
لاس اینجلس (جیوڈیسک) لاس اینجلس میں خطرناک مونسٹر گاڈزیلا ایک بار پھر تباہی مچانے آرہا ہے، ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر گاڈزیلا فرنچائز کی ریبوٹ فلم گاڈزیلا کا ٹریلر باقاعدہ طور پر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
ہدایتکار گیرتھ ایڈورڈز کی اس فلم میں آرون ٹیلر جانسن، الزبتھ اولسن، برائن کرینسٹان، ڈیوڈ اسٹریتھرن اور سیلی ہاکنز اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
جان جاشنی اور میری پیرنٹ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی گاڈزیلا نامی دیوہیکل عفریت کے گرد گھومتی ہے جو ایک بار پھر انسانی دنیا میں تباہی پھیلانے آپہنچی ہے۔ 16 کروڑ ڈالر کے بجٹ سے بننے والی یہ فلم وارنر برادرز کے تحت اگلے سال 16 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
