
گوجرانوالہ (جیوڈیسک) مچھلی کا شکار کرتے ہو ئے 15 سالہ لڑکا جان کی بازی ہار گیا۔ محلہ رشید پورہ کے رہائشی محمد بوٹا کا بیٹا سجاول اپنے ماموں کے ہمراہ مچھلی کاشکار کرنے گیا تھا مچھلی پکڑتے ہو ئے پاؤں پھسلنے سے گہرے پانی میں جاگرا اسے پانی سے نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال شکرگڑھ منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔
بچے کے ماموں نے ہسپتال میں احتجاج کرتے ہو ئے ہسپتال کے شیشے توڑ دئیے اور خود بھی زخمی ہو گیا۔
