Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

مساجد۔۔۔مسلم معاشرہ کی عکاس !

August 4, 2014 0 1 min read
Mohammad Asif Iqbal
Masjid
Masjid

چند دن قبل ایک صاحب فراست نے کہا کہ مساجد مسلم معاشرہ کی عکاس ہوتی ہیں،جب وہ یہ بات کہ رہے تھے اس وقت ہم اس الجھن میں مبتلا تھے کہ ہماری مساجد میں تو عام طور پر بستی کے دو یا تین فیصد ہی افراد نماز باجماعت ادا کرتے ہیں پھر کیونکر یہ بات صحیح ہو سکتی ہے؟لیکن خدا کا کرنا کہ چند ہی دنوں بعد رمضان المبارک کا مہینہ سایہ فگن ہوا۔اور صاحب فراست کی بات بہت حد تک سمجھ میں آنے لگی۔رمضان المبارک میں اللہ نے بستی کے تقریباًتمام ہی افرادکو یہ توفیق بخشی کہ وہ ٹھیک اوقات میں مساجد میں حاضرہوکر نمازیں ادا کریں۔اور ان توفیق پانے والوں میںہم بھی خوش قسمت ٹھہرے۔

رمضان کا چاند دیکھنا تھا کہ طے کر لیا کہ اب ہر نماز باجماعت ہی ادا کریں گے۔سو پہلی ہی نماز عشاء کی تھی۔معاملہ یہ ہوا کہ مسجدجو عام طور پر خالی رہتی،میں جگہ ملنی دشوار ہوگئی۔لوگوں کا ہجوم تھا کہ ٹھاٹیں مارتا،مارے گرمی کے پسینے چھوٹتے لیکن مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنے کی مستعدی میں ہم بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔عشاء کی نماز ادا کی اور اس کے بعد تراویح کے لیے بھی اپنے ذہن ووجودکو پوری طرح تیار کر لیا۔تراویح شروع ہوئی۔سفید کرتا پیجامہ اورکالی ڈھاڑی میں ایک صحتمندنوجوان جو پاس ہی کھڑے تھے،نے پہلی ہی رکعت سے ہماری توجہ اپنی مبذول کرانی شروع کردی۔

یا یہ کہیے کہ شاید ہمارا ہی دل چونکہ نماز میں پوری طرح نہیں لگ رہا تھا سو توجہ ان کی جانب مبذول ہوگئی۔یہ کیونکر ہوا؟بس کچھ نہیں، اِدھر امام نے نیت باندھی اور ادھر نوجوان کے ہاتھ کبھی داڑھی میں خلال کرتے تو کبھی چہرے مبارک پر ہاتھ پھیرتے، کبھی سر میں کچھ کھجلی محسوس ہوتی تو کبھی آستیوں کی سلوٹیں درست کرتے،کبھی پیٹھ کی جانب ہاتھ جاتے سرکے بال درست ہوتے۔غرض ایک رکعت،دو رکعت،تین اور چار رکعت وہ سرعت و مستعدی کے ساتھ کبھی ایک تو کبھی دونوں ہاتھ استعمال کرتے رہے۔

چار رکعت بعد امام سلام پھیرنے کے بعد ذرا ٹھہرے تو ہم جو اندر سے پھٹے جاتے تھے،سوال کربیٹھے “بھائی لگتا ہے آپ کا ہاتھ آپ کے کنٹرول میں نہیں رہتا،لگاتار چارر کعت آپ کا ہاتھ گردش کرتا رہا اور شاید آپ کو احساس تک نہیں ہوا؟ بھائی ہماری طرف دیکھ کر مسکرائے! پھر بعد کی رکعتوں میں الحمداللہ اپنے ہاتھ کو اپنے کنٹرول میں کرلیا۔

ایک اوردن ایک دوسرے نوجوان سے معاملہ ہوا۔اس مرتبہ جیسے ہی امام نے نیت باندھی ،نوجوان جو برابر میں کھڑے تھے،نے اپنے پیر ہمارے پیر سے ملادیے!ہم نے ذرا پیر ہٹایا تو انہوں نے نیچے دیکھا،دوری کا جائزہ لیا،اور دھیرے دھیرے اپنے پیر کو قریب لے آئے،یہاں تک کہ ایک بار پھر دونوں کے پیر باہم ملے ہوئے تھے۔ ہم باربار پیر ہٹانے کی کوشش کرتے اور وہ بار بار نظریں نیچے جھکاتے، دیکھتے اب کتنا فاصلہ باقی ہے، بہت ہی آہستگی کے ساتھ دھیمے دھیمے پیر کو ہماری طرف جنبش دیتے، یہاں تک کہ پیرایک بار پھر مل جاتے۔۔۔

بھائی کے بار بار سر جھکانے کے عمل نے ایک لمحہ کے لیے توہمیں خون میں لت پت غزہ اور عالم اسلام کی یاددلادی،ساتھ ہی بااقتدار مسلم حکمراں اہل یہود و نصاریٰ کے سامنے کس طرح جھک جھک کرتمام حدیں پار کرچکے ہیں یہ منظر بھی دیکھنے اور غور فکر کرنے والوں کے لیے عبرت کے مقام سے کچھ کم نہیں)۔۔۔بھائی کے اس عمل سے بھی جب ہم پوری طرح دل برداشتہ ہو گئے توسوال کر بیٹھے ۔کیا اللہ میاں نماز پیر ملائے بغیر قبول نہیں کرتے؟بھائی نے بہت غور سے ہمیں دیکھااور اس کے بعدباقی شدہ رکعتوں میں پیر نہیں ملائے۔اس کے باوجود بقیہ رکعتوں میں بار بار سر نیچے کرتے ، جائزہ لیتے کہ اب کتنے ملی میٹر پیروں میں فاصالہ رہ گیاہے؟

اور پھر شاید مطمئن ہو جاتے۔بھائی کے بار بار سر کے اٹھنے اور جھکنے کے عمل نے ایک لمحہ کے لیے تو ہمیں بھی کنفیوژ کردیا کہ واقعی پیروں کا ملنا نماز کا ایک اہم ترین رکن ہے،شاید یہی وجہ ہے کہ حافظ ِقراآن کیا پڑھ رہے ہیں یہ سننے کی بجائے پوری توجہ اس جانب ہے کہ پیر اگر مل نہیں سکتے تو معمولی سی دوری بھی نہیں رہنی چاہیے۔

ایک اور دن کا قصہ سنیے،نماز تراویح شروع ہونے والی تھی کہ برابر میں ایک صاحب جن کی عمرتقریباًپچاس پچپن سال رہی ہوگی،نے اپنے رومال کو جیب سے نکالا اور کئی تہیں دینے کے بعد سجدے کے مقام پر رکھ دیا،دیکھنے کے باوجود ہم کچھ سمجھ نہ سکے!لیکن جیسے ہی امام ،صاحب اوردیگر مقتدی سجدے میں گئے ،صاحب نے تمام اینگلس کا جائزہ لیا اور اپنی پیشانی ٹھیک رومال پر ٹکا دی! یہاں بھی ہم چار رکعت مشاہدہ ہی کرتے رہ گئے اور نہ سمجھ سکے کہ معاملہ کیا ہے؟لیکن چونکہ ہم نے قرآن میں خضر اور موسی کا قصہ پڑھا تھا لہذاسوال کر بیٹھے۔

جناب یہ رومال پر پیشانی ٹیکنے کا کیا راز ہے؟صاحب بولے بھئی دری کافی سخت ہے اورسر میں چبھتی بھی ہے، سو رومال پر سجدہ کر رہے ہیں۔اللہ اللہ یہ نزاکتِ ایماں!ایک بار پھراہل غزہ اور ان کی تکلیفیں جو میڈیا کے ذریعہ دیکھ سکے تھے، نظروں میں گھوم گئیں! ایک وہ اور ایک ہم کہ جن کے سر میں دری چبھتی ہے اور وہ مارے درد کے رومال رکھنے پر مجبور ہوتے ہیں۔بس کیا تھا کہہ بیٹھے جناب کیا نماز میں اتنی تکلیف بھی برداشت نہیں کی جاسکتی؟صاحب نے ہوںںں۔۔۔کی سی آواز نکالی لیکن بعد کی رکعتوں میں رومال پر سر نہ رکھ کر سخت ترین چبھتی دری پر ہی تمام سجدے ادا کیے۔اورہم دعا کرتے رہے کہ اللہ کچھ قبول کرے یا نہ کرے لیکن صاحب کے سجدے ضرورقبول فرمالے۔

جمعہ کا دن آیا تو اوروں کی طرح ہم بھی مسجد کا رخ کیے۔مسجد میں قدم رکھنے کی جگہ نہ تھی،اس کے باوجود سروں کو پھلانگتے ہوئے کسی نہ کسی طرح چوتھی صف میں جا بیٹھے۔آگے کی صف میں ایک عمر دراز شخص نیلی سفاری سوٹ میں ملبوس ذکر و دعا میں مصروف تھے۔کبھی ایک تو کبھی دونوںہاتھ شاید سہارے کے لیے پیچھے کی طرف رکھتے۔اب جو ہاتھوں پر نظر پڑی تو دیکھا سیدھے ہاتھ کی چنگلیا میں تقریباً دیڑھ تولہ سونے کی انگھوٹھی،دائیں ہاتھ کی انگلی میں تقریباً آدھے تولے سونے کی انگوٹھی،سیدھے ہاتھ کی کلائی پر رومال باندھا ہوا تھا،لیکن رومال سے باہر نکلتا ہوا سونے کا بریسلیٹ،بائیں ہاتھ کی کلائی پر تقریباً چار پانچ تولے کی مضبوط چین والی نہایت خوبصورت سونے کی گھڑی۔ہم نے تو اب تک سنا تھاکہ مردوں کو سونا پہننا حرام ہے۔

Muslim
Muslim

خیال آیا کہ محترم سے دریافت کریںکہ جو سنا تھا وہ صحیح بھی ہے یا نہیں؟ ممکن ہے ہم ہی نے غلط سنا ہو۔چند منٹ بعد خطبہ شروع ہوا۔ وعظ و تلقین اور عالم اسلام کی صورتحال پر روشنی ڈالی گئی، بتایا گیا کہ آج دنیا میں اور ملک عزیز میں اگر مسلمان مصائب اور ظلم و تشدد کا شکار ہیںتو اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ ہم مسلمان بھی یہیود و نصاریٰ کے قائم کردہ سیاسی، معاشی، تعلیمی، معاشرتی، تمدنی وغیرہ وغیرہ نظام کو اختیار کیے ہوئے ہیں۔لہذا اگر ان باطل نظام ہائے حیات کو چھوڑ کر اسلامی نظام ہائے حیات اختیار کرلیںتوآج جن مسائل سے بھی ملک عزیز نیز دنیا کے دیگر مسلمان دوچار ہیں،ان تمام مسائل کا خاتمہ ہو جائے گا۔امن و امان قائم ہوگااور دنیا امن کا گہوارہ بن جائے گی۔لہذا باطل نظام ہائے حیات کو فوراً چھوڑا جائے اور اسلامی نظام ہائے حیات کو زندگی کے ہر شعبہ میں اختیار کیا جائے۔

بات میں حد درجہ سچائی تھی ،لہذا دل نے گواہی دی کہ وعظ پر لازماً عمل کیا جائے گا۔لیکن پھر فوراً ہی خیال آیا کہ یہود و نصاریٰ کے قائم کردہ باطل سیاسی ،معاشی ،تعلیمی وغیرہ نظام کا متبادل کہاں ہے؟پھر کس کو چھوڑیں اور کس کو اختیار کریں؟اور جس آدھے گھنٹے کے خطبہ نے عالم انسانیت ، عالم اسلام اور مسلمانوں کے تمام مسائل حل کر دیے تھے، معلوم ہو اکہ نہیں ایسا نہیں ہے۔

مسائل تووہیں کے وہیں برقرار ہیں! پھر احساس ہوا کہ یہ بات کوئی پہلی مرتبہ ہم نے نہیں سنی ہے بلکہ تقریباً زیادہ تر وعظ و تلقین، تذکیر، تقریروں اور تحریروں میں اسی طرح کے ملتے جلتے الفاظ ہوش سنبھالنے کے بعد ہی سے سنتے آئے ہیں۔اور یہ تو سننے کی باتیں ہیں سننے میں کیا حرج ہے؟نہ سنانے والے کو اور نہ ہی سننے والے اس بات کی فکر کہ باطل نظام ہائے حیات کے متبادل کے لیے سعی و جہد کی جائے۔اور ویسے بھی ہر کام اللہ کے حکم سے ہوتا ہے،ممکن ہے اللہ کا حکم ابھی ہوا ہی نہ ہو،اس لیے کہنے والے کی غلطی نکالنے کی بجائے سننے والے کو اپنی غلطی کاخود احساس ہونا چاہیے۔

خطبہ کے بعد نماز ادا کی اور سنتوں سے فارغ ہونے کے بعد چاہا کہ سونے میں لدے صاحب سے معلوم کیا جائے کہ کیا واقعی مردوں کو سونا پہننا حرام ہے؟اور اگر حرام ہے تو کیا ایک حرام کام کی انجام دہی کے ساتھ نماز کی قبولیت ممکن ہے؟لیکن ایک تو مولانا نے اپنے خطبے کو تقریباًآٹھ منٹ زیادہ کر دیا تھا ،دوسرے صاحب فرض کے بعد سنت اور سنت کے بعد نوافل میں مصروف ہو گئے،اورہمیںبھی نماز سے فارغ ہوکر اللہ کے فضل کی تلاش میں سرکرداں ہونا تھا ۔لہذا صاحب کے جواب سے ہم محروم ہی رہے۔اس کے باوجود اس سلسلے میں اگر آپ کو کچھ سن گن ہو تو ضرور بتائیے گا!۔

چند دنوں پر منحصر یہ وہ چند تازہ واقعات ہیں جو معاشرہ اور مسجد کی صرف ایک تصویر پیش کرتے ہیں ۔اس کے باوجود دوباتیں جو ہمیں اہم محسوس ہوئیں،ان کا تذکرہ آپ سے بھی کر دیتے ہیں۔ ایک:غلطی دیکھ کر خاموشی نہ اختیار کی جائے،کیونکہ لوگ عموماً بے دھیانی میں مختلف کاموں کو مسلسل انجام دیتے ہیں لیکن اگر اُن کو غلطی کا احساس دلایا جائے تو وہ اپنے اعمال میں تبدیلی بھی لاتے ہیں۔ دو:دوسروں کی غلطیوں کو محسوس کرنے کے بعد اپنی ذات کا بھی احتساب کیا جانا لازم ہے۔

لیکن ان واقعات کے ساتھ ہی مسجد کا دوسر رخ بھی اہم ہے جہاںکمیاب ہی صحیح لیکن ایسی معزز شخصیات آج بھی موجود ہیں جو علم وعمل،زہد و تقویٰ، فہم و فراست اور حکمت و دانائی کا عملی نمونہ ہیں نیز وہ امام و متقدی بھی موجود ہیں جن کی تذکیر وخطبات لوگوں کو عمل کی طرف مائل کرتے ہیں۔اور یہ وہی اشخاص ہیں جو نہ صرف فکری ،نظریاتی اور عملی زندگی میں اسلام کے مختلف پہلوئوں سے مکمل عکاسی کرتی ہیں اپنی ذات میں بھی آپ مکمل ہیں۔مسجد کی یہ چند تصویریں شاہد ہیں کہ واقعی مساجد مسلم معاشرہ کی عکاس ہوتی ہیں۔

جہاں صرف مقتدیوں کے یہ اعلیٰ و ارفع اور کمزور پہلو ہی سامنے نہیں آتے بلکہ ان دو تصویروں کے درمیاںنیچے سے اوپر اور اوپر سے نیچے مختلف کردار مختلف افکار و اعمال کی تصویروں میں موجود ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ مسجد میں آنے والا ہر شخص اس گئے گزرے دور میں بھی مسلم معاشرے کے ان اعلیٰ کرداروں کو بطور نمونہ سامنے ر کھے،جو بحیثیت فرد اور منجملہ معاشرہ رخصت سے عزیمت کی طرف پیش قدمی کا حوصلہ فراہم کرتے ہیں!۔

Mohammad Asif Iqbal
Mohammad Asif Iqbal

تحریر:محمد آصف اقبال، نئی دہلی
maiqbaldelhi@gmail.com
maiqbaldelhi.blogspot.com

Share this:
Tags:
acceptance find God Islam issues words اسلام الفاظ اللہ تعلیمی قبولیت مسائل معلوم
Nawaz Sharif
Previous Post وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ( ن) کا ہنگامی مشاورتی اجلاس طلب کر لیا
Next Post کراچی :جشن آزادی کے سلسلے میں جھنڈیوں اور پرچموں کی تیاری عروج پر
Independence

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close