
پیرس (جیوڈیسک) فرانس کی رہائشی عمارت میں گیس کے اخراج سے ہونے والے دھماکے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ دھماکا دارالحکومت پیرس کے ایک نواحی علاقے کی 4 منزلہ عمارت میں ہوا۔
ایمرجنسی سروسز کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی نعشوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ واقعے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے۔
دھماکے کی شدت سے ایک سو میٹر تک کی عمارتوں میں زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تباہ ہونے والی عمارت کے دوسرے رہائشیوں کو وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔ پولیس نے تفتیشی عمل شروع کر دیا ہے۔
