
ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے خواتین کے تحفظ کے لیے موبائل فون کی نئی ایپلیکیشن لانچ کر دی۔
نئی ایپلیکیشن کی مدد سے خواتین موبائل کا ایک بٹن پریس کر کے فیملی کو خطرے کی اطلاع دے سکیں گی، ممبئی میں ہونے والی تقریب میں اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا تھا دلی، تامل ناڈو اور مدھیہ پردیش میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے کیسوں میں اضافہ ہوا۔
ممبئی میں بھی خاتون فوٹو گرافر کے ساتھ زیادتی کا واقعہ انتہائی خوفناک تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ خود کو بھی ممبئی میں محفوظ نہیں سمجھتی ہیں۔
