Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

آگ میں جھلسے ہوئے لوگوں کا نوحہ

July 2, 2017July 2, 2017 0 1 min read
Oil Tanker Accident
Oil Tanker Accident
Oil Tanker Accident

تحریر : جاوید ملک
سانحہ احمد پور شرقیہ نے نہ صرف حکمرانوں کے بلندو بالا دعووءں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے بلکہ ترقی کے پرفریب لبادوں کے سرِ عام اترنے کے بعد جو تصویر سامنے آئی ہے وہ اس قدر بھدی ہے کہ سوچ کر ہی رونگتے کھڑے ہو جاتے ہیں۔کیا یہ صرف اتناواقعہ ہے کہ احمد پور شرقیہ سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر پل پکا کے مقام پر ایک آئل ٹینکر الٹ گیا اور اس سے بہنے والے تیل کو مال مفت سمجھ کر گردو نواح کی آبادیاں اس پر ٹوٹ پڑیں ۔ لوگ واٹر کولر ، گیلن، پتیلے، بالٹیاں ، بوتلیں حتیٰ کہ کھانے پینے کے برتن تک اٹھا لائے۔ ہر کسی کی کوشش تھی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تیل اکٹھا کر لے تاکہ عید کی خوشیاں دوبالا کر سکے۔ پچاس منٹ تک تیل جمع کرنے کا یہ خوفناک کھیل جاری رہا اور ہائی وے پولیس، مقامی انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے غفلت کی میٹھی لسی پی کر سوئے رہے۔ سبھی ادارے انگڑائی لے کر اس وقت اٹھے جب اچانک ایک دھماکے کے بعد خوفناک آگ نے لمحوں میں غربت کے مارے ان لوگوں کو جلا کر کوئلہ بنا دیا۔ اب جائے حادثہ پر جلے ہوئے انسانی ڈھانچے تھے ، زخموں سے کراہتے ٹیڑھے میڑھے پڑے ادھ جلے متاثرہ لوگ اور دور کھڑے اپنے پیاروں کو شعلوں کا کفن پہنے سینہ کوبی کرتے چیختے چلاتے لوگ تھے جن کی آہ و زاریاں کلیجہ پھاڑ رہی تھیں۔

پل پکا کے قریبی دیہی علاقے بستی رمضان جوئیہ، بستی کھوکھراں، بستی نمبردار اور بستی نذیر احمد کے ہر دوسرے گھر میں ماتم بپا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک ایک سو ساٹھ سے زائد لوگ اس جانکاہ حادثے میں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اور لگ بھگ اتنے ہی ساٹھ فیصد سے زائد جلے بدنوں کے ساتھ لمحہ بہ لمحہ موت اور زندگی کے درمیان لٹکے سانسوں کی ڈوری بحال رکھنے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

لیکن سوال پھر وہی کہ کیا یہ صرف اتنا ہی واقعہ ہے؟ ایک حادثہ کہ جس نے لمحوں میں ہنستی بستی زندگیاں اجاڑ دیں اور کئی دیہاتوں میں کہرام بپا کر دیا؟۔۔۔میرے خیال میں نہیں۔۔۔اصل کہانی تو ان دیہاتیوں کے چہروں پر نقش ہے جو عید کے دن ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کی بجائے پرسہ دیتے رہے اور جس روز ان کے چہروں پر خوشیوں کی بہار اور لبوں پر قہقہوں کے آبشاروں نے امنڈنا تھا اب اس روز ایک سوگواری ہے جس نے ان کی ساری بستیوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ وہ بات بھی کرتے ہیں تو لبوں سے آنسووں کے گویا گولے سے برستے ہیں اور الفاظ ہچکیوں میں کہیں ڈوب جاتے ہیں ۔

اس حادثے نے کئی تاریک پہلوکھول کر رکھ دیے ہیں ۔ پورے بہاولپور میں برن یونٹ نہیں ہے ۔ وکٹوریہ اسپتال بہاولپورسمیت پورے ڈویژن کے اسپتالوں میں ایمبولینسیں گنی چنی ہیں ۔ آگے سے جلے دھواں اٹھتے اپنے پیاروں کے جسموں کو ہتھ ریڑھیوں پر ڈالے اسپتال کی طرف دوڑتے یہ لوگ اس مکروہ نظام کی وہ کر یہہ تصویر ہیں جو شائد تختِ لاہور کے گن گاتے خوشامدیوں کو کبھی دکھائی نہیں دیتی۔

سب اچھا ہے کے راگ میں مگن مصنوعی ترقی کے خواب جزیروں میں ڈوبے ان نام نہاد خادمین کو سچ برداشت نہیں ہے شاید یہ ہی وجہ ہے کہ وکٹوریہ اسپتال بہاولپور میں جنوبی پنجاب کی غربت اور محرومیوں پر میٹروبس کے منصوبے بنانے کے سوال پر شہباز شریف چراغ پا
ہوگئے اور ان کا تو بس نہیں چل رہا ورنہ جل کر کوئلہ بن جانے والے ان ڈھانچوں پر ہی مقدمہ درج کروا دیتے کہ جو تیل چوری کرنے کے جرم کا ارتکاب کر بیٹھے تھے۔

کاش کوئی ان حکمرانوں کو بتائے کہ محرومیاں قدموں پر کھڑی ہوگئی ہیں ، بھوک ننگ اور افلاس کا قدہمارے قد وں سے بڑھ چکا ہے اور بے بسی خوفناک حدوں کو چھو رہی ہے۔۔۔۔۔۔بھوک کے وحشی ناچ نے ماؤں کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ اپنے لخت جگروں کا گلہ اپنے ہاتھوں سے گھونٹ کر خود بھی موت کا جھولا جھول رہی ہیں ۔ بے روزگاری کی آگ میں جھلسنے والے پنکھوں سے لٹک کر خودکشیاں کر رہے ہیں ، ناانصافی اور اقربا پروری کی کوکھ سے وحشت جنم لے رہی ہے ، سوالات کے وحشی ناگ پھن اٹھائے پھنکار رہے ہیں، چند سوروپوں کی خاطر اپنی زندگی خطرے میں ڈالنے والے ا س نظام کی فرسودگی کا نوحہ ہیں۔

پنجاب کا اکثریتی بجٹ لاہور پر لگانے والے شہباز شریف نے بہاولپور کے فضائی جائزے میں دو وقت کی روٹی کو ترسنے والے لوگوں کے بد ترین حالات ضرور دیکھے ہوں گے۔ جائے وقوعہ پر گوشت کے جلنے سے پھیلنے والی بساند ابھی تک باقی ہے اور یہ ہمارے ضمیر پر چابک برسا رہی ہے ۔ چند روز قبل ہی مظفر گڑھ میں نہری پانی کی غلط تقسیم پر کسانوں کے حق میں آواز اٹھانے کی پاداش میں مقدمات در مقدمات کے جال میں پھنسا جمشید دستی بھی ایک ایسی پہیلی ہے جو حکمرانوں سے بوجھی نہیں جارہی۔

آج ان لٹے پٹے مفلوک الحال لوگوں کیلئے بیس بیس لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کرتے شہباز شریف کو شاید خود بھی معلوم نہ ہو کہ کئی گھرانوں کے تو سارے خونی رشتے آگ چاٹ گئی ہے ، ساری عمر بے شناخت رہنے والوں کا ڈی این اے دینے والابھی کوئی نہیں۔۔۔حکومتیں نہ جانے کب تک خوابِ غفلت سے جاگنے کیلئے حادثات کا انتظار کرتی رہیں گی۔۔۔یہ صرف تین سو آگ میں جھلسے لوگوں کا دکھ نہیں ہے پورا جنوبی پنجاب گذشتہ کئی دہائیوں سے محرومی، افلاس اور عدم وسائل کی آگ میں جھلس رہا ہے ۔خادمِ اعلیٰ کے نو سالوں میں تو انہیں جھڑکیوں کے سوا کچھ نہیں ملا۔ شاید اس اندوہناک حادثے کے بعد ہی حکمران ان کے بارے میں کچھ سوچنے کی زحمت گوارا کر لیں۔

Javed Malik
Javed Malik

تحریر : جاوید ملک

Share this:
Tags:
fire people آگ سانحہ لوگوں
Shaheer Sialvi
Previous Post غریبوں کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیا جائے گا. شہیر سیالوی
Next Post بس ایک ڈوبتا سورج میری نظر میں رہا
Engineer Iftikhar Chaudhry

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close