گوجرانولہ : اصلاح ملت فاؤنڈیشن کے بانی وچیئرمین قاری محمد افضل رضاقادری نے استادمحبوب عالم سندھو کے زیر اہتمام اورعلاقہ اقبال منظور بٹ کی زیر صدارت مسجد مجددیہ افتخار کالونی میں منعقدہ غازی علم الدین شہید کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غازی علم الدین شہید کا انقلابی کردار نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔
غازی علم الدین 6اپریل کو گستاخ رسول راجپالی کو اپنی تصنیف رنگیلا رسوول میں وجہ کائنات کی توہین کرنے پر فی النار کرکے غلامی رسول کا حق ادا کردیا جس سے لا ہور کا نقشہ بدل گیا۔عالم اسلام میں عظمت مصطفی کے ڈنگے بجنے لگے اور کفر کے ایوانوں میں لرزہ طاری ہوگیا۔
قاری محمد افضل رضا قادری نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان بے راہ روی کا شعار ہونے کی بجائے غازی علم الدین شہید کو اپنا آپٹیکل بنائیں اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے غازی علم الدین شہید کی سیرت وکردار کو نصاب تعلیم میں شامل کیا جائے ۔اس موقع پر معروف عالم دین قاری افتخار احمد رضوی ،حافظ محمد افضل رضا ،علامہ صدام حسین عطاری ،محمد فیاض رضوی ،محمد سلیم کیلانی ،غلام مصطفی موجود تھے ۔جبکہ اصلاح ملت فاؤنڈیشن کے اراکین محمد یعقوب مغل ،عبدالسلام قادری ،سرفراز کیلانی ،عصمت اللہ قادری ،یاسر سلطانی ،شیخ محمد اشرف ہوٹل والے ،محمد عثمان ،عتیق الرحمن علی رضا اور بانی محفل میزبان محترم استاد محبوب عالم سندھو کے علاوہ علاقہ بھر کے نوجوانوں نے بھر پور شرکت کی۔
