگر درس گاہیں کھولنا بھی بے حد ضروری ہے۔آئیں عہد کریں ہمیں ہمارے بچوں کو پڑھانا یے میرے ملک کے بچے دشمن کو نفرت ، ظلم اور دہشت گردی کے خلاف صرف تعلیم کے ہتھیار سے پڑھا سکتے ہیں۔پاکستان زندہ باد۔پاک فوج پائندہ باد۔

Nazia Ali
Nazia Ali

تحریر : نازیہ علی

Share this:
Tags:
children Corona virus Enemies global plague teaching بچوں پڑھانا دشمن عالمی وبا کورونا وائرس
Wahid Sports Shooting Ball Club
Previous Post قومی لیجنڈ شوٹنگ بال پلیئر سید اسد عباس شاہ گیلانی سے اظہار تعزیت
Next Post ارے تم ہو کون، سب جانتے ہیں
Uzair Baloch

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close