
لندن (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں، ہمیں اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
ایم کیو ایم کی لندن اور پاکستان رابطہ کمیٹی کو دیئے گئے لیکچر میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ انسان کو اس خوف میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے کہ کوئی اس کی حیثیت یا مقام چھین لے گا۔ پوزیشن یا مقام چھینے جانے کا خوف انسان میں نہ صرف منفی سوچ پیدا کرتا ہے بلکہ انسان کی صلاحتیوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانوں کو خوف میں مبتلا ہونے کے بجائے ایک دوسرے کی قدرکرنی چاہیے۔
