Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

انجینئر افتخار چودھری کی داستان حیات، دلچسپ و حیران کن

January 1, 2017 0 1 min read
Engineer Iftikhar Chaudhry
Engineer Iftikhar Chaudhry
Engineer Iftikhar Chaudhry

تحریر : انجینئر افتخار چودھری
اسلامی جمیعت طلبہ نے پاکستان کو سیاسی لیڈران کی کھیپ دی ہے پاکستان کی ہر سیاسی جماعت میں جمیعت کے تربیت یافتہ لوگوں کا ہونا پاکستان کی نظریاتی اساس کے تحفظ کا باعث ہے۔کسی نے کیاخوب کہا تھا آدمی جماعت اسلامی کو چھوڑ سکتا ہے مگر جماعت اس کے اندر سے نہیں جاتی۔حکومتی صفوں میں مشاہداللہ،احسن اقبال، صدیق الفاروق اور بہت سے ہوں گے ان کا تعلق اسلامی جمیعت طلبہ سے ہے پی ٹی آئی میں اعجاز چودھری محمود الرشید فیاض الحسن چوہان راقم اسی طرح بیورو کریسی میں بے شمار لوگ جماعتئے ہی تھے۔ حسین حقانی، فرید پراچہ، لیاقت بلوچ یہ سب اسلامی جمیعت طلبہ سے ہی نکلے ہیں۔

طلبہ سیاست میں جتنا نام جاوید ہاشمی نے کمایا ہے اتنا کسی اور کے نصیب میں نہیں آیا۔پنجاب یونیورسٹی کے انتحابات پورے پاکستان کی ان پر نظر ہوا کرتی تھی۔اسلامی جمیعت طلبہ یونیورسٹی میں چھائی رہی میری یاد میں بارک اللہ خان،حفیظ خان(جو تحریک انصاف کے بانیوں میں سے ہیں) جاوید ہاشمی،عبدالشکور،لیاقت بلوچ فرید پراچہ صدر منتحب ہوئے۔٧٠ کے انتحابات میں لوگوں کی نظریں کراچی ،پنجاب یونیورسٹی پر تھیں دونوں یونیورسٹیوں میں جمیعت جیتی۔جاوید ہاشمی کا تعلق جمیعت سے تھا وہ جمیعت کے رکن تو نہ تھے البتہ امیدوار رکنیت تو تھے۔جمیعت میں پہلی سٹیج حامی کی ہوتی ہے اس کے بعد رفیق پھر امیدوار رکنیت اور بعد میں رکن بنایا جاتا ہے یہ پیمانے بہت سی جگہوں پر مختلف ہوا کرتے تھے البتہ گجرانوالہ جمیعت کا معیار بہت اچھا تھا یہاں میں کئی سالوں کے بعد بھی صرف امیدوار ہی بن سکا جو جمیعت میں ایک اہم مقام ہوتا ہے۔

رکن بننے کے لئے شرائط بہت سخت تھیں لیکن میں نے دیکھا کئی ایک شہروں کے رکن اتنے معیاری نہیں تھے جتنے ہمارے شہر گجرانوالہ کے ہوتے تھے اس کی بنیادی وجہ ہمارے ناظموں کا معیاری ہونا تھا۔سلیم منصور خالد علم و ادب میں ایک بڑا نام ہیں ان کی کتاب البدر پڑھنے لائق ہے وہ طالب علم جو پاکستان کے توڑنے کے عمل کو سمجھنا چاہتے ہیں انہیں یہ کتاب ضرور پڑھنی چاہئے۔یہ کتاب قاری کو بتائے گی کہ پاکستان کو بچانے میں البدر کا کیا کردار تھا۔میرے ایک عزیز کومیلا سیکٹر میں شہید ہوئے تھے ان کے ایک خط میں لکھا تھا کہ اندھیری راتوں میں اللہ کے سہارے کے بعد یہ جماعت اسلامی کے لڑکے ہماری مدد کرتے ہیں۔میجر ملک ریاض ابھی زندہ ہیں پچھلے دنوں روز نیوز کے اینکر جناب آصف محمود انہیں ٹی وی پر لائے تھے۔بد قسمتی یہ ہے کہ وہ بہاری جنہوں نے فوج کا بھرپور ساتھ دیا برسوں گزرنے کے بعد بھی پاکستان کو ترس رہے ہیں ہماری بدقسمتی ہے جو پاکستان کے لئے مر کھپ گئے ان کی اولادیں پاکستان نہیں آ سکتیں البتہ وہ لوگ جو پاکستان کا کھاتے ہیں اور اس کی تھالی میں چھید کرتے ہیں ان کے لئے ملک کھلا ہے۔ہماری فوج کے ساتھ ٧١ کی جنگ میں یہ لوگ کھڑے ہوئے ان میں البدر کے علاوہ الشمس کے جوان بھی شامل تھے۔

البدر والوں کو حسینہ واجد آج پھانسیاں دے رہی ہے۔میں جاوید ہاشمی کی بات کر رہا تھا۔وہ پنجاب اسٹوڈنٹس کونسل کے صدر تھے پورے پنجاب کے کالجوں کی یونینز کے صدور اور دیگر نمائیندے ان کے اراکین تھے لاہور کے بہت سے کالجوں میں ستر کی دہائی کے پہلے تین چار سالوں میں جمیعت چھائی رہی۔اسلامیہ کالج لاہور،حمائت اسلام لاء کالج،یونیورسٹی لاء کالج،اسلامیہ کالج سول لائینز گورنمنٹ کالج کی دونوں یونینز میں جمیعت منتحب ہو چکی تھی۔ہاشمی جب چاہتے لاہور کو بلاک کر سکتے تھے۔انہی دنوں لاہور میں اسلامی کانفرنس ہونے والی تھی۔جماعت اسلامی کو بھنک پڑھ چکی تھی کہ ذوالفقار علی بھٹو بنگلہ دیش کو تسلیم کریں گے۔اس سے پہلے اسلامی کانفرنس رباط میں ہو چکی تھی جہاں یحی خان نے بھارت کی شمولیت پر دلیرانہ کردار ادا کیا تھا اس کی شمولیت پر سخت اعتراض کر کے نکلوا دیا تھا۔دوسری اسلامی کانفرنس لاہور ہونا طے پائی تھی یہ صدر پاکستان جنرل یحی رباط مراکش میں ہونے والی کانفرنس میں اعلان کر آئے تھے۔

یحی خان سقوط پاکستان کے نتیجے میں گھر جا چکے تھے۔ذوالفقار علی بھٹو پہلے مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بعد میں صدر اور اس کے بعد وزیر اعظم بن گئے۔ملک دو لخت تھا ہر کوئی سہما ہوا تھا۔اس کانفرنس میں سعودی عرب کے ملک فیصل لیبیا کے قذافی اور عالم اسلام کی بڑی شخصیات جمع ہو رہی تھیں۔مجھے بھٹو سے اختلاف نہیں لیکن جب یہ کہا جاتا ہے کہ بھٹو نے عالم اسلام کو اکٹھا کیا اس نے عربوں کو کہا کہ وہ تیل کا ہتھیار استعمال کریں اور اور۔۔۔تو حیرانگی ہوتی ہے عالم اسلام تو رباط میں بھی اکٹھا تھا اگلی باری لاہور کی تھی جو یحیی خان طے کر آئے تھے۔ہاشمی نے پنجاب یونیورسٹی میں ایک طلبہ اجلاس بلوا کر بنگلہ دیش نامنظور تحریک کا آغاز کر دیا تھا جاوید ہاشمی ہمارے لئے ایک باعث فخر لیڈر تھا ہمیں بتایا گیا کہ ہاشمی گجرانوالہ آ رہے ہیں ان کے جلسے کی تیاریاں جمیعت کے ذمے تھیں جماعت اسلامی ان کی میزبانی کر رہی تھی۔ہمیں بڑے خوشی تھی کی ہمارا طالب علم لیڈر قوم کو لیڈ کر رہا ہے۔ہم نے زور شور سے تیاری کی۔تاریخیں مجھے یاد نہیں البتہ سردیوں کے دن تھے۔شیرانوالہ باغ میں سٹیج لگا پورا میدان عوام سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ہاشمی کی تقریر لوگوں کو گرما رہی تھی۔لوگ اس نوجوان سے بے شمار امیدیں وابستہ کئے ہوئے تھے۔جاوید ہاشمی اپنا پورا نام جاوید اختر ہاشمی لکھا کرتے تھے۔میری ذمہ داری سٹیج کی تھی میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ تنظیمی کاموں میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیا۔

Islami Jamiat Talaba Pakistan
Islami Jamiat Talaba Pakistan

مجھے اچھی طرح یاد ہے مجیب بٹ صاحب ناظم تھے باغبانپورہ میں عبدالرزاق صاحب ہمارے معاون تھے یہ کمال کے لوگ تھے اسلامی جمیعت طلبہ اور جماعت اسلامی کے لوگ ایک دوسرے کا بے حد احترام کرتے تھے بزرگ ان نوجوانوں کو پاکستان کی امید سمجھتے تھے اور جو کچھ ہو سکتا ان بچوں کے ساتھ بہتر برتائو کرتے۔میں نے سگے بھائیوں میں اتنا پیار نہیں دیکھا جو اس طلباء تنظیم کے لڑکوں کا آپس میں تھا
عجیب زمانہ تھا قوم دو حصوں میں بٹی ہوئی تھی ایشیا سبز ہے اور ایشیا سرخ ہے کے نعرے لگا کرتے تھے۔میں نے تو ایک سبز شرٹ بھی سلوا رکھی تھی۔پولی ٹیکنیک لاہور میں جمیعت کا قیام میرے ہی ہاتھوں ہوا۔ہم دو چار دوست اکٹھے بیٹھ کر سوچتے کہ جمیعت کا باقاعدہ اعلان کیا جائے۔میرے تعلقات نعیم سرویا اور اکمل جاوید کے ساتھ اچھے تھے یہ انجینئرنگ یونیورسٹی کے صدر اور سیکریٹری تھے۔ہم نے خفیہ طور پر انہیں کالج بلوایا۔ہمارا کالج شہر بھر میں بد معاشوں کا کالج مشہور تھا پی ایس ایف کے محبوب بٹ دیان خان موسی خان یہ شہر بھر کے بدنام لڑکوں میں شمار ہوتے تھے ہتھ چھٹ لڑکے تھے غلام مصطفی کھر ان پر ہاتھ رکھتے تھے جو گورنر پنجاب تھے۔ یہ لڑکے بعد میں بھٹو کے عتاب کا شکار ہوئے اور دالئی کیمپ میں بھی پہنچے جو ایک عقوبت خانہ تھا(اللہ بھٹو کی فسطائیت سے سے بچائے یہ ان دنوں ہماری دعا تھی)ہماری پوری کوشش تھی کی شرافت سے کام چلائیں۔ادھر میں کالج کا معروف طالب علم تھا جو تقریری مقابلوں میں کالج کا نام بلند کرنے میں حصہ ڈال رہا تھا۔ہم نے تہیہ کر لیا کہ جمیعت کو بنا کر رہیں گے یا غالبا ٧٢ یا ٧٣ کی بات ہے ایک صبح کالج کی کنٹین میں نعیم سرویا اور اکمل جاوید آئے ہمارے ساتھ تین چار اور لڑکے تھے ہمی ںڈر تھا کہ کوئی جھگڑا نہ ہو جائے۔

وہیں دعائے خیر ہوئی اور اسلامی جمیعت طلبہ کا پہلا یونٹ قائم ہو گیا میں پہلا ناظم بھی بنا دیا گیا۔جن لڑکوں کی میں نے بات کی ہے یہ کھر کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے ۔کھر کو یہ صاحب کہا کرتے تھے اساتذہ ان سے ڈرتے تھے البتہ ایک استاد میاں عبدالکریم ان پر ہاتھ بھی رکھتے تھے ۔سیکنڈ ایئر میں جب پہنچا تو میں نے انتحابات میں وحید گروپ کا ساتھ دیا وحید ایک تیز و طرار لڑکا تھا میں اس پورے پینیل کو لے کر ہر کلاس میں جاتا ان کا تعارف کراتا اس طرح پورے کالج میں مشہور ہو گیا۔تیسرے سال میں جب پہنچے تو جمیعت نے فیصلہ کیا کہ اب الیکشن اسلامی جمیعت کے پینیل سے لڑا جائے گا۔یہ ایک بہت بڑا چیلنج تھا ادھر انٹر کالجیئٹ مباحثوں کے دوران خواجہ اصغر سعید سے گہری دوستی ہو گئی تھی ڈیبیٹرز گروپ نے یہ بات طے کر لی تھی کہ ہم ایک دوسرے کے مقابل نہیں کھڑے ہوں گے۔ہم نے صدارت کے لئے خالد نسیم گورایہ ناب صدر کے لئے افتخار احمد راہی(راقم) سیکریٹری کے لئے قمر زمان چٹھہ،جائینٹ سیکریٹری کے لئے قاسم علی ثاقب کو لیا اور اللہ کا نام لے کر میدان میںکود گئے دوسری جانب خواجہ اصغر سعید صدر،آصف سید نائب صدر باقی دو کا نام یاد نہیں یہ لوگ تھے۔میں نے اپنی تقریروں سے سماں باندھ دیا تھا ساحر لدھیانوی،نعیم صدیقی کے مزاحمتی اشعار مجھے ازبر تھے وہ آج بھی استعمال کرتا ہوں۔ادھر معاشی حالت یہ تھی کہ جیب بلکل خالی تھی ہمارے دیگر ساتھی بھی پیدل تھے۔میری بے جی نے آٹے کے خالی تھیلوں سے چھ سات گز کا ایک بینر سا بنا دیا جس پر ہم نے پیسے اکٹھے کر کے سات روپے سے لکھوایا۔یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہو گی امیدوار صدرات خالد نسیم امیدوار نائب صدارت افتخار احمد راہی امیدوار جنرل سیکرٹری قمر زمان چٹھہ اور امیدوار جائینٹ سیکرٹری قاسم علی ثاقبْ درمیان میں اسلامی جمیعت طلبہ کا مونو گرام جس میں اللہ اکبر لکھا ہوا تھا وہ بنوایا۔یہ تھے ہمارے اخراجات۔میری تقریروں نے آگ لگا دی فرسٹ ائر میں تو کمال کا ساتھ ملا مکینکل کی دو کلاسیں مغلپورہ ریلوے ایریا میں ہوتی تھیں وہاں سے قصور کا قاسم ہمارے پینیل میں تھا ہمیں وہاں سے بڑی مدد ملی۔ادھر بھی جس کلاس میں جاتے شرافت کی بات کرتے ۔شعرو شاعری سے مزین تقریریں سترہ اٹھارہ سالہ لڑکے کے منہ سے کمال کام کر رہی تھیں اپوزیشن میں احتجاجی بات کرنے کے اپنے پوائینٹس ہوتے ہیں۔

میرے مخالف حاجی عزیز الرحمن چن(جو لاہور پی پی پی کے لیڈر ہیں) گروپ کا لڑکا فرزوق تھا۔الیکشن سے پہلے ایک دن پرنسپل صاحب کی موجودگی میں امیدواروں کی تقریریں ہوا کرتی تھیں۔ اس روز لڑکے پارک میں اکٹھے ہوئے پانچ چھ سو لڑکوں کے درمیان تقریر ہی ایک اہم نقطہ تھا جس کی بناء پر فیصلہ ہونا تھا۔یہاں بینر لگے ہوئے تھے۔میری باری جب آئی تو مخالفین نے فیصلہ کر لیا تھا کہ اسے تقریر نہیں کرنے دینی۔جب میرا نام پکارا گیا تو ایک شور مچ گیا کانوں پڑی آواز نہیں سنائی دیتی تھی۔مجھے اچھی طرح یاد ہے میں نے نارنجی کلر کا سوٹ کالی واسکٹ اور کالی عینک پہنی ہوئی تھی۔پہلے منٹ میں نے محسوس کیا کہ افتخار راہی صاحب آج شعلہ بیانی نہیں چلے گی ۔میں نے جیب سے ٹوپی نکالی اور سورة فتح کی تلاوت شروع کر دی اگلے ہی لمحے شور ختم ہو گیا میں نے پوری صورت پڑھی جیسے ہی جب آخری آئت ختم ہوئی تو پھر شور اٹھا میں اونچی آواز سے کہا بھائیو اس کا ترجمہ بھی سن لو۔جب ترجمہ ختم ہوا تو ساتھ ہی ہاتھ لہرایا اور اسلام اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا۔اسلامی جمیعت طلبہ لاہور سے مدد مانگی کے شہر کے سارے بدمعاش ہمارے کالج میں آ کر ہمیں ڈراتے دھمکاتے ہیں۔حافظ سلمان بٹ سکندر ظفر گجر اور حمید اللہ خان الیکشن والے دن صبح آئے واللہ اعلم میں نے سنا کہ کسی نے فائرنگ کی جس سے بٹ گروپ بھاگ گیا ہمارے ووٹروں نے بھرپور ساتھ دیا لیکن گنتی کے وقت ہلہ بول دیا گیا اور شام کو اعلان کر دیا میں اور میرا جنرل سیکرٹری جیت گئے اور ان کا صدر اور جائینٹ سیکرٹری فتح یاب قرار دے دئے گئے۔ جاری ہے۔۔۔۔۔

Engineer Iftikhar Chaudhry-Logo
Engineer Iftikhar Chaudhry-Logo

تحریر : انجینئر افتخار چودھری

Share this:
Tags:
Engineer Iftikhar Chaudhry interesting political party انجینئر افتخار چودھری حیران کن دلچسپ سیاسی جماعت
Walking
Previous Post آج کی رات ساتھ چلتے ہیں
Next Post ملک ملت کی بات مت کیجے
Pakistan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close