Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

نریندر مودی کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی پیشکش

September 8, 2014 0 1 min read
Narendra Modi
Narendra Modi
Narendra Modi

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آزاد کشمیر کے سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کو امداد کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستانیوں کی مدد کیلئے تیار ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نریندر مودی نے بھارتی ریاستوں کی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھیں اورمقبوضہ کشمیر کے سیلاب میں گھرے متاثرین کی مدد کریں۔ بھارتی وزیراعظم کی اس پیش کش پر آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہے جتنی بھی آفت آجائے ہماری امیدوں کا مرکز اسلام آباد ہی ہے اور اگر بھارت کچھ دینا ہی چاہتا ہے تو مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق خود ارادیت دے ۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی مقبوضہ کشمیر میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر گہرے افسوس اور رنج و غم کا اظہا رکیا اور پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی پیش کش کی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں امسال سیلاب سے غیر معمولی نقصانات ہوئے ہیں۔ اسے 1969کے بعد کا سب سے بڑاسیلاب قرار دیا جارہا ہے جس میں سینکڑوں دیہات مکمل طور پر ڈوب گئے’ ہزاروں شدید متاثر ہوئے ہیں۔ سینکڑوں کلومیٹر طویل سڑکیں اور پاور لائنز تباہ ہو گئیں۔ ایک سو سے زائد چھوٹے بڑے پل بہہ گئے۔ہسپتالوں، اسکولوں اور مساجدومدارس سمیت ہزاروں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔جنوبی کشمیرکا علاقہ سب سے زیادہ متاثرہوا ہے جہاں متعدد علاقوں کا ہیڈکوارٹرز سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔خراب موسم کے باعث بارہ ستمبر تک کیلئے تمام حج پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ہزاروں افراد تاحال اپنے گھروں کی چھتوں اور پہاڑیوں پر بے سروسامانی کے عالم میں امداد کے منتظر ہیں۔

بارشوں اور سیلاب سے ہر طرف ہنگامی صورتحال ہے۔ دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے چونتیس فٹ اوپر تک پہنچ چکی ہے۔ یہی صورتحال دوسرے دریائوں اور ندی نالوں کی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں سیلاب کی وجہ سے کثیر تعداد میں لوگ لاپتہ ہیں جن کا کچھ پتہ نہیں چل رہا۔لوگوں کا قیمتی سامان اوربھیڑ بکریاں پانیوں کی نذر ہو گئی ہیں۔ ادھر پیر پنچال کے بالائی علاقوں اوردراس و کرگل میں برفباری کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

سیلاب متاثرین کیلئے اگرچہ بھارتی فوج اور فضائیہ کی جانب سے بھی امدادی سرگرمیوںمیں حصہ لینے کا دعویٰ کیاجارہا ہے مگر زمینی حقائق اس سے بالکل مختلف ہیں۔ چونکہ سیلابی ریلوںنے بھارتی فوج اور بی ایس ایف کی تنصیبات اور بنکروں کو بھی سخت نقصان پہنچایاہے اس لئے ان کی پہلی ترجیح بھارتی فوج اور سیلاب متاثرہ ہندو ہیں اس لئے عمومی کشمیریوں کیلئے ان کی کوئی خاص امدادی سرگرمیاں منظر عام پر نہیں آسکی ہیں۔خراب موسم کی وجہ سے بہت سے دورافتادہ علاقے ایسے ہیں جہاں ابھی تک امدادی سرگرمیاں شروع نہیںکی جاسکی ہیں۔ توسہ میدان جسے بھارتی فوج کشمیریوں کے سخت احتجاج کے باوجود خالی کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتی اور ان کی مشقوں کے دوران بکھرے ہوئے گولہ بارود سے اکثر حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں وہاںڈیڑھ سو سے زائد افراد پھنسے ہوئے ہیں لیکن انہیں ابھی تک وہاں سے نکالانہیں جاسکا ہے۔

سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال یہ ہے کہ گہرے پانیوں میں ڈوبنے والے مکانات میں سے کسی کی ٹین کی چھت نظر آرہی ہے تو کسی کی بالائی منزل دکھائی دیتی ہے۔ خوبصورتی کے وہ نظارے جو آنکھوں کو خیرہ کر دیتے تھے آج وہاں وحشت ناک ماحول ہے اورسری نگر کی کثیر منزلہ عمارتوں کو بھی پانیوںنے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ لوگوں کو کھانے پینے کیلئے کچھ نہیں مل رہا۔ وہ مایوسی کے عالم میں اپنے پیاروں کی مدد کیلئے پکار رہے ہیں مگرریاستی حکومت کی حالت یہ ہے کہ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سیلاب سے تباہی کے ایک ہفتہ بعد بولے ہیں کہ لوگ افراتفری کا شکار نہ ہوں اور گھبرائیں مت! بلکہ گھروں کی چھتوں پر امداد کا انتظار کریں جلد انہیں وہاں سے نکال لیا جائے گا۔

مقامی کشمیریوں کا کہنا ہے کہ انہوںنے اپنی ساری زندگی میں اس قدر شدید سیلاب کبھی نہیں دیکھا اور اگر وہ اس قیامت خیز صورتحال سے جان بچانے میںکامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ ا س سانحہ کو عمر بھر بھلا نہیں سکیں گے۔ حریت کانفرنس سمیت مقبوضہ کشمیر کی تمام تنظیموںنے سیلاب متاثرین کی بروقت مدد نہ کرسکنے پر بھارت سرکار او ر ریاستی حکومت پر سخت تنقید کی اور کہا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ اس نوعیت کی تباہ کن آفت سماوی سے نمٹنے کیلئے ریاست کے پاس وسائل میسر نہیں ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید بارشوں وسیلاب کا بتانے کے باوجود سرکار نے بھی اس سلسلہ میں ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے اور لوگوں کو اصل حقائق سے آگاہ نہیں کیاگیا جس پر ہزاروں لوگ گہرے پانیوںمیں پھنس گئے جنہیں تاحال نکالا نہیں جاسکا ہے۔

Kashmiris
Kashmiris

ایسی صورتحال میں کشمیری تنظیموں،ا ن کے قائدین اور عام کشمیریوں کی جانب سے لازوال قربانیوں اور جذبات کا اظہار دیکھنے میں آرہا ہے۔ کشمیری رہنما پانیوں سے گزر کر متاثرین تک پہنچ کر ان کی دلجوئی کر رہے ہیں تو سیلاب سے محفوظ رہنے والے کشمیری اپنے بھائیوں کی مدد کیلئے تمامتر وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔سیلاب کے بعد کشمیری عوام ہندو انتہا پسند تنظیم بی جے پی اور مودی سرکار سے اور زیادہ نالاں دکھائی دیتے ہیں ۔ کشمیری جماعتوں کی سخت تنقید کے بعد اتوار کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کادورہ کیاتو وہاں بھی سیلاب متاثرین کی امداد کے اعلان کے ساتھ ساتھ سیاست کرنے سے باز نہیں آئے اور پاکستان کو آزاد کشمیر کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی پیشکش کر دی۔

ان حالات میں کہ جب مقبوضہ کشمیر کے سیلاب متاثرہ لوگ پانیوں میں گھرے ہوئے ہیں۔ نہ ان کے پاس رہائش ہے اور نہ کھانے پینے کیلئے کچھ موجود ہے بھارتی وزیر اعظم کی پاکستان کو امداد کی پیشکش خود مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے زخموں پر بھی نمک چھڑکنے کے مترادف اور کھلی شرانگیزی ہے۔ جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے درست کہا ہے کہ جو بھارت مقبوضہ کشمیر میں سیلاب متاثرہ کشمیریوں کی مدد نہیں کر سکتا اور بھارت کی مختلف ریاستی حکومتوں سے امداد کی اپیلیں کر رہا ہے وہ پاکستانیوں کی کیا مدد کرے گا جس کے وجود کو بھی اس نے آج تک تسلیم نہیں کیا؟ یہ بھارت ہی تو ہے۔

جس نے معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی دریائوں پر غیر قانونی ڈیم تعمیر کر رکھے ہیں اور سال آبی دہشت گردی کا ارتکاب کرتے ہوئے پاکستان میں سیلاب لانے کا سبب بنتا ہے۔ سیلاب سے ہونے والی حالیہ بربادی بھی اسی کی آبی دہشت گردی کا نتیجہ ہے۔ عین اس وقت جب شدید بارشوں کا سلسلہ جاری تھا بھارت نے بغیر اطلاع کے پاکستانی دریائوں میں پانی چھوڑ دیا اور پھر غلط معلومات فراہم کرتا رہا تاکہ پاکستانی حکومت صحیح معنوںمیں حفاظتی انتظامات بھی نہ کر سکے۔بہرحال احمد آباد گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کا خون بہانے والے مودی کو انسانی ہمدردی کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔جو شخص آج تک گجرات فسادات کی معافی مانگنے کیلئے تیار نہیں اور جو علی الاعلان یہ کہتا رہاہے کہ اسے مسلمان سے زیادہ کتے کے مرنے کا افسوس ہوتا ہے۔

اس سے کسی خیر کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے؟ پاکستان میں حالیہ چند برسوں میں زلزلوں اور سیلاب کے بڑے سانحات ہوئے ہیں مگر اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ غیور پاکستانی قوم نے جس طرح بیداری کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنے متاثرہ بھائیوں کی مدد کی تاریخی داستانیں رقم کی ہیں اس کی پوری دنیا گواہ ہے اوراس کی مثالیں بیان کرتی ہے۔ آج بھی جب پنجاب اور آزاد کشمیر کے علاقے سیلاب کی لپیٹ میں ہیں ۔ پاک فوج اور ریاستی اداروں کے ساتھ ساتھ جماعةالدعوة، فلاح انسانیت فائونڈیشن اور دیگر رفاہی و فلاحی تنظیموں کے رضاکارکشتیوں کے ذریعہ دوردراز دیہاتوں و علاقوں میں پہنچ کر متاثرہ بھائیوں کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔

JAMAT U D DAWA
JAMAT U D DAWA

اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستانیوں کو ہندوبنئے کی امدادکی کوئی ضرورت نہیں ہے اور وہ مودی سرکار کی پیشکش کو ایک مذاق سے زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔ البتہ یہ بات طے شدہ ہے کہ بھارت سرکار اگر جماعةالدعوة جیسی تنظیموں جن کے رضاکار سیلاب اور زلزلوں میں امدادی سرگرمیوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ان کی مدد اور تعاون چاہتا ہے تو وہ ان شاء اللہ اسے مایوس نہیں کریں گے کیونکہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مسلمانوں کی طرح ہندوئوں کی مدد بھی اپناشرعی فریضہ سمجھتے ہیں اور آج بھی سندھ و بلوچستان میں اسکی واضح مثالیں دیکھی جاسکتی ہیں۔

تحریر: حبیب اللہ سلفی
برائے رابطہ : 0321-4289005

Share this:
Tags:
disasters earthquakes floods pakistan recent years اللہ برسوں پاکستان توقع حالیہ سانحات سیلاب
Asif Ali Zardari
Previous Post سندھ میں ممکنہ سیلاب؛ آصف زرداری کی ارکان اسمبلی کو اپنے حلقوں میں جانے کی ہدایت
Next Post مودی کی امداد کی پیشکش پر قوم کا جراتمندانہ پیغام
Professor Hafiz Mohammad Saeed

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close