
سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی مسجد میں فائرنگ اور کشمیریوں کی ہلاکت پر ہونے والے احتجاج کو روکنے کے لیے بھارتی حکام نے وادی میں کرفیو لگا دیا۔ آج صبح سے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ ہے، سری نگرکی مارکیٹ اور گلیاں سنسنان ہیں۔
بھارتی فوج نے بدھ کورمبان کے ایک گاوں کی مسجد میں گھس کر فائرنگ کردی تھی جس سے چار افراد شہید اور چالیس زخمی ہوگئے تھے، اس کارروائی کے خلاف مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہریوں نے احتجاج شروع کردیا اور احتجاج روکنے کے لیے بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔
