
کراچی(جیوڈیسک) سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ فی تولہ قیمت سات سو روپے کم ہو گئی۔ تین روز میں نرخ سترہ سو روپے فی تولہ کم ہوئے۔
سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد سونے کی نئی قیمت انچاس ہزار روپے فی تولہ کی سطح پر آ گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت چھ سو روپے کمی سے بیالیس ہزار روپے ہو گئی ہے۔ ایک روز قبل سونے کے نرخ ساڑھے چھ سو روپے فی تولہ کم ہوئے تھے۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت گیارہ ڈالر کمی سے گیارہ سو پچانوے ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے۔
