
یونان (جیوڈیسک) میں بے روزگار ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لیے گلوکاروں نے بینڈ باجے بجا کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ یونان میں معاشی بحران کے باعث سرکاری ٹی وی کی بندش سے بے روزگار ہونے والے سینکڑوں ملازمین سے اظہار یکجیتی کے لیے گلوکاروں نے بھی انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
سرکاری ٹی وی کی عمارت کے سامنے آڈیو ریم میں سینکڑوں موسیقاروں نے مختلف دھنیں بجا کر بے روزگار ہونے والے ملازمین کو یہ پیغام دیا کہ وہ اس کرب کے لحمات میں ان کے ساتھ ہیں۔
موسیقاروں نے حکومت کے اس اقدام کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سرکاری ٹی وی کی نشریات کا دوبارہ آغاز کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے یاد رہے کہ یونان کا سرکاری ٹی وی 70 برس سے نشریات پیش کر رہا تھا۔
