Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ہم منزل کے قریب ہیں مگر!

March 10, 2017 0 1 min read
PSL Final
PSL Final
PSL Final

تحریر : رقیہ غزل
PSLکرکٹ کا کا فائنل بالآخرکامیابی کے ساتھ لاہور میں انجام بخیر ہوا تمام خدشات اور خوف ہار گئے پشاور زلمی کو جیت ہوئی سچ تو یہ ہے کہ پاکستان فتح یاب ہوابلاشبہ یہ دشمنان پاکستان کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے یقینا کہا جا سکتا ہے کہ کرکٹ کے شائقین جو کہ کر کٹ کے زوال پر دل گرفتہ تھے ان کے لیے نئی صبح طلوع ہو چکی ہے لیکن یہ عجب بات ہے کہ یہ احسن اقدام بھی پانامہ ردعمل کے خلاف کارگر ثابت نہیں ہوسکا کیونکہ یہ سیاسی نہیں عوامی اجتماع تھابدیں وجہ عوامی جذبات کا مظاہرہ بھی سٹیڈیم میں سر عام ہوا باوجودیکہ اسے ثانوی حیثیت حاصل ہے پھر بھی جب ”گو نواز گو ” کے نعروں سے سٹیڈیم گونج اٹھاتو ایسے میں تمسخرانہ قہقہوں اور منتظمین کی دبی دبی خوشی اور غم کے حسین امتزاج والی ہنسی دیدنی تھی سچ کہتے ہیں کہ اگر عوامی دکھوں کا مداوا نہیں ہوگا تو کسی طور تو لوگ اظہار کریں گے اسی لیے تو کہا گیا ہے کہ ”انسان پہاڑ سے گر کر تو کھڑا ہو سکتا ہے مگر نظروں سے گر کر کھڑا ہونا اس کے بس کی بات نہیں ہے ” ۔اطلاعات کے مطابق اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے میاں صاحب نے سٹیڈیم میں آنے کا ارادہ ملتوی کر دیا جبکہ نجم سیٹھی جو کہ جب سے چئیر مین بنے ہیں مسلسل ہی تنقید کا شکار ہورہے ہیں مگر ڈٹے ہوئے ہیں کیونکہ انھیں یہ نفع بخش انداز راس آگیا ہے اب جبکہ پہلی مرتبہ داد سمیٹنے سٹیج پر آئے تو نعروںکی وجہ سے کئی بار ان کا تسلسل ٹوٹا یعنی طے ہوا کہ عدم اعتماد کی فضا ڈیرہ جما چکی ہے جبکہ اس موقع پر ایسے نعرے نہیں لگنے چاہیے تھے مگر کیا کریں کہ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے اور سلگتے انگارے کسی وقت بھی دہک کر چمکار پکڑ لیتے ہیں مگر ۔۔یاد رہے ! یہ نعر ے میاں صاحب کے لیے نئے نہیں ہیں اور وہ ”گو نواز گو” سننے کے عادی ہیں کیونکہ ماضی میں میاں صاحب اور محترمہ بے نظیر بھٹو دونوں ہی ایک دوسرے کے لیے ایسے نعرے لگاتے رہے ہیں اور سدا علم مخالفت اٹھا کرایک دوسرے کے حکومتی کاروبار میں کیڑے نکالتے رہے ہیں لیکن اس مرتبہ پیپلز پارٹی تو فرینڈلی اپوزیشن کے لبادھے میں چھپی بیٹھی ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگر انھوں نے کوئی بھی وار کیا تو تحریک انصاف کا پلڑا بھاری ہو جائے گا لہذاپیپلز پارٹی کا ہر قدم بیان بازی سے شروع ہو کر مصلحت پر ختم ہو جاتا ہے ویسے بھی زرداری صاحب شطرنج کے تمام خانوں پر نگاہ رکھتے ہیں اور تخت نشین بادشاہ سے لیکر پیادوں تک کو مصروف کرنا جانتے ہیں۔

عوامی اظہار نفرت کی جہاں تک بات ہے تو اس کا حیرت انگیز مظاہرہ تو اس وقت بھی دیکھنے میں آیا جب جناب شیخ رشیدپی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے لاہور پہنچے تو ریلوے اسٹیشن پر موجود ایک معمر شخص نے انھیں جوتا دے مارا یہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت طرز عمل ہے جس میںمسلسل اضافہ ہو رہا ہے مگر یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ جنھیں یہ جوتا پڑتا ہے ان کے کاندھوں پر ملک و قوم کی بھاری ذمہ داریاں ہوتی ہیں جبکہ یہاں تو صورتحال بالکل مختلف ہے کہ شیخ صاحب تو ہر طرح سے فارغ البال ہیں اس لیے یہ اظہار نفرت تاحال سمجھ سے بالاتر ہے ۔شیخ صاحب زندہ دل سیاستدان ہیں اور یقینا انھوں نے خود کوتھپکی دی ہوگی اور کہا ہوگا کہ تندئی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب ۔۔یہ تو چلتی ہے تجھے اونچااڑانے کے لیے !اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پی ایس ایل کے انعقاد سے لیکر اختتا م تک تمام واقعات اور رویے ہی تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں مضحکہ خیز صورتحال تو یہ ہے کہ جس کسی نے بھی اس کشیدہ ماحول میںکرکٹ جنون کے بارے فکر مندی یا حالیہ دہشت گردی کی جاری لہر پر اپنے خدشات کا اظہار کیا تو کہا گیا کہ اندھا کیا جانے بسنت کی بہاراور جو لیگی کارکن ذرا زیادہ منہ پھٹ واقع ہوئے تھے انھوں نے ایسا کہنے والوں پرسیدھا دشمنان پاکستان کا لیبل چپکا دیا یہی وجہ ہے کہ دوراندیش اور عاقبت اندیش طبقہ تہیہ کر چکا ہے کہ
باہوش بنیں گے نہ قدح خوار بنیں گے
جو آپ بنا دیں وہی سرکار بنیں گے
اور دوسروں کو بھی یہی رائے دیتے ہیں کہ
بہتر ہے کہ خاموش ہی بیٹھے رہیں حق گو
کھولیں گے لبوں کو تو گنہگار بنیں گے

بہرحال حلقہء خاص و عام کے بعض گروہوں کے اخلاقی زوال پر میں بارہا قلم اٹھا چکی ہوںاور برملا کہتی ہوں کہ عدم برداشت ہمارے رویوں میں گھر کر چکا ہے جب پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونے کا فیصلہ ہوا توخان صاحب نے بیان داغا کہ ”لاہور میں یہ میچ کرواناپاگل پن ہے ”۔رائے کا اظہار کرنا ان کا حق تھا مگر الفاظ کا چنائو انسان کی سیاسی بصیرت اور دانش مندی کو ظاہر کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے یہ کہنے کی دیر تھی کہ وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات نے انھیں پاکستان کے بال ٹھاکرے کا خطاب دے دیا اور اکثر حکومتی طرفدار صحافی انھیں نریندر مودی کہہ کر پکارتے رہے اور ہمیشہ کی طرح جناب رانا ثنا اللہ نے جلتی پر تیل چھڑکنے کی روایت کو روا رکھتے ہوئے انھیں پاگل خان کہہ دیا ۔ یہ بیانات یقینا نئے نہیں ہیں اس سے بھی تھرڈ کلاس فقرے اور خطابات ایک دوسرے کو ہمارے معزز سیاستدان اکثر دیتے ہی رہتے ہیں مسئلہ یہ ہے کہ ان بیانات سے ملک و قوم اور دنیا کو ہمارے بارے کیا تاثر ملتا ہے اس پر کون سوچے گاجبکہ جنھیں سوچنا تھا وہ بھی ان رویوں کا دفاع کرنے کے لیے بر سر پیکار نظر آئے۔

ان حالات میں راقم یہ سوچنے پر مجبور ہوگئی کہ نہ خوفِ خدا ہے نہ خوف ِ خدائی ۔۔بشر دے رہا ہے بشر کی دہائی سورہ البقرہ میں ارشاد باری تعالیٰ ہے ”و قُولو ١للنّاس ِحُسناً”اور لوگوں سے عمدہ بات کیا کرو” بلاشبہ زبان باطن کی عکاس ہوتی ہے اور زبان سے کہی گئی بات کے ذریعے ہی انسان کسی کے دل پر اپنی شخصیت کے نقوش چھوڑتا ہے اگر زبان سے اچھی گفتگو کی گئی ہو جس میں دوسرے کی دل آزاری یا ذلت نہ کی گئی ہو تواس کا اثر مثبت ہوگا اور اگر زبان کو فحش اور فضول گوئی سے انسیت ہوئی تو بات کا منفی اثر ہوگا ۔اب یہاں مسئلہ یہ ہے کہ مومن کی زبان ذکر الہی سے انسیت رکھتی ہے اور اس کی زبان پر ہر وقت اللہ عزوجل کی حمد و ثنا جاری رہتی ہے جس کی بدولت اس کا قلب و ذہن بھی زبان کے موافق ہو جاتا ہے مگر ۔۔وائے افسوس ۔۔ زبان دل کی موافق نہیں رہی بلکہ کسی کی زبان سے کسی کی عزت محفوظ نہیں رہی بریں سبب مسلمانوں کی زبوں حالی بڑھتی جا رہی ہے یوں لگتا ہے کہ برسر اقتدار طبقہ خود کو بالکل غیر محفوظ اور بے وقعت سمجھنے لگا ہے جبکہ اقتدار سے محروم تو دشنام طرازی اور فتنہ بازی کیا ہی کرتے ہیں مگر اگر بر سر اقتدار بھی اسی سطح پر آجائیں گے تو کوئی افضل نہ رہے گااورہمارے سیاستدانوں کے ساتھ بھی یہی ہو رہا ہے کہ چند سالوں سے میڈیا کے توسط سے سب نے یوںایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالی ہیں ،اپنوں کو سر عام نوازا نے کا خود اقرار کیا ہے اور عوامی مسائل کو پس پشت ڈال کر تشہیری منصوبوں کی بنیادیں رکھی ہیں کہ اب ہر کوئی یہ کہتا پھرتا ہے کہ
وہی حالات ہیں فقیروں کے
دن پھرے ہیں فقط وزیروں کے
ہر بلاول ہے دیس کا مقروض
پائوں ننگے ہیں بے نظیروں کے

ویسے خدا لگتی کہوں تواور برے حالات کیا ہونگے کہ عوام کبھی بھوک سے ،کبھی دہشت گردی سے اور کبھی مسیحائوں کی غفلت سے بے وجہ اور بے وقت مر رہے ہیں ابھی جب کالم لکھنے کے لیے قلم اٹھایا تھا تو ایک خبر ٹی وی سکرین پر نظر آئی کہ جہلم کے ہسپتال میں ایک بچہ ماں کے پاس شناختی کارڈ نہ ہونے کیوجہ سے واپس کردیا گیا اور وہ اپنی فریاد لیکر ایم ایس کے پاس گئی تو اس نے بھی جھاڑ پلا دی اور ہسپتال سے باہر نکلتے نکلتے بچے نے جان دے دی ۔ہم کب تک مذمت کے علمبردار مگر تاجر قسم کے ڈاکٹروں کی زیادتیوں اور سنگ دلیوں کے واقعات رقم کرتے رہیں گے اس بارے کوئی حتمی ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا ؟ ہسپتالوں پر کوئی چیک اینڈ بیلنس کیوں نہیں ہے ؟آئے روز ہڑتالیں کرنے والوں کو کیوں مریضوں کا درد محسوس نہیں ہوتا ؟ چلیں مان لیا کہ اب شناختی کارڈ ضروری ہے لیکن ایک ماں جب اپنے بچے کو تڑپتا ہوا دیکھتی ہے تو اسے اپنی چادر کی ہوش نہیں رہتی پھر آپ اس سے اس کی شناخت لانے کا کہہ رہے ہیں ۔۔؟یہ کارڈ بعد میں بھی آسکتا ہے سیکیورٹی کیمرے کس شناخت کے لیے ہیں ؟کیا وجہ ہے کہ مسیحا ئی کے دعوے دار قصائی بن چکے ہیں ؟ اسی طرح اب ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے حالات کا قریب سے جائزہ لیں تو آپ کو حیرت ہوگی کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات بھی اپنے بعض ڈاکٹر اور پروفیسر درجے کے اساتذہ کے ہاتھوں دل گرفتہ ہیں حالانکہ ڈاکٹر اور پروفیسر جیسے ایسے عزت اور تعظیم لائق منصب ہیں کہ لب کشائی بھی زیب نہیں دیتی مگر کیا کیا جائے کہ ایک صحافی کے ذمے ملکی اور قومی مفاد ات کو ذہن میں رکھ کر حق اور سچ گوئی کرنا پڑتی ہے۔

آج کل ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلہ کیلئے ٹیسٹ اور انٹرویوزہو رہے ہیں مرے مختصراً اشاروں سے آپ زیادہ سمجھ لیں کہ ایک بچہ یا بچی جو پی ایچ ڈی میں داخلہ کے لیے ٹیسٹ میں ٹاپ کرے اور اس کا ایم فل رزلٹ بھی اعلیٰ درجے کے جی پی اے کے ساتھ پاس ہو تو بعض انٹرویو لینے والوں میں کوئی نہ کوئی ایک ایسا حاسد اور گھٹیا سطح کا پروفیسر ایک آدھ استاد ایسا بھی ہوتا ہے جو صرف اس مایوسی پر اور حسد پر کدورت رکھ کر داخلہ نہیں ہونے دیتا کہ اس سٹوڈنٹ نے اس کے ساتھ تھیسز نہیں کرنا کیونکہ اس کے پہلے بہن بھائیوں نے نہیں کیا تھا یا یہ کہ وہ سٹوڈنٹ کسی دیگر کالج کا ٹاپر ہے اور یہ حالات پنجاب یونیورسٹی کے ہیں مگر ایسے قابل ،محنتی اور ٹاپر بچوں کے جنہوں نے راتوں جاگ کر محنتیں کی ہوتی ہیں انھیں جب حد درجہ ذلیل اور دل شکستہ کیا جاتا ہے ان کے جذبات سے کھیلا جاتا ہے تو اسی وقت ان کے ذہن و دل میں انتقام کی آگ انتقام کی آگ سلگ اٹھتی ہے جو بعد ازاں وہ اپنی آئندہ زندگی منفی سوچ سے گزا ر دیتے ہیں مقام افسوس تو یہ ہے کہ کسی وی سی یاگورنر کو کبھی اس کا خیال نہیں آئے گااور مسئلہ وہی ہے کہ میرٹ پر بھرتیاں نہیں کی جاتیں ”ذاغوں کے تصرف میں عقابوں کے نشیمن ” ہیں جنھیں نہ خوف خدا ہے اور نہ ہی فکر آخرت ستاتی ہے ۔فکر آخرت سے یاد آیاکہ پیٹرول کی قیمت مسلسل چہار بار بڑھ چکی ہے صرف اس بد نیتی کے ساتھ کہ اب جلد ہی ایک روپے کمی کی خوشخبری قوم کو سنائی جائے گی کہ ہم منزل پر پہنچ چکے ہیں ۔نہیں ۔نہیں ۔۔!ہم منزل کے قریب ہیں مگر ۔۔راستے کی تلاش میں بھٹک رہے ہیں اورتب تک بھٹکیں گے جب تک ہمارے دلوں میں دوبارہ ایمان زند ہ نہیں ہوجاتا اور ہم اپنی زندگیوں کو احکام الہی اور سنت نبویۖ کے مطابق گزارنے کا عزم نہیں کر لیتے تب تک فلاح و کامیابی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

Roqiya Ghazal
Roqiya Ghazal

تحریر : رقیہ غزل

Share this:
Tags:
cricket fans final pakistan Peshawar پاکستان پشاور خدشات خوف شائقین فائنل کرکٹ منزل
Malka
Previous Post ملکہ کی خبریں 10/3/2017
Next Post وزیراعظم اور اسحاق ڈار دل بہلانے کی باتیں مت کریں
Nawaz and Ishaq Dar

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close