Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گلوبل ایسٹیبلیشمٹ اسلامی ممالک کا اتحاد اور ہم‎

May 22, 2017 0 1 min read
Conference
Conference
Conference

تحریر : عماد ظفر
تہذیب و تمدن نہ تو جامد رہ سکتے ہیں اور نہ ہی انہیں کسی خاص وقت یا روایات میں مقید کیا جا سکتا ہے.تبدیلی دنیا کی واحد حقیقت ہے جسے چاہنے یا نا چاہنے کے باوجود انسانوں کو قبول کرنا پڑتا ہے.نظریات و افکارات طاقت کے توازن کے تبدیل ہونے پر تبدیل ہو جایا کرتے ہیں. امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ سعودیہ عرب، اور 55 اسلامی ممالک کے اتحاد کے اجلاس میں اس کا خطاب دراصل دنیا کی گلوبل ایسٹیبلیشمنٹ اور مسلمانوں کے بدلتے ہوئے افکار و نظریات کا منہ بولتا ثبوت ہے. ٹرمپ کا دورہ سعودیہ ،اس کا سعودی شاہی خاندان کی جانب سے شاندار استقبال اور مسلم ممالک کے اتحاد میں اس کی تقریر عالمی ایسٹیبلیشمنٹ کے اس نئے نظریے کی جانب واضح اشارہ ہے جس کے تحت عرب ممالک اور امریکہ و برطانیہ دنیا کی نئی صف بندیوں میں اپنے اتحاد کو ایک نئی شکل اور نیا رخ دینے کی جانب گامزن دکھائی دیتے ہیں. دوسری جانب سعودی عرب کی نرم ہوتی ہوئی کٹر مزہب پرست پالیسی اور بتدریج شخصی آذادی کی جانب قدم اس بات کا اشارہ ہیں کہ گلوبل ایسٹیبلیشمنٹ اب مذہب اور قومی نرگسیت کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی پالیسی کو ممکن طور پر ترک کرنا چاہتی ہے. ٹرمپ کا اجلاس کے دوران ایران پر مسلسل تنقید اور بشار الاسد کے خلاف بیان ایک تو اس چیز کا واضح اشارہ ہے کہ دیگر امریکی صدور کی مانند ٹرمپ بھی مسلم دنیا میں اپنے حلیفوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں دوسری جانب یہ اس بات کی بھی نشاندہی ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ کا گٹھ جوڑ مستقبل قریب میں مزید مضبوط ہونے والا ہے.

گو ایران اور سعودی عرب دونوں ہی مسلم ممالک میں فرقہ واریت کا زہر پھیلانے میں ہمیشہ سے آگے آگے ہیں لیکن امریکہ کے دیرینہ حلیف ہونے کی حیثیت کے ناطے سے سعودی عرب کے اکثر گناہوں سے امریکی حکام کی جانب سے چشم پوشی اختیار کرتے ہوئے محض ایران کو ہی ہدف تنقید بنایا جاتا ہے. سعودی بادشاہوں کے پاس “مسلم امہ” کے کارڈ کی موجودگی اسے عالمی ایسٹیبلیشمنٹ میں ایک اہم اتحادی کا کردار دلواتی ہے جبکہ ایران کے پاس ” شیعہ” کارڈ کی موجودگی اسے روس اور دیگر امریکی مخالف قوتوں کا اہم حلیف بناتا ہے.ایسے میں ہماری حیثیت کیا ہے اور گلوبل ایسٹیبلیشمنٹ میں ہمارا کیا کردار ہے یہ سمجھنے کیلیے کسی راکٹ سائینس کی ضرورت نہیں ہے. عرب ریاستوں میں اکثر وافر مقدار میں خون پسینہ ایک کرنے والے مشقتی مزدوروں کی ضرورت رہتی ہے اور ہم یہ ضرورت عرصہ دراز سے پوری کرتے آ رہے ہیں اسی طرح عالمی ایسٹیبلیشمنٹ کو جنگوں میں خون بہانے کیلیے جب جب کمک درکار ہوتی ہے تو بھی ہم حاضر ہوتے ہیں. 80 کی دہائی میں ہم نے روس توڑنے میں امریکہ اور گلوبل ایسٹیبلیشمنٹ کی مدد کی اور روس افغان تنازعے کو “جہاد” میں تبدیل کرتے ہوئے خوب ڈالر سمیٹے.

اب اسلامی اتحاد کی افواج کی سربراہی کر کے اور اپنی فوجیں بھیج کر یقینا ہم خوب ڈالرز کمائیں گے. یہ اور بات ہے کہ جیسے سن 80 کی دہائی میں کھائے گئے ڈالروں اور ریال کا نتیجہ ہماری نسلوں نے بھگتا ٹھیک اسی طرح اس اسلامی اتحاد میں شمولیت اور ڈالر و ریال کی نئی کھیپ کے نتائج ہماری آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑیں گے. لیکن کیا کیا جائے یہ مسلم امہ بھی ایک انتہائی رومان پرور خواب ہے جس کو بار بار دکھا کر مسلمانوں کے ہی ملکوں کو آگ بھی لگائی جاتی ہے اور آپس میں لڑوا کر جانوروں کی طرح مروایا بھی جاتا ہے لیکن عوام ٹس سے مس نہیں ہوتے . خوف و دہشت کے سائے تلے پروان چڑھنے والی زیادہ تر مسلمان نسلیں آج بھی مسلم امہ کے تصور کو سچ مان کر اس آزمودہ فارمولے کو بار بار خریدتی ہیں. امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے کا نعرہ آج بھی مسلمان ممالک میں خوب بکتا ہے .امریکہ کا یار اگر واقعی میں غدار ہے تو پھر سعودی عرب اور پاکستان تو امریکہ کے سب سے خاص یاروں اور کارندوں میں شمار ہوتے ہیں.

اب خود فیصلہ کر لیجئے کہ یہ نعرہ ہی سراسر غلط ہے یا پھر پاکستان و سعودی عرب . دوسری جانب اس 55اسلامی ممالک کے اتحاد کو دیکھ کر یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ آخر کیا وجہ ہے کہ اسلامی ممالک جنگوں کو مسلط کرنے کیلئے تو اتحاد بنا سکتے ہیں لیکن تعلیم کے فروغ کیلئے درسگاہوں یا نت نئی ایجادات کیلئے تحقیق گاہیں بنانے یا ریسرچ سںٹرز قائم کرنے کے حوالے سے انہیں کسی قسم کا اتحاد بنانے کا خیال کیوں نہیں آتا. کہا جاتا ہے کہ ترجیحات سے منازل کی سمت کا اندازہ ہوا کرتا ہےـ اگر ترجیحات صرف اور صرف ایک دوسرے کو نیچا دکھانا اور ہتھیاروں کی منڈی کا سب سے بڑا گاہک بننے کی ہوں تو پھر ظاہر ہے سائینسدانوں یا ایجادات کرنے والوں کے بجائے خود کش بمباروں یا فرقہ واریت کو لیکر شیعہ سنی کا کارڈ کھیلتے ایک دوسرے کو مارتے اور نیچا دکھاتے افراد ہی جنم لیں گے.اگر محض اسلحہ خرید کر یا ایٹم بم بنا کر اگر طاقتور کہلوایا جا سکتا تو شمالی کوریا آج دنیا کی سپر پاور کہلاتا.نہ تو جدید دنیا میں ہتھیاروں کی کوئی خاص اہمیت ہے اور نہ ہی ان سے کوئی بھی قابل ذکر ملک کسی قسم کے دباؤ کا شکار ہوتا پے.ہتھیاروں کا استعمال افغانستان یا شام جیسے کمزور ممالک پر تو کیا جا سکتا ہے لیکن کسی اہم ملک پر نہیں. چین دنیا کو ہتھیاروں کے دم پر نہیں بلکہ معیشت کے دم پر فتح کر رہا ہے. سعودی عرب اور ایران دونوں فریقین گلوبل ایسٹیبلیشمنٹ کے دو مختلف دھڑوں سے جڑ کر اپنا اپنا نظام بہر طور کسی نہ کسی طور چلا ہی رہے ہیں لیکن اب ہمیں یہ سوچنے کی اشد ضرورت ہے کہ آخر کب تک ہم سعودی یا ایرانی عقیدتمندی میں غلام بن کر دونوں ممالک کی پراکسی جنگ کا حصہ بنے رہیں گے.

امریکہ سے ہمارا مفادات کا رشتہ روز اول سے قائم ہے اور امریکہ نے سفارتی و معاشی محاذوں پر ہمیشہ پاکستان کی خاموش اور مضبوط تائید کی ہے. سی پیک کے منصوبے میں بھی اگر امریکی آشیرباد نہ ہوتی تو شاید ہم اس منصوبے کی جانب خلیجی ریاستوں کی مخالفت کی وجہ سے نہ بڑھ پاتے. جب امریکہ سے ہی مفادات حاصل کرنے ہیں تو پھر امریکہ کا یار غدار جیسے نعروں اور سوچ کا خاتمہ کیوں نہ کیا جائے. اگر چین کے تعاون سے ہی تجارتی انقلاب کی جانب بڑھنا ہے تو کفار کو نیست و نابود کرنے والی سوچ کا خاتمہ کیونکر نہ کیا جائے. جب سعودی عرب جیسا ملک اپنے کٹر اور قدامت پسند رجحانات کو ترک کر کے نئے عالمی تقاضوں کو سمجھتے ہوئے آگے بڑھ سکتا ہے تو پھر ہمارے لیئے یہ کیونکر ناممکن ہے. دنیا میں طاقت کی بساط پر ہر فریق اپنی اپنی بساط کے مطابق چالیں چلتا ہے. اس بساط پر اگر سعودی عرب اور ایران اپنی اپنی چالیں چلنے میں آزاد ہیں تو ہمیں بھی مسلم امہ کے فرضی و جعلی تصور سے نکل کر حقیقت کے ادراک کی ضرورت ہے.

دنیا میں کوئی بھی ملک نہ تو کسی کا مستقل دوست ہوتا ہے اور نہ ہی مستقل دشمن. ممالک کے مابین تعلقات ہمیشہ ضروریات اور مفادات کے تابع ہوتے ہیں. اگر بچوِں کو نصاب میں مطالعہ پاکستان پڑھاتے ہوئے ایران اور سعودیہ سے ہمارے تعلقات یا مسلم امہ کے فرضی قصوں کے بجائے یہ نکتہ سمجھایا جائے کہ دنیا میں موجود تمام ممالک مفادات کی وجہ سے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں تو شاید مستقبل قریب میں آنے والی نسلیں ایک آبجیکٹیو انداز سے دنیا کو دیکھنے جانچنے اور پرکھنے کے قابل ہو سکیں گی. امریکی صدر ٹرمپ کو آپ جتنا مرضی برا بھلا کہیں لیکن اپنے وطن کیلئے وہ بالکل ٹھیک اقدامات کر رہا ہے اور عرب دنیا میں نئے اتحاد تشکیل دیکر اپنا تسلط عرب اور مسلم ممالک پر مضبوط کر رہا ہے.ضرورت اس امر کی ہے کہ اب ہم بھی طاقت کی عالمی بساط پر گلوبل ایسٹیبلیشمنٹ کا کارندہ بننے کے بجائے اس بساط کا ایک مضبوط فریق بن کر ابھریں اور یہ اسی صورت ممکن ہے جب جزباتی اور کھوکھلے نعروں یا اصلاف پرستی و فرضی امہ کے نظریات کا پرچار کرنے کے بجائے معروضی حقائق پر مبنی افکار و نظریات کی ترویج کی جائے.

Imad Zafar
Imad Zafar

تحریر : عماد ظفر

Share this:
Tags:
change countries global Imad Zafar reality unity World اتحاد اسلامی ممالک تبدیلی حقیقت دنیا
Sick OLd Man
Previous Post جنت کی خوشبو
Next Post بھارتی فوجی ہمارا گوشت کاٹ کر ہمیں ہی کھلاتے تھے
Indian Army

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close