Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اب اڑ جا رے پنچھی

December 18, 2016 0 1 min read
Drug Dealer
Drug Dealer
Drug Dealer

تحریر : سید امجد حسین بخاری
بخاری میری خاطر صرف ایک کش صرف ایک کش، تم اپنے دوست کی خاطر ایک کش نہیں لگائو گے؟ یہ کلاس کی جانب سے کی جانے والی باربی کیو پارٹی میں میرے ایک بہت قریب دوست کے جملے تھے۔ ایک وقت کو میں نے سوچا کہ ایک کش لگانے میں کیا حرج ہے؟ کیا ہو جائے گا جو میں اپنے دوست کا دل رکھنے کے لئے ایک کش سگریٹ کا لے لوں ؟ لیکن پھر خیال آیا کہ یہ ایک کش ہی اس پرندے کی مانند ہوتا ہے جو اپنی پہلی اُڑان سے خوف زدہ ہوتا ہے مگر جوں ہی وہ اُڑنا شروع کرتا ہے تو اس کی پرواز بلند سے بلند تر ہوتی جاتی ہے۔ اکثر نوجوان اپنے دوستوں کی خاطر ہی نشے کی ابتدا ء کرتے ہیں اور یہ ابتدا رفتہ رفتہ ان کی زندگی کا حصہ بن جاتی ہے۔ زمانہ طالب علمی میں قریبی دوستوں ہی کی وجہ سے نشے کی لت پڑتی ہے اور تادم حیات ان کے ساتھ ایک ناسور کی مانند جڑ جاتی ہے۔

ابتداء میں محض حق دوستی ادا کرنے کے لئے شروع کی جانے والی عادت زندگی کے خاتمے کا باعث بن جاتی ہے۔ پاکستان بدقسمتی میں ان ممالک میں شامل ہے جہاں کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نشے کی لت میں گرفتار ہے۔ایک غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 65لاکھ سے زائد نوجوان نشے جیسے لعنت میں گرفتار ہیں۔منشیات فروشوں کے لئے تعلیمی ادارے آسان ہدف ہیں۔یہی وجہ ہے کہ نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ دونوںسینٹ کی کمیٹی برائے داخلہ کو ایک بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد کے اسکولوں کے %53 بچے منشیات کے عادی ہیں۔

معصوم بچوں کو نشہ فروخت کرنے والوں میں کچھ اساتذہ اور پہلے سے نشے کے عادی طلباء اور طالبات بھی شامل ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسکول کے باہر کھوکھے اور ریڑھی والے بھی اسکول کے بچوں کو منشیات کی فروخت کا ذریعہ بن رہے ہیں۔دوسری جانب قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے مطابق یونیورسٹی میں طلباء میں افسوسناک حد تک منشیات کا استعمال اور جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے ،انسداد منشیات کنٹرول ڈویڑن اسلام آباد کے مطابق ایک سروے کے مطابق 4 سکولزمیں منشیات کی سپلائی اور استعمال ہو رہا ہے جس میں 3 سرکاری سکولز اور ایک نجی تعلیمی ادارہ شامل ہے۔30 اپریل 2016 ء تک 155 افراد پکڑے گئے 136 افراد مجرم رجسٹرڈ ہوئے۔ ڈین فیکلٹی سائنسزقائداعظم یونیورسٹی ڈاکٹر وسیم نے کہا یونیورسٹی میں طلباء میں تین کیٹیگریز کی منشیات استعمال ہو رہی ہے ، ایک شراب ، دوسری چرس ، تیسری ایک گولی ہے جو 12 سے 15 ہزار تک کی لاہور سے منگوائی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز(لمز) کا ایک طالب علم منشیات کی زیادہ مقدار لینے کی وجہ سے اپنی جان کی بازی ہار گیا۔ لاہور کے اکثر تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت عروج پر ہے۔ گذشتہ روز ”روزنامہ ایکسپریس لاہور ”کے رپورٹر رضوان آصف نے تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ کوپیش کی جانے والی رپورٹ کے حوالے سے ایک خبر دی جس میں انکشاف کیا گیا کہ لاہور میں721منشیات فرو ش سرگرم ہیں اور ان کی سرپرستی پولیس اور بااثر افراد کر رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پوش علاقوں میں امیروں کی کوٹھیوں پر کوکین ، ہیروین اور چرس باآسانی فراہم کر دی جاتی ہے۔لاہور پولیس ان منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے ماہانہ تیس سے چالیس ہزار بھتہ وصول کرکے انہیں آزادی سے نوجوانوں میں زہر کا کاروبار کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔ان حالات میں ملک کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کو ختم کرنے کے لئے کی جانے والی تمام کوششیں ناکام ثابت ہو رہی ہیں۔

Student Use Drugs
Student Use Drugs

منشیات کی فراوانی اور نوجوان طلبہ وطالبات میں ان کے استعمال میںا ضافے کا رجحان ناکام سیکورٹی، ہم نصابی سرگرمیوں کا فقدان، والدین کا رویہ اور منشیات فروشوں کا اثرو رسوخ ہے۔قوم کا مستقبل جس تباہی کے دہانے پر موجود ہے اس پر حکومت اور سنجیدہ طبقوں کی خاموشی تکلیف دہ ہے۔ پولیس اور انتظامیہ میں موجود افراد کے خلاف اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو ہمارے تعلیمی اداروں سے ڈاکٹرز ، انجنئیرز اور سکالرز نکلنے کی بجائے صرف ”جہاز” ہی پیدا ہوں گے۔ قوم کے نوجوان ستاروں پر کمندیں ڈالنے کی بجائے بس جھومتے نظر آئیں گے۔اہل قلم ، میڈیا ، سول سوسائٹی اور اساتذہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ”اب اُڑ جا رے پنچھی” گنگنانے کی بجائے ہوائوں کے دوش پر نکلتی نسل کی تربیت کرتے ہوئے نونہالوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔مجھے والدین سے بھی شکوہ ہے کہ آخر کیوں اپنی اولادوں کو بے جا لاڈ اور پیار میں تباہ کر رہے ہیں؟ کیوں ”ابھی چھوٹا ہے ، وقت آنے پر سمجھ جائے گا ”کا راگ الاپتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں سے خلاصی حاصل کرنا چاہتے ہیں؟آپ کے بچے جہاں آپ کا مستقبل ہیں وہیں اس دیس کو ان سے توقعات ہیں۔ یہ قوم ان سے امیدیں لگائے بیٹھی ہے۔

ذرا اپنے بیٹے اور بیٹی کے معاملات پر گہری نظر رکھیں اس کے دوستوں کے بارے میں معلومات رکھیں اور اس بات پر بھی نگاہ رکھیں کہ وہ گھنٹوں اپنے کمرے میں بند رہتا ہے۔ رات کو تاخیر سے گھر کیوں آتا ہے؟ تعلیمی اداروں اور نجی ہاسٹلز کے بارے میں خبر رکھیں اور اپنی اولاد کے بارے میں ہر قدم پرآنکھیں کھول کر رکھیں۔ محکمہ تعلیم کے حکام ان تعلیمی اداروں کے بارے میں بھی لائحہ عمل بنائیں جہاں کھیل کا میدان ہے اورنہ ہی ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جاتے ہیں ۔ ٹھیکہ سسٹم پر چلنے والے اداروں کے گرد گھیرا تنگ کریں۔اے این ایف کا شعبہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کے دائرہ اختیا رمیں چلا گیا ہے جس کی وجہ سے اس کا کردار کمزور سے کمزور تر ہوتا جارہا ہے۔ اس شعبے کو فعال کرکے ہونہار افسران کی تعیناتی کی جائے۔تمام بااثر افراد اور پولیس کے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے جو معاشرے میں زہر کے پھیلائو کا باعث بن رہے ہیں۔ سب سے بڑھ کرذمہ داری ہمارے اوپر عائد ہوتی ہے، اس قوم کے مستقبل کو محفوظ تر بنانے کے لئے اپنے ارد گرد اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرکے ، نوجوانوں میں آگاہی مہم کے ذریعے اس کا تدارک کریں۔

قانون کی بالادستی کے لئے اپنا اثر اور دبائو کار سرکار میں مداخلت کے لئے استعمال نہ کریں۔بہرحال حکومت کی مئوثر قانون سازی اور ریاست کی رٹ قائم کرکے ہی اس زہر کا تدارک کیا جا سکتا ہے۔یاد رکھیئے ! آج اگر ایک نوجوان اس لت میں گرفتار ہے تو کل آپ کی اولاد بھی اس سے متاثر ہو سکتی ہے۔ آج اگر آپ کوئی نہیں امیروں کے رئیس زادے تباہ ہورہے ہیں کہہ کر راگ الاپ رہے ہیں تو آپ کی اولاد بھی اسی معاشرے کا حصہ ہے ، جسے آپ پائلٹ بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں اسے بھی” جہاز” بننے میںوقت نہیں لگے گا۔ اٹھیں اور اپنے حصے کا دیا جلائیں اور اس دیس کے آنگن کو روشنیوں سے بھر دیں۔

Syed Amjad Hussain Bukhari
Syed Amjad Hussain Bukhari

تحریر : سید امجد حسین بخاری

Share this:
Tags:
drug dealer drugs friends habits خوف دوست زندگی طالب علم عادت معصوم بچوں منشیات
Naheed Hussain
Previous Post ہوا بازی کے عالمی دن کے موقع پر ہماری ملک میں طیارے کا خوفناک حادثہ لمحہ فکریہ ہے۔ ناہید حسین
Next Post پیپلز پارٹی کے دو قائد حزب اختلاف الگ الگ لائن کیوں لیتے ہیں
Khawaja Saad Rafique

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close