گجرات (جی پی آئی) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے گزشتہ روز شہباز شریف پارک گجرات کا دورہ کیا۔ ان کا استقبال ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ‘ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ اور ڈی او سی ماجد بن احمد نے کیا۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے شہباز شریف پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور ڈی سی او گجرات کو احکامات جاری کئے۔ ڈی سی او گجرات نے بتایا کہ عید الفطر کے موقع پر شہباز شریف پارک گجرات میں پانچ روزہ فیملی عید شو منعقد ہو گا۔ اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ نے شہباز شریف پارک میں ہونیوالے فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا بھی دورہ کیا۔ پریس کلب گجرات کی ٹیم کے میچ کو بھی دیکھا۔



















انہوں نے فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کو بے حد سراہا اور کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ رمضان المبارک میں بچوں کی بہتری کیلئے اس طرح کے پروگراموںکا انعقاد ہو رہا ہے۔ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد ہوتا رہے گا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ نے سپورٹس فیسٹیول کے بارے میں تفصیلاً بریفنگ دی۔ اس موقع پر کمشنر محمد آصف کو ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کی طرف سے سوینئر پیش کیا گیا۔
