Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اپنے بھی خفا مجھ سے ہیں بیگانے بھی ناخوش

September 11, 2017 0 1 min read
Terrorism
Terrorism
Terrorism

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر
آخر ایسا کیوں ہے کہ ہمیں ہوش تب آتا ہے جب پُلوں کے نیچے سے بہت سا پانی بہہ چکا ہوتا ہے۔ پاکستان کے لیے ایک متحرک خارجہ پالیسی کی ہمیشہ شدت سے ضرورت محسوس ہوتی رہی لیکن ہم نے اِس معاملے میں ہمیشہ صرفِ نظر سے کام لیا۔ ہمارا ازلی ابدی دشمن بھارت ہم پر بے بنیاد الزامات لگا کر ہمیں دنیا بھرمیں بدنام کرتا رہا لیکن ہم ہمیشہ دفاعی اورایک لحاظ سے معذرت خواہانہ انداز اختیار کرتے رہے ۔ہم نے اقوامِ عالم میں بھارتی دَراندازی کے ” ڈوزئر” دیئے لیکن اُس کا پرکاہ برابر اثر بھی نہ ہوا۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہم ڈوزئر دینے کے بعد ہاتھ پہ ہاتھ دھرکے بیٹھ نہ رہتے بلکہ فعال سفارتکاری کے ذریعے اقوامِ عالم کو بھارتی خباثتوں پر قائل بھی کرتے۔ اِن ڈوزئر کے علاوہ ہمارے پاس کلبھوشن یادیو کی صورت میں ایک ٹھوس ثبوت موجود تھا اور تاحال ہے لیکن یہ معاملہ بھی ”ٹائیںٹائیں فِش” ہوتا نظر آتاہے۔ ٹھوس شواہد کے ساتھ بھارتی نیوی کے حاضر سروس کمانڈر کلبھوشن کے اعترافی بیانات کے بعد بھی ہم بھارتی دہشت گردی کے حوالے سے دنیا کو قائل کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔

ہم گزشتہ سترہ سالوں سے امریکی احکامات پر سرِتسلیم خم کرتے رہے لیکن اُس نے کبھی ہماری کوششوں اور کاوشوں کو کھُلے دِل سے تسلیم نہیں کیا۔ اُسے یقین دلاتے دلاتے ہم نے ستّر ہزار سے زائد شہری شہید کروا لیے، ایک سو بیس ارب ڈالر سے زائد اِس اندھی جنگ میں جھونک دیئے اور اپنی معیشت کو عشروں پیچھے دھکیل دیالیکن نتیجہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جنوبی ایشیا کے بارے میں نئی پالیسی کی صورت میں ظاہر ہوا۔
اَسّی کی دہائی سے اب تک ہم نے افغان بھائیوں کی دامے ،درہمے، سخنے، قدمے، ہر لحاظ سے مدد کی۔ چالیس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین اب بھی پاکستان میں موجود ہیں جو ہماری معیشت پر نہ صرف بہت بڑا بوجھ ہیں بلکہ انہی مہاجرین کی بستیوں میں دہشت گرد بھی پناہ لیتے ہیں۔ اتنی قُربانیوں کے باوجود پہلے افغان صدر حامد کرزئی پاکستان کے خلاف زہر اگلتا رہااور اب صدر اشرف غنی بھارتی وزیرِاعظم نریندرمودی کی جھولی میں بیٹھ کر بڑھکیں لگا رہاہے، جبکہ ہم اقوامِ عالم کو یہ یقین بھی نہ دلا سکے کہ فساد کی اصل جَڑتوبھارت ہے جو افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیاں کروا رہا ہے۔ اگر ہماری خارجہ پالیسی میں ایسے رخنے نہ ہوتے تو امریکی صدر اپنے جنوبی ایشیاء کے پالیسی بیان میں نہ تو پاکستان کو یوں الزامات کا نشانہ بناتا اور نہ ہی بھارت کو افغانستان میں مؤثر کردار دینے کی بات کرتا۔ ہمارے دبنگ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تو اُسی وقت امریکہ کو دنداں شکن جواب دیتے ہوئے کہہ دیا کہ پاکستان کو امریکہ کی مالی امداد کی ضرورت ہے نہ عسکری امداد کی لیکن حکومتِ پاکستان کو یہ فیصلہ کرنے میں تین دِن لگ گئے حالانکہ پہلا ردِعمل ہمارے نومنتخب وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے آنا چاہیے تھا۔

یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہونے والی اختتامی تقریب میں آرمی چیف کا خطاب بھی انتہائی جامع تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان ، افغانستان میں قیامِ امن کی کوششوں میں امریکہ اور نیٹوکی مدد کے لیے تیار ہے لیکن پاکستان کی سلامتی کو مقدم رکھ کر۔ اُنہوںنے دوٹوک الفاظ میں کہا ” عالمی طاقتیں ہمیں اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار نہ ٹھہرائیں۔ اگر پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کام نہیں کیا تو دنیا کے کسی بھی ملک نے کچھ نہیں کیا۔

محدود وسائل کے ساتھ ایسی کامیابی پاکستان ہی کا کمال ہے۔ پاکستان نے بہت کچھ کر لیا ،اب دُنیا ”ڈومور” کرے ۔اسلام آباد ،واشنگٹن سے امداد نہیں ،باعزت تعلقات چاہتا ہے”۔ آرمی چیف نے امریکی وزیرِ خارجہ ٹیلرسن کے جواب میں کہا ”ہم افغانستان کی جنگ پاکستان میں نہیں لڑ سکتے”۔۔۔۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس ،پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرنس اور وزرائے خارجہ ودفاع کے بیانات سے یہ تو واضح ہو گیا کہ پاکستان اب نئی راہوں کا متلاشی ہے۔ سوال مگر یہ کہ آخر پہلے ہی یہ ادراک کیوں نہیں کر لیا گیاکہ پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر کی پاکستان کے حوالے سے نئی اشتعال انگیز حکمت عملی پر پورے ملک میں شدید احتجاج ہوا اور یہ بھی سمجھا جانے لگاکہ شاید اب امریکی ”دوستی” سے نجات مل جائے گی۔ ہم تو خوش تھے کہ ہمارا عظیم دوست چین ہماری پُشت پر کھڑا ہے لیکن

دیکھا جو تیر کھا کے کمیں گاہ کی طرف
اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی

چین کے شہر شیامن میں برِکس سربراہ کانفرنس کا اعلامیہ ہمارے لیے ایٹم بم ثابت ہوا۔ اِس کانفرنس میں چین ،روس ،جنوبی افریقہ ،برازیل اور بھارت کے سربراہان شامل تھے۔ برکس کا گزشتہ اجلاس بھارت میں ہوا تھا جس میں چین نے بھارت کو پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی قرارداد لانے سے روک دیا تھا ۔ اب یہ اجلاس چین کی میزبانی میں ہورہا تھا اور اِس اجلاس کے شروع ہونے سے چند دِن پہلے اُس نے بھارت پر واضح کر دیا تھا کہ وہ اِس تنظیم کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا لیکن ہوا یہ کہ اچانک وہ اعلامیہ سامنے آگیا جس نے ہر پاکستانی کو بے چین کر دیا۔ بھارت کی تو ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی پھیلانے والے ممالک میں شامل کر دیا جائے لیکن چین ہمیشہ مزاحم رہا۔ اِس بارپتہ نہیں کیا ہوا کہ پاکستان کو دہشت گردی کی تنظیموں سے جوڑتے ہوئے اُسے لشکرِطیبہ ،جیش محمد ،حقانی نیٹ ورک ،داعش اور القاعدہ سے نتھی کر دیا گیا۔ ہمارے وزیرِدفاع خرم دستگیر نے اِس اعلامیے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے تو دہشت گردی کا قلع قمع کرکے ہر جگہ اپنی رِٹ قائم کر دی ہے لیکن افغانستان جہاں امریکہ اور نیٹو افواج گزشتہ سترہ سالوں سے مصروفِ پیکار ہیں ،وہاں چالیس فیصد سے زائد علاقہ اب بھی طالبان کے قبضے میں ہے۔

برکس کانفرنس کے بعد یوں محسوس ہوتا ہے جیسے اپنے اور بیگانے ،سبھی ہم سے ناخوش ہوں۔ چین نے برکس اعلامیہ کے بعد یہ کہتے ہوئے ہماری اشک شوئی کرنے کی کوشش کی کہ اِس اعلامیے میں کہیں پاکستان کانام نہیں لیا گیا اور جن تنظیموں کا ذکر کیا گیا ہے ،اُن پر پہلے ہی اقوامِ متحدہ پابندی لگا چکا ہے۔ اِس کے علاوہ 8 ستمبر کو پاکستانی وزیرِخارجہ خواجہ آصف کے ایک روزہ چینی دَورے کے دَوران چینی وزیرِخارجہ وانگ ژی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدلتی ہوئی علاقائی اور بین الاقوامی صورتِ حال میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔ اُنہوں نے کہا ”چین دہشت گردی کے خلاف پاکستانی جنگ کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ پاکستان نے اِنسدادِ دہشت گردی کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں۔ بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی اِن کوششوں کا مکمل کریڈٹ دینا چاہیے۔ چین پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرتا رہے گا۔ ہم پاک چین اسٹریٹیجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں”۔ چینی وزیرِخارجہ کا یہ بیان حوصلہ افزاء لیکن برکس اعلامیہ اِس کی تصدیق نہیں کرتا۔ ہمارے اِس دوست کو یاد رکھنا ہو گا کہ دشمن کی طرف سے مارے جانے والے پتھر سے اتنی تکلیف نہیں ہوتی ،جتنی دوست کے پھول مارنے سے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
India بھارت خارجہ پالیسی دہشت گردی
FIF
Previous Post ایف آئی ایف کے ایمبولینس بوتھ مسمار کرنا باعث تشویش ہے
Next Post این اے 120، مسلم لیگ نون کی کامیابی میں برادریوں کا کردار
PML-N

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close