
کولوراڈو (جیوڈیسک) امریکی ریاست کولوراڈو میں چھوٹا طیارہ تباہ ہونے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ سنگل انجن والا طیارہ ائیرپورٹ کے قریب کھیتوں میں گرا، واقعے میں طیارے میں سوار پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔ حکام نے زخمی شخص کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا۔ حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
