
لندن (جیوڈیسک) ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ پریشانی کا علاج پھلوں اور سبزیوں سے بھی کیا جاسکتا ہے۔ پھل اور سبزیاں کھانے والے افراد مطمئن رہتے ہیں، تحقیق میں 25 سے 74 برس کے ایک ہزار افراد کو شامل کیا گیا۔
جن کے خون کے تجزیے سے پتہ چلا کہ جن افراد کی خوراک میں پھل اور سبزیاں شامل نہیں تھیں ان کے خون میں اینٹی آکسیڈنٹ کی تعداد کم تھی جو ذہنی دبائو کی صورت میں انسان کو آرام پہنچاتے ہیں جب کہ اس کے مقابلے میں روزانہ کی بنیاد پر پھل اور سبزیاں کھانے والوں کے خون میں اینٹی آکسیڈنٹ کی مقدار 13 فیصد زیادہ تھی۔
