
اسلام آباد (جیوڈیسک) جماعت الدعوة اورسنی اتحاد کونسل نے ڈرون حملوں کے خلاف آج ملک بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔
جماعت الدعوة کے زیر اہتمام ملک کے تمام بڑے شہروں میں مظاہرے کیے جائیں گے۔ حافظ محمد سعید کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور سلامتی کونسل سمیت تمام عالمی ادارے ڈرون حملوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے چکے ہیں۔
ملک گیر احتجاج کا مقصد عالمی برادری کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستانی قوم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یک زبان ہے۔ دوسری جانب سنی اتحاد کونسل بھی ڈرون حملوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔
