
لاہور: چیف کوارڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور رائو ناصر علی خاں میئو نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کے دوران کہا کہ توانائی بحران خاتمہ،امن و انصاف کی بحالی ،عوام کا معیار زندگی بہتربنانا مسلم لیگ ن کا مشن ہے۔
میاں برداران کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک و قوم کے بہتر مستقبل کیلئے انقلابی اقدامات کئے ۔آنے والے دنوں میں سیاسی مخالفین میدان چھوڑ کر بھاگ جائیں گے،کرپشن اور لوڈشیڈنگ میں کمی سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہورہا ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہار جیت جمہوریت کا حسن ہے دھاندلی کا رونا رونے والے سن لیں اس صدی میں عوام اُن کے حق فیصلہ نہیں دیں گے۔
،مسلم لیگ ن ہی عوامی اُمنگوں کی ترجمان جماعت ہے اس مواقع پر نیامت علی نمبر دار،رمضان گجر،قاسم عباس اورآس محمد میئو بھی موجود تھے
