Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

فن کا سلطان

January 7, 2019 0 1 min read
Sultan Rahi
Sultan Rahi
Sultan Rahi

تحریر : ڈاکٹر بی اے خرم

تئیس سال قبل 9 جنوری 1996ء کا سورج پاکستان فلم انڈسٹری اور اس سے وابستہ افراد کے لئے ایک نہایت بری خبر لئے طلوع ہوا اس روز اس وقت کے مصروف ترین فلمی اداکارسلطان راہی کو گوجرانوالہ سے لاہور واپس تے ہوئے قتل کر دیا گیا پردہ سکرین پہ راج کرنے اور پلک جھپتے ہی سینکڑوں لوگوں کو گولیوں سے موت کی نیند سلانے والا خودنامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بن گیا متقی وپرہیزگارپر امن ،پیار کرنے والا،ہمدرد،محبتیں بانٹنے والا اور ملنسار انسان ظلم و بربریت کا نشانہ بن گیا بڑی سکرین پہ ظالموں کے سامنے سینہ تان کر کھڑا ہونا،مظلوم کے ساتھ کندھا سے کندھا ملا کر ظالموں کے لئے عبرت کا نشان بننے والا اور دیکھتے ہی دیکھتے بدمعاشوں کے خون سے ندیاں بہا دینے والا خود کو ایک ہی گولی سے ڈھیر ہوگیا سرراہ موت و حیات کی کشمش میں بے یارومددگارپڑا رہا ، کوئی اس کی مدد کو نہ پہنچ سکااور بے بسی کی موت مارا گیا وہ جو ایک بڑھک لگا کر دشمنوں کو بھگا دیتا تھا مرتے وقت سرگوشی تک نہ کر سکاحتی کہ اپنے ہمسفر کو بھی آواز نہ دے سکااور چپکے سے نیند کی وادیوں میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ابدی نیند سو گیا 9جنوری 1996ء کو چار دھائیوں تک پردہ سکرین پر حکمرانی کرنے والافن کا سلطان ،سلطان راہی اپنے چاہنے والوں کو اکیلا چھوڑ گیا ، قتل کے وقت مرحوم کی عمر 58 سال تھی کہا جاتا ہے کہ ان کی اچانک موت سے پاکستان فلم اندسٹری کو تقریبا مجموعی طور پر ایک ارب روپے کا نقصان جھیلنا پڑا،انتقال کے وقت مرحوم کی تقریبا 54 فلمیں زیر تکمیل تھیں۔

پاکستان فلم انڈسٹری میں جب جب فلم سے وابستہ لوگوں کا ذکر ہوگا تب فن کے سلطان ۔۔۔ سلطان راہی کا تذکرہ کئے بغیر رہنا ناممکن ہوگا فلم سٹار سلطان راہی نے 1938 میں پڑوسی ملک بھارت کے صوبہ اترپردیش کے ضلع بجنورکے مظفر نگر میں آنکھ کھولی ان کا اصل نام سلطان محمد تھا بعد ازاں صدر راولپنڈی منتقل ہوگئے ہوش سنبھالا تو ” فلمیریا ” کے مریض بن گئے مرحوم نے 1956ء میں پاکستان فلم انڈسٹری میں قدم رکھا انہوں نے فلموں میں ایکسٹرا کے بے شمار رول کئے انتہائی ثانوی کرداروں میں جلوہ گر ہونے لگے کہا جاتا ہے کہ مرحوم نے انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے کے لئے طویل عرصہ ”دھکے کھائے” شوبز کے ابتدائی سالوں میں انہیں ان تھک محنت کرنا پڑی ،اسٹیج ڈراموں میں بھی کام کیاابتدائی سالوں میں قسمت کی دیوی ان پہ مہربان نہ ہوئی شروعات میں ناکامی کا سامنا بھی کرنا پڑا 70 ء کی دہائی میں خود کو منوانے میں کامیاب ہوئے ان کی بیشمارفلمیں ایسی تھیں جن میں صرف مرحوم کو ہی علم تھا کہ فلم میں کہاں ان کا سین ہے شائقین فلم گاہ نہیں ہو پاتے تھے۔

مثال کے طور پر اگر کسی فلم کی شوٹنگ سربازار میں ہو رہی ہے تو کیمرہ شوٹنگ دیکھنے والوں پر چلا گیا تو شوٹنگ دیکھنے والوں میں سلطان راہی بھی شامل تھے بالکل اسی طرح کے کردار مرحوم سلطان راہی نے ابتدائی سالوں میں بے شمار فلموں میں ادا کئے تھے تو وہ فلم بھی شمار ہو گئی یعنی انہوں نے ایسی فلموں میں بھی کام کیا مرحوم ابھی فلم نگر میں نئے نئے آئے تھے اس وقت کے ایک معروف فلم ساز کے پاس گئے اور ان سے فلم میںکوئی کریکٹرمانگا تو اس فلم ساز کا کورا جواب یہ تھاکہ ” یہ منہ(چہرہ) میری فلم میں کام نہیں کر سکتا” کہاوت ہے کہ وقت بدلتے دیر نہیں لگا کرتی ،وقت نے نئی کروٹ بدلی قسمت کی دیوی پوری طرح ان پہ مہربان ہو چکی تھی پاکستان فلم اندسٹری میں ”آغا جی” کا ڈنکا بجنے لگا تو وہی فلم ساز سلطان راہی کے پاس آئے اور انہیں اپنی نئی فلم میں بطور ہیرو کام کرنے کی آفر کی تومرحوم نے موقع کی مناسبت سے پرانی انہی کی کہی ہوئی بات دہرائی ” یہ منہ(چہرہ) آپ کی فلم میں کام نہیں کر سکتا”واضح رہے مرحوم نے مرتے دم تک اس فلم ساز کی کسی بھی فلم میں کوئی بھی رول نہیں کیا 1968ء میں ہدایت کار حیدر چوہدری نے اپنی فلم ”بدلہ” میں پہلی بارانہیں ولن کے طور پہ متعارف کرایا یہ ایک نغماتی اور کامیاب فلم تھی1971ء میںنامور ہدایت کار اقبال کاشمیری کی ”بابل” میں ایک بدمعاش کے روپ میں سامنے آئے بدمعاش کے اس کریکٹرنے سلطان راہی کے لئے فلم انڈسٹڑی میں نئی راہیں کھول دیں اس فلم کا ایک مشہور گیت جو آج بھی مقبول ہے گیت کے بول کچھ ہوں ہیں” میں کھولاں کہڑی کتاب نوں میں کہڑا سبق پڑھاں”خوبصورت ہیروئن مرحومہ رانی پہ پکچرائز ہوا،انورا،ٹھاہ،خان چاچا،دھی رانی،جناب عالی،عشق دیوانہ،دو پتر اناراں دے۔

دنیا مطلب دی یہ وہ فلمیں تھی جس میں ان کی فلم نگر میں شناخت ہوئی اور ان فلموں میں بطور ولن کام کیا کئی سالوں پہ محیط محنت اور قسمت رنگ لے آئی۔ 1972 ء میں”بابل” کے بعدانہیںہدایت کار اسلم ڈار کی فلم ”بشیرا” میں کاسٹ کر لیا گیا یہ فلم اسی سال ریلیز ہوئی ”بشیرا” نے پورے ملک میں دھوم مچاتے ہوئے ان کی شہرت کو چار چاند لگا دیئے اور انہیں صف اول کے اداکاروں کی فہرست میں لا کھڑا کیا اس فلم کی کردارنگاری کو فلم بین آج بھی سراہتے ہیں اس فلم کا مشہور گیت تھا ” بنوں رانی بڑی دلگیر وے”۔حمید چوہدری کی اردو فلم ”زندگی کے میلے”پہلی فلم تھی جس میں مرحوم نے بطور ہیرو کام کیا ”جاسوس” ایک ایسی اردو فلم تھی جس میں ممتاز کے مقابل رومانٹک ہیرو کے روپ میں جلوہ گر ہوئے اس فلم میں مہدی حسن کی آواز میں گیت بھی ان پہ فلمائے گئے انہوں نے کئی اردو فلموں میں یادگار رول ادا کئے مگر ان کی جسمانی ساخت اردو فلموں والی نہ تھی ”راستے کا پتھر ”میں ان کا رول ینگ ٹو اولڈ تھا جو انہوں نے بڑی خوب صورتی سے نبھایا اس فلم کے ہیرو وحید مراد اور ہیروئن جان ریمبو کی ساس ،صاحبہ کی والدہ نشو تھیں ہدایت کار ایم اکر م کی ڈائمنڈ جوبلی فلم”سلطان ” نے انہیں فلم نگر کا” سلطان ” بنا دیا 1975ء میں احمد ندیم قاسمی کے ناول ”گنڈاسہ” پر بننے والی فلم ”وحشی جٹ ”میں راہی صاحب گنڈاسہ کے ساتھ پردہ سکرین پہ جلوہ گر ہوئے اور ایک تہلکہ مچ گیا اسی فلم کااگلا حصہ ہدایت کار یونس ملک نے 11فروی1979کو ” مولا جٹ”بنا کر ریلیز کیاجو شاہکار بن گیا اس فلم نے شوبز انڈسٹری میں ایک انقلاب برپا کر دیا۔

اس فلم نے کامیابی کے تمام ریکارتوڑ دیئے اس فلم میں راہی صاحب نے ٹائٹل رول ادا کیا ”مولا جٹ ” میں ان کا ایک ڈائیلاگ ”مولے نوں مولا نہ مارے تے مولا نئیں مر سکدا ”آج بھی ان کے پرستاروں کو یاد ہے جبکہ ”نوری نت” کا کردار مصطفی قریشی نے ادا کیا وہ بھی امر ہوگیا ”نواں آئیاں ایں سوہنیا”نوری نت کا ایک مقبول ڈائیلاگ تھا جو زبان زدعام ہوا ،جو بسوں اور ٹرکوں کے پیچھے بھی لکھا دیکھا گیاان دونوں فنکاروںکی جوڑی نے بے شمار کامیاب اور شاہکار فلمیں دیںپھر ایک وقت ایسا بھی آیاکہ ان دونوں کی جوڑی فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جانے لگی1976میں انہوں نے ایک فلم ”تقدیر کہاں لے آئی ”بطور فلم ساز بنائی جو شائقین فلم میں پذیرائی حاصل نہ کر سکی سلطان راہی نے اپنے چالیس سالہ فلمی کیریئر میں 800سے زائد فلموں میں کام کیا500فلموں میں ہیرو آئے کم و بیش 100 میں بطور ولن آئے 100 اردو فلمیں جبکہ دیگر پنجابی فلمیں تھیں زاہد عکاسی نے ان پہ ایک کتاب”سلطان راہی پاکستانی فلموں کا سلطان ” کے ٹائٹل سے لکھی انہیں اس بات کا بھی اعزاز حاصل ہے کہ ان کو ڈیڑھ سو سے زائد فلمی ایوارڈ ملے چار دہائیوں تک مسلسل پردہ سکرین پر راج کرتے رہے ان کے بیٹے حیدر سلطان بھی فلم نگر میں آئے لیکن وہ پذیرائی نہ مل سکی جو مرحوم کے حصہ میں آئی۔

یوں توان کی بے شمار فلمیں سپرہٹ ہوئیں جگہ کی تنگی کے باعث یہاں چند فلموں کا ذکرکریں گے ان کی مشہور فلموں میں دل اور دنیا ،خان چاچا،میں سلطان ،بشیرا،بنارسی ٹھگ، زرق خان،دل لگی، الٹی میٹم،راستے کا پتھر،دادا،سدھا رستہ، وحشی جٹ،شریف بدمعاش،طوفان، جگا گجر ،لاہوری بادشاہ، قانون ،جیرا سائیں، مولاجٹ،رنگا ڈاکو،جٹ سورما، وحشی گجر،گوگا شی، بہرام ڈاکو،بائیکاٹ،ہٹلر ،انوکھا داج،شیر میدان دا،ملے گا ظلم دا بدلہ،جی دار،جٹ ان لندن، شیر خان ،ظلم دا بدلہ،اتھراپتر وریام ،چن وریام ، سالا صاحب ،دو بگھا زمین، رستم،راکا،لاوارث،دارا بلوچ، رستم خان ،مراد خان ،شان ،بگھی شیر،کالیا ،شعلے، قاتل حسینہ،جابر خان،قسمت۔ عجب خان ،جگا، قیدی ،اللہ رکھا ،قیمت، دلاری ،ناچے ناگن،مولابخش،بادل ،مفرور، روٹی ،حکومت،حسینہ 420 کالکا، بلاول،سلطانہ،ڈکیٹ،رنگیلے جاسوس،مجرم ،خدا بخش، کالے چور،شیر دل، چراغ بالی،بدمعاش ٹھگ،قاتل قیدی، ماجھو، بالاپیرے دا،سخی بادشاہ سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں جن میں ان کی کردار نگاری انمٹ نقوش چھوڑ گئی سلطان راہی کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ ان کی ایک ہی دن 12 اگست 1981کو پانچ فلمیں ،شیر خان ،ظلم دا بدلہ،اتھراپتر،چن وریام اور سالا صاحب ریلیز ہوئی تھیں،جنہوں نے کامیابی کے ریکارڈ قائم کر دئیے۔

یوں تو سلطان راہی نے آسیہ،انجمن ،نجمہ ،ممتاز،شبنم ،نیلی،گوری ،صائمہ،بابرہ شریف، اور عالیہ کے ساتھ بطور ہیرو کام کیا مگرشائقین فلم نے سب سے زیادہ ان کے ساتھ آسیہ کو پسند کیا ”مولا جٹ ” میں ”مکھو جٹی ” کا رول بھی آسیہ ہی نے ادا کیا تھا انجمن گوری اور صائمہ کو بھی ان کے ساتھ خوب سراہا گیامرحوم صوم و صلوةکے بہت پابند پکے اور سچے مسلمان تھے ایک مختصر واقعہ پیش کرنے لگا ہوں جس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ راہی صاحب پردہ سکریں اور عام زندگی میں کتنے مختلف تھے ایک مرتبہ سردیوں میں ایک فلم کی آؤٹ ڈور شوٹنگ کے لئے پہاڑی علاقے میں گئے ہوئے تھے فلم کی شوٹنگ کے بعد فلم سٹار محمد علی کے ساتھ ایک ہی کمرے میں سوئے ہوئے تھے رات کے پچھلے پہر محمد علی کی آنکھ کھلی تو انہیں کمرے میں نہ پایا اور فکرلاحق ہوئی اتنی سردی میں کہاں چلے گئے باہر تلاش کرنے کے لئے نکلے تو بہت حیران ہوئے راہی صاحب دنیا سے غافل رب کائنات کے آگے سجدہ ریز تھے۔

مرحوم نے ایک مسجد اپنے گھر میں اورایک مسجد ایور نیو اسٹوڈیو میں بنوائی تھی انہوں نے کئی بار حج کی سعادت بھی حاصل کیاور انہیں اس بات کی بھی سعادت حاصل ہے کہ انہوں نے ایسے افراد جوحج کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے انہیں بھی اپنے خرچے پہ حج کرایا،ایسے غیر معروف اور معروف فنکارو ہنر مند جن کی زندگی میں مفلسی تھی اور گذربسر انتہائی مشکل تھی ان کے شب روز کے لئے ہر ماہ باقاعدہ خرچہ باندھ رکھا تھا ایک خدا ترس ،نیک ،درویش صفت انسان تھے خدائے بزرگ وبرترنے ان کے دل میں غریبوں کے لئے ہمدردی اورنرم گوشہ پیدا کر رکھا تھافلم سے وابستہ افراد ان کی برسی پہ قرآن خوانی کا اہتمام کرتے ہیں اللہ رب العزت مرحوم کے صغیرہ و کبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے اور انہیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلی مقام دے آمین ثم آمین بظاہر تو راہی صاحب آنکھوں سے اوجل ہیں لیکن ان کا فن زندہ و سلامت ہے۔

Dr. B.A. Khurram
Dr. B.A. Khurram

تحریر : ڈاکٹر بی اے خرم

Share this:
Tags:
film industry pakistan Shooting اداکار پاکستان شوٹنگ فلم انڈسٹری
Mishaal Noor
Previous Post مشعل نور
Next Post جعلی اکاؤنٹس کیس کی تفتیش نیب کے سپرد، ازسرِ نو تفتیش کا حکم
Supreme Court

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close