
بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے صوبہ گوانگ زونگ میں شدید بارشوں سے کئی علاقے زیر آب آ گئے، معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔ چین کے مختلف صوبے ان دنوں شدید بارش کی لپیٹ میں ہیں، فوژن میں طوفان کے باعث لینڈ سلائڈنگ بھی ہوئی،جنوبی علاقوں میں تیز ہواں کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔
ادھر چینی صوبے گوانگ زونگ میں سات گھنٹے مسلسل ہونے والی تیز بارش نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا۔ سڑکوں پر کئی فٹ پانی کھڑا ہونے کے باعث ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔ مقامی محکمہ موسمیات نے آئند ہ تین روز تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
