Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ادائیگی زکوٰة کا حکم

June 28, 2016July 18, 2016 0 1 min read
Zakat
Zakat
Zakat

تحریر : رانا اعجا ز حسین
زکوٰة کے اصل معنی پاکیزگی کے ہیں ،زکوٰة کی ادائیگی مال کو پاک کرتی ہے۔ توحید ورسالت کے اقرار اور اقامت صلوٰة کے بعد زکوٰة اسلام کا تیسرا رکن ہے، قرآن مجید فرقان حمید میں ستر سے زیادہ مقامات پر اقامت صلوٰة اور ادائے زکوٰة کا ذکر اس طرح ساتھ ساتھ کیاگیا ہے کہ دین میں ان دونوں کا مقام اور درجہ قریب ایک ہی ہے، اسی لیے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دنیا سے پردہ فرماجانے کے بعد بعض علاقوں کے ایسے لوگوں نے جو بظاہر اسلام قبول کرچکے تھے اور توحید ورسالت کا اقرار کرتے اور نمازیں پڑھتے تھے، ادائیگی زکوٰةسے انکار کیا، تو حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے ان کے خلاف جہاد کا اسی بنیاد پر فیصلہ کیا تھا کہ یہ نماز اور زکوٰ ة کے حکم میں تفریق کرتے ہیں جو اللہ اوررسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے دین سے انحراف اور اتداد ہے، صحیح بخاری اور مسلم کی مشہور روایت ہے کہ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے حضرت عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ کو جواب دیتے ہوئے فرمایا تھا ” خدا کی قسم نماز اور زکوٰة کے درمیان جو لوگ تفریق کریں گے میں ضرور ان کے خلاف جہاد کروں گا” پھر تمام صحابہ کرام نے ان کے اس نقطہ نظر کو قبول فرمایا اور اس پر سب کا اجماع ہوگیا۔

زکوٰة میں نیکی اور افادیت کے تین پہلو ہیں۔ ایک یہ کہ مومن بندہ جس طرح نماز کے قیام اور رکوع وسجود کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے حضور میں اپنی بندگی اور تذلل ونیازمندی کا مظاہرہ جسم وجان اور زبان سے کرتا ہے تاکہ اللہ تعالیٰ کی رضا ورحمت اور اس کا قرب اس کو حاصل ہو، اسی طرح زکوٰة ادا کرکے وہ اس کی بارگاہ میں اپنی مالی نذر اسی غرض سے پیش کرتا ہے اور اس بات کا عملی ثبوت دیتا ہے کہ اس کے پاس جو کچھ ہے وہ اسے اپنا نہیںبلکہ اللہ تعالیٰ کاہی سمجھتا اور یقین کرتا ہے، اور اس کی رضا و قرب حاصل کرنے کے لیے اس کو قربان کرتا اور نذرانہ پیش کرتا ہے، زکوٰة کا شمار ”عبادات” میں اسی پہلو سے ہے، دین وشریعت کی خاص اصطلاح میں ”عبادات” بندے کے ان اعمال کو کہا جاتا ہے جن کا خاص مقصد وموضوع اللہ تعالیٰ کے حضور میں اپنی عبدیت اور بندگی کے تعلق کو ظاہر کرنا اور اس کے ذریعہ اس کا رحم وکرم اور اس کا قرب ڈھونڈھنا ہو۔ دوسرا پہلو زکوٰة میں یہ ہے کہ اس کے ذریعہ اللہ کے ضرورت مند اور پریشان حال بندوں کی خدمت واعانت ہوتی ہے، اس پہلو سے زکوٰة اخلاقیات کا نہایت ہی اہم باب ہے۔ تیسرا پہلو اس میں افادیت کا یہ ہے کہ حبّ مال اور دولت پرستی جو ایک ایمان کش اور نہایت مہلک روحانی بیماری ہے، زکوٰة اس کا علاج اور اس کے گندے اور زہریلے اثرات سے نفس کی تطہیر اور تزکیہ کا ذریعہ ہے،

Qur'an Majeed
Qur’an Majeed

اسی بناء پر قرآن مجید میں ایک جگہ فرمایا گیا ہے”اے نبیۖ! آپ مسلمانوں کے اموال میں سے صدقہ (زکوٰة) وصول کیجئے جس کے ذریعہ ان کے قلوب کی تطہیر اور ان کے نفوس کا تزکیہ ہو” (سورة توبہ) دوسری جگہ فرمایا گیا ہے”اور اس آتش دوزخ سے وہ نہایت متقی بندہ دور رکھا جائے گا جو اپنا مال راہ خدا میں اس لیے دیتا ہو کہ اس کی روح اور اس کے دل کو پاکیزگی حاصل ہو” (سورةاللیل) زکوٰة کی اس غیر معمولی اہمیت اور افادیت کی وجہ سے اس کا حکم اگلے پیغمبروں کی شریعتوں میں بھی نماز کے ساتھ ہی ساتھ برابر رہا ہے، سورةانبیاء میں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے صاحبزادے حضرت اسحق اور پھر ان کے صاحبزادے حضرت یعقوب علیہم السلام کا ذکر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا گیا ہے ”اور ہم نے ان کو حکم بھیجا نیکیوں کے کرنے کا (خاص کر) نماز قائم کرنے اور زکوٰة دینے کا اور وہ ہمارے عبادت گزار بندے تھے” اور سورة مریم میں حضرت اسماعیل علیہ السلام کے بارے میں فرمایا گیا ہے ” اور وہ اپنے گھروالوں کو نماز اور زکوة کا حکم دیتے تھے” اور اسرائیلی سلسلے کے آخری پیغمبر حضرت عیسیٰ ابن مریم کے متعلق ہے کہ انہوں نے اپنی قوم کے لوگوں سے فرمایا ”میں اللہ کا بندہ ہوں اس نے مجھے کتاب عطا فرمائی اور نبی بنایا ہے اور جہاں کہیں میں ہوں مجھے اس نے بابرکت بنایا ہے اور جب تک میں زندہ رہوں مجھے نماز اور زکوٰة کی وصیت فرمائی ہے” (سورة مریم)۔ سورة بقرہ میں جہاں بنی اسرائیل کے ایمانی میثاق اور ان بنیادی احکام کا ذکر کیا گیا ہے جن کی ادائیگی کا ان سے عہد لیا گیا تھا ان میں ایک حکم یہ بھی بیان کیا گیا ہے ”اور نماز قائم کرتے رہنا اور زکوٰة ادا کیا کرنا” (سورة بقرہ) اسی طرح جہاں سورہ مائدہ میں بنی اسرائیل کے اس عہد ومیثاق کا ذکر کیا گیا ہے، وہاں بھی فرمایا گیا ہے ”اوراللہ نے فرمایا میں (اپنی مدد کے ساتھ) تمہارے ساتھ ہوں، اگر تم نماز قائم کرتے رہے اور زکوٰة دیتے رہے اور میرے رسولوں پر ایمان لاتے رہے” (سورہ مائدہ٣) قرآن مجید کی ان آیات سے ظاہر ہے کہ نماز اور زکوٰة ہمیشہ سے آسمانی شریعتوں کے خاص ارکان اور شعائر رہے ہیں۔

زکوٰة ادا نہ کرنے کے متعلق احادیث میں بڑی سخت وعیدیں آئی ہیں ۔ حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا”جس آدمی کو اللہ تعالیٰ نے دولت عطا فرمائی پھر اس نے اس کی زکوٰة نہیں ادا کی تو وہ دولت قیامت کے دن اس آدمی کے سامنے ایسے زہریلے ناگ کی شکل میں آئے گی جس کے انتہائی زہریلے پن سے اس کے سر کے بال جھڑگئے ہوں گے اور اس کی آنکھوں کے اوپر دوسفید نقطے ہوں گے(جس سانپ میں یہ دو باتیں پائی جائیں وہ انتہائی زہریلا سمجھاجاتا ہے) پھر وہ سانپ اس (زکوٰةادا نہ کرنے والے بخیل) کے گلے کا طوق بنادیا جائے گا (یعنی اس کے گلے میں لپٹ جائے گا) پھر اس کی دونوں باچھیں پکڑے گا (اور کاٹے گا) اور کہے گا کہ میں تیری دولت ہوں، میں تیرا خزانہ ہوں، یہ فرمانے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن مجید کی یہ آیت تلاوت فرمائی جس کا ترجمہ ہے ”اور نہ گمان کریں وہ لوگ جو بخل کرتے ہیں اس مال ودولت میں جو اللہ نے اپنے فضل وکرم سے ان کو دیا ہے (اور اس کی زکوٰة نہیں نکالتے) کہ وہ مال ودولت ان کے حق میں بہتر ہے، بلکہ انجام کے لحاظ سے وہ ان کے لیے بدتر اور شر ہے، قیامت کے دن ان کے گلوں میں طوق بناکے ڈالی جائے گی وہ دولت جس میں انہوں نے بخل کیا ”(بخاری)۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”ہرصبح دوفرشتے آسمان سے اترتے ہیں ایک کہتا ہے اے اللہ! خرچ کرنے والے کو بدل عطا فرما (اس پردوسرا فرشتہ آمین کہتا ہے) اور دوسرا کہتا ہے،

اے اللہ! خرچ نہ کرنے والے کا مال تلف فرما” (پہلا فرشتہ اس پر آمین کہتا ہے۔ (مشکوٰة) معلوم ہوا کہ جو راہِ خدا میں خرچ کرتا ہے اس کو دنیا میں بھی اس کا عوض ملتا ہے اور جو جمع رکھتا ہے اس کا مال دیرسویر تلف ہوجاتا ہے، دوسری حدیث میں ہے کہ ”جوشخص بھی سونا یا چاندی (یانقد) رکھتا ہے، اگر وہ اس کا حق (زکوٰة) ادا نہیں کرتا تو جب قیامت کا دن آئے گا اس کے لیے اس سونے چاندی سے آگ کی تختیاں بنائی جائیں گی پھر ان سے اس کے پہلو، پیشانی اور پیٹھ کو داغا جائے گا جب بھی وہ ٹھنڈی پڑیں گی دوبارہ تپائی جائیں گی، یہی عذاب اس کو قیامت کے پورے دن میں ہوتا رہے گا جو پچاس ہزار سال کے برابر ہے، یہاں تک کہ بندوں کے درمیان فیصلہ کردیا جائے گا پھر وہ جنت کی طرف یا جہنم کی طرف جائے گا۔ (مشکوٰة) اس سزا کا تذکرہ سورہ توبہ میں بھی آیا ہے، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے چاندی کی زکوٰة ادا نہ کرنے کا وبال بیان فرمایا تو دریافت کیا گیا کہ اگر کسی کے پاس اونٹ، گائیں، بھینسیں اور بھیڑ بکریاں ہوں اور ان کی زکوٰة ادا نہ کی گئی ہو تو کیا سزا ہوگی؟ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے ان کی سزا بھی ویسی ہی بیان فرمائی جیسی سونے چاندی کی بیان فرمائی تھی، مثلاً مویشی کے مالک کو ہموار میدان میں منہ کے بل لٹایا جائے گا اور اونٹ حاضر کئے جائیں گے جو گنتی میں پورے ہوں گے، موٹاپے میں بھی کوئی کمی نہ ہوگی اور ان میں سے بچہ تک غائب نہ ہوگا، وہ اپنے مالک پر چلیں گے اور اس کو کاٹیں گے، اسی طرح بھیڑ بکری، بھینس وغیرہ۔آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ” انتہائی درجہ کی بخیلی سے بچو، غایت حرص ہی نے تم سے پہلے والوں کو تباہ کیا ہے، اس نے ان کو ابھارا اور انہوں نے اپنوں ہی کا خون بہایا اور ناجائز چیزوں کو حلال کرلیا۔” (مشکوٰة) آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا خیرات خطا کو بجھاتی ہے جس طرح پانی آگ کو بجھاتا ہے، یعنی خیرات کرنے والا دنیا و آخرت میں خطا کے ضرر سے محفوظ رہتا ہے۔” (مشکوٰة )ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ و سلم ہے” سخی اللہ سے نزدیک،جنت سے نزدیک، لوگوں سے نزدیک، جہنم سے دور ہے، اور بخیل اللہ سے دور، جنت سے دور، لوگوں سے دور، جہنم سے نزدیک ہے،

Allah
Allah

جاہل سخی یقیناً اللہ تعالیٰ کو زیادہ پیارا ہے عابد بخیل سے” (مشکوٰة)۔ ایک اور حدیث مبارکہ ہے کہ ” مکار، بخیل اور احسان جتلانے والے جنت میں نہیں جائیں گے”(مشکوٰة)۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایاکہ ” خود غرضی اور ایمان کسی بندے کے دل میں کبھی اکھٹا نہیں ہوتے۔ (نسائی) کیونکہ یہ دونوں متضاد کیفیات ہیں اور ضدین کا اجتماع ناممکن ہے۔ فرمان نبی صلی اللہ علیہ و سلم ہے کہ ” خیرات پروردگار کے غصہ کو ٹھنڈا کرتی ہے اور بری موت کو ہٹاتی ہے، یعنی دنیا میں اللہ تعالیٰ عافیت سے رکھتے ہیں اور خاتمہ بالخیر ہوتا ہے۔ (مشکوٰة)یہ جان لینا چاہیے کہ مالداروں کے مال میں اللہ تعالیٰ نے غریبوں محتاجوں اور سائلین کے لیے ایک معین حق رکھا ہے جو مالدار کے ذمہ دینا ضروری ہے، اور یہ اس کے مال میں فقراء ومساکین کا حق ہے ، مالدار کا کوئی احسان نہیں ہے کہ وہ ان کو دے رہا ہے اور ایسا بھی نہیں ہے کہ ان کی صوابدید کے اوپر چھوڑدیا گیا ہے کہ جتنا سمجھ میں آئے دیدیا جائے اور جب جس کا جی چاہے اس میں کمی بیشی کردے، اللہ تعالیٰ نے اس معین حق کی مقدار بھی بتلانے کا کام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سپرد فرمایا اور آپۖ نے اس کا اس قدر اہتمام فرمایا کہ صحابہ کرام کو صرف زبانی بتلادینے پر اکتفاء نہیں فرمایا بلکہ اس کے متعلق مفصل فرمان لکھواکر حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ اور عمروبن حزم کو سپرد فرمائے، جس سے واضح طور پر ثابت ہوگیا کہ زکوٰة کے نصاب اور اور ہر نصاب میں سے مقدارِ زکوٰة ہمیشہ کے لیے اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کے واسطہ سے متعین کرکے بتلادئیے ہیں،

اس میں کسی زمانہ اور کسی ملک میں کسی کو بھی کمی بیشی یا تغیر وتبدل کا کوئی حق حاصل نہیں ہے، اس لیے جان لینا چاہیے کہ جو صاحب نصاب ہے وہ مال کی پوری زکوٰة حساب لگا کر ادا کرے اور اس میں کسی طرح کی کوئی کمی بیشی نہ کرے ورنہ تو دنیا وآخرت کے عذاب کے لیے تیار رہے۔ اور ایک مومن کبھی بھی گوارہ نہیں کرسکتا کہ وہ اللہ کے عذاب سے مقابلہ کرنے کی سوچے اور ایسے کام کرے جس سے اس کے اوپر اللہ کا عذاب نازل ہو۔ بلاشبہ زکوٰة ، معاشرے کے محروم طبقات، غریب افراد کو سماجی ،اقتصادی تعاون اور ان کو اپنے پیروں پر کھڑے کرنے کی راہ کے حصول میں نہایت مستند معاونت کا کردار ادا کرتی ہے۔ادائیگی زکوٰة ایک مضبوط و خوشحال معاشرہ کی تشکیل ، غربت کے خاتمے اور انسانی فلاح و بہبود کے کاایک اہم ترین ذریعہ ہے۔اسلام میں زکوٰة کا حکم سماجی انصاف اور روحانی اور اخلاقی قدروں کومستحکم کرنے کے لئے دیا گیا ہے۔جب ایک مسلمان کی بچت نصاب کی مقدار کو پہنچ جائے تو ایک متعین مقدار(ڈھائی فیصد) زکوٰة غریبوں اور ضرورتمندوں کے زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لئے ایسے طریقے سے ادا کرے کہ کہ دائیں ہاتھ سے دیتے و قت بائیں ہاتھ کو علم نہ ہوتا،کہ اس فرض کی ادائیگی میں دکھلاوہ یا ریا کاری شامل نہ ہوپائے۔ اللہ پاک ہم سب کو اپنے احکامات اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے طریقے پر عمل کرنے والا بنائے، تاکہ ہمیں فلاح و کامیابی نصیب ہو ۔آمین

Rana Aijaz Hussain
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجا ز حسین
ای میل : ra03009230033@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Tags:
generation life well World خوشحال دنیا زمانہ زندگیوں عذاب
Kashmir Violence
Previous Post مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط
Next Post رمضان المبارک اور لوڈ شیڈنگ
Ramazan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close