فیصل آباد : گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کے زیر اہتمام گزشتہ روز ای بلاک ملت ٹائون میں انسداد ڈینگی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کے آغاز ووکیشنل سنٹر سے ہوا اور ملت ٹائون مین روڈ سے ہوتی ہوئی واپس سنٹر میں اختتام پذیر ہوئی۔
واک کی قیادت اسسٹنٹ ڈی ای او مسز ثمینہ فیصل نے کی ۔واک کا مقصد عوام میں ڈینگی بارے آگاہی تھا واک میں سکول کے بچوں اور اساتذہ مسز میمونہ اسلم،صبیحہ ،مسز مسرت ناہید ،سرفراز ،محمد ثقلین ،محمد شہباز و دیگر نے حصّہ لیا۔بچوں نے واک کے دوران پلے کارڈز اور بینرز اُٹھارکھے تھے ۔جن پر ڈینگی سے آگاہی بارے عبارت تحریر تھیں ۔واک کے اختتام پر مسز ثمینہ فیصل نے کہاکہ ڈینگی سے جو انسانی جانوں کا نقصان ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔
عوام میں ڈینگی کے بارے میں آگاہی نہیں تھی اور انہوں نے کوئی احتیاطی تدابیر نہیں کی ہوئی تھی جس کی وجہ سے ڈینگی کا مرض زیادہ پھیلا مگر پنجاب حکومت کی بہترین پالیسیز کی بدولت اب سکولوں ِکالجوں اور یونیورسٹیز میں ڈینگی بارے آگاہی مہم سے عوام نے کافی حد تک ڈینگی کو کنٹر ول کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ادارہ ھذا میں آئندہ بھی اس طرح کی واک کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عوام کو مختلف قسم کی جان لیوا بیماریوں سے نجات اور احتیاطی تدابیر کو بڑھایا جا سکے۔

