
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی حکام نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروپ دولت اسلامیہ (داعش) کے سابق سینئر رہنما ابوسیاف کی بیوہ کے خلاف ایک امریکی یرغمالی کی ہلاکت کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
استغاثہ کا کہنا ہے کہ ابوسیاف کی بیوہ 25 سالہ نسرین اسد ابراہیم ام سیاف نے میولر کو قید میں رکھا تھا۔
