
لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے ذمہ دار حکمران ہیں، ہم آزادی مارچ کرینگے، ہمارا ایجنڈا پرامن ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور عمران خان کی قیادت میں آزادی مارچ ضرور ہو گا۔
