
نیروبی (جیوڈیسک) کینیا میں جوئے کی رقم ہارنے پر جواری نے تلوار سے جوا خانے کے 2 منیجرز کو قتل کر دیا جس کے بعد مشتعل ہجوم نے ملزم کو پتھر مار مار کر قتل کر دیا۔
بتایا جاتا ہے ملزم کا تعلق تنزانیہ سے تھا۔ پہلے اس نے خاتون منیجر پر وار کیا جس نے ادھار پیسے دینے سے انکار کر دیا تھا۔
