
پیر محل : ملکی حالات عوامی انقلاب کی طرف جا رہے ہیں 14 ماہ میں ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ غیر ملکی قرضے لینے والی حکومت گڈگورنس کے خواب دکھا کر عوام کو مسائل کے بھنور میں پھنسا کر امریکہ سرکار کو خوش کرنے میں مصروف ہے۔ عوام محض چہروں کی نہیں بلکہ ملک میں نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں موجودہ حالات میں ملک سیلاب کی تباہ کاریوں میں گھر اہوا ہے جبکہ حکمرانوں کو بجلی کی قلت کے باوجود قیمتیں بڑھاکر آئی ایم ایف کے ناجائز احکامات مان کر عوام کو خود کشیوں پر مجبور کیا جارہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار نعیم اختر جانباز سماجی راہنما نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا لاکھوں قربانیوں سے معرض وجود میں آنیوالا ملک مختلف النوع بحرانوں میں مبتلا ہوگیا ہے مہنگائی بے روز گاری ‘ غربت ‘دہشت گردی اب سیلاب کا آنا قدرتی آفات کے ساتھ ساتھ حکمرانوں کی ناقص پلاننگ کا حصہ ہے کیونکہ اگر حکمران 18کروڑ عوام کو سب سے اہم مسئلہ بجلی کی فراہمی اورپانی کی قلت کے پیش نظر اپنی حکومت کے پہلے ماہ میں ڈیم تعمیر کرنے پر صرف کردیتے تو نہ صر ف بجلی کی کمی کا مسئلہ حل ہوسکتا تھاکہ بلکہ حالیہ سیلاب کے پیش نظرسینکڑوں جانوں اور لاکھوں ایکڑ اراضی کے زیر آ ب آنے سے بچ سکتا تھا۔
انہوں نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکمران اس وقت تک عوام کاخون نچوڑتے رہیں گے جب تک عوام ان حکمرانوں کواقتدارکے ایوانوں سے باہرنہیں کر دیتے حکمرانوں کوعلم نہیں کہ بجلی کی قیمتیں پہلے ہی آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں اورمہنگی بجلی کے باعث ہی اشیائے صرف روزبروزمہنگی ہورہی ہیں شہری پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں حکمرانوں نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کی غرض سے بجلی کی قیمتوں میں جوحالیہ اضافہ کیاہے اس اضافہ نے عوام کی کمرتوڑدی ہے انہوں کہا کہ عوام اب گھروں میں نہیں بیٹھیں گے بلکہ اپنے حقوق کی بحالی کے لئے گھروں سے جلد باہرنکل آئیں گے حکمرانوں نے پورے ملک کوآئی ایم ایف کے حوالے کردیاہے یہاں تمام پالیسیاں جب مسلم دشمن قوتوں کی ہی چلنی ہیں توپھریہ حکمران کیوں عوام کودھوکہ دے رہے ہیں خداراہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اورعوام کومجبور نہ کریں کہ عوام کے ہاتھ ا ن کے گریبانوں تک پہنچ جائیں وفاقی حکومت بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لے فی الفور ڈیموں کی تعمیر پر توجہ دے۔
