
لاہور (جیوڈیسک) جرمنی کی اینجلک کربر کا سامنا نیدرلینڈز کی غیر معروف کھلاڑی ککی برٹنز سے ہوا۔ ککی برٹنز نے پہلا سیٹ چھ دو سے جیت کر تھرڈ سیڈ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجائی۔
اینجلک کربر نے دوسرے سیٹ میں ڈچ حریف کو چھ تین سے مات دی۔
تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں ککی برٹنز نے چھ تین سے کامیابی سمیٹ کر آسٹریلین اوپن چیمپئن اینجلک کربر کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔
