Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

’’توبھی مجرم میں بھی مجرم ‘‘

December 17, 2014 0 1 min read
Suicide Attack
Suicide Attack

تحریر: یاسر عرفات
کوئی بتائے کہ ہم میں سے کتنے ہیں جنہیں یاد ہے کہ ابھی کل ہی مردان کے ایک اسکول میں معصوم بچوں کے چیتھڑے خود کش حملے میں اڑادیئے گئے تھے۔ کس کے حافظے میں وہ دل دوز منظر سلامت ہے جب پشاور میں بچوں کی ایک وین کو گھیر کر تین اطراف سے گولیاں چلائی گئی تھیں۔ کس کی نگاہیں اب تک گواہی دیتی ہیں بولان میڈیکل کالج کی کہ جب کمروں میں گھس کر خواتین کے بھیجوں میں گولیاں اتاری گئی تھیں۔ کسے یاد پڑتا ہے کہ معصوموں کی اس وین پر بھی مجاھدینِ فی سبیل اللہ نے گولیاں برسائی تھیں جس میں کم سن ملالہ یوسفزئی بیٹھی ہوئی تھی۔
کیا کسی کو یاد ہے مون مارکیٹ کا وہ دھماکہ جس میں خواتین بوڑھے اور بچوں کی دھجیاں دو کلو میٹر دور تک پھیلی ہوئی ملی تھیں۔ کسے پتہ کہ ابھی کل ہی کی تو بات ہے جب پشاور کی مسیحی برادری کے دیڑھ سو سے زائد بچوں عورتوں بوڑھوں کو نیزوں پہ اچھالاگیا تھا۔

جمعہ کی نمازوں میں وہ سجدہ ریز پیشانیاں بھی کسی کو یاد ہیں جو بارگاہِ ایزدی سے واپس اٹھ نہیں سکیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ ابھی جو کچھ دیر پہلے واہگہ بارڈر سے جو چیخیں سنائی دے رہی تھیں وہ اب بھی یماری سماعتوں کو یاد ہوں گیں۔
نہیں ۔ ہمیں یاد نہیں۔ ہمیں کیوں یاد ہوں۔ ہم منظر کے اسیر ہیں۔ یہ جو ہم ماتم کررہے ہیں اور سروں پہ خاک ڈال کر بین کررہے ہیں یہ ہم اپنی جبلت کے ہاتھوں مجبور ہیں۔ ہم پاکستانی ڈراموں میں دکھنے والے منظر پہ رودیتے ہیں تو ان بچوں پہ کیوں نہیں روئیں گے؟ ہمارے دل کمزور ہیں۔ ہم سے خون دیکھا نہیں جاتا۔ ہم سے چیخیں سنی نہیں جاتیں۔ ہماری سماعتیں کسی کی گریہ وزاری کی تاب نہیں لاتیں۔ کسی کی آہ وفغاں برداشت نہیں کرسکتی۔ ہمارے اعصاب چٹخے ہوئے ہیں ہم اس لیئے سوگ منارہے ہیں۔ یہ سوگ کتنے دن ہوگا۔ تین دن؟ چار دن؟ اس سے زیادہ دس دن؟ مجھے قسم ہے میرے رب کی کہ اس سے زیادہ نہیں ہوسکتا۔ بالکل نہیں ہوسکتا۔ جاؤ ایک نگاہ ڈال لو پورے سماجی میڈیا پہ۔ ایک ایک شخص کی وال کنگال لو۔ آپ کو خون میں تڑپائے جانے والے صرف ان بچوں کی تصویریں ملیں گیں جو خوبصورت ہیں۔ جو حسین ہیں۔ جن کا لباس اجلا ہے۔ جن کے پوز دل کو موہ لینے والے ہیں۔

جن کے بال سلیقے سے بنے ہوئے ہیں۔ کیوں؟ کیا وہ غریب کا بچہ جو مرا وہ انسانیت کی تعریف پر پورا نہیں اترتاتھا؟ وہ کسی کی ماں کا جو بدصورت بچہ خون میں نہلایا گیا وہ اس قابل نہیں ہے کہ اس سے پیار کیا جائے؟ کیا ان کی تصویریں ہمارے ہاتھ نہیں لگیں؟ یہ سوگ ہے؟َ یہ ماتم ہے؟ یہ درد و الم ہے؟ ہمدردی ہے؟ کوئی جائے اور اس منافق معاشرے کو بتائے کہ تمہارے اس رویئے کو لونڈے بازی تو کہا جاسکتا ہے انسان پروری نہیں کہا جا سکتا۔ جو منہ اٹھاتا ہے وہ کہتا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین سانحہ تھا۔ کیا تم واقعی اتنے سیدھے ہو؟ اگر ہاں تو پھر نہاؤ دھو اور منہ کو تالے لگا کر اپنے اپنے کام پہ نکلو۔۔۔ اگر سیدھے نہیں تو پھر سوچو کہ یہی الفاظ ہم ابھی پچھلے برس ہونے والے سانحات پہ بھی دوہرا چکے ہیں۔ جب تم آج کے سانحے کو بدترین سانحہ کہتے ہو اس کا مطلب ہی یہ ہوتا ہے کہ تمہارے حافظوں سے ابھی کل کے سانحے اترچکے ہیں۔ یہ کیسا تماشا ہے؟
طالبان مجرم ہیں؟ مولوی مجرم ہے؟ فوجی مجرم ہے؟ نہیں۔

اس قوم کا اجتماعی شعور مجرم ہے۔ ہر وہ انسان مجرم ہے جو معاشرتی علوم اور پی ٹی وی کی ترتیب دی ہوئی تاریخ پہ یقین رکھتا ہے۔ مولوی اسے نہیں کہتے جو مدرسے سے پڑھ کر نکلا۔ یہاں ڈاکٹر کے دانت چیک کرو اس کی ذات میں ایک مولوی عبدالعزیز بستا ہے۔ انجینیئر کا جائزہ لو اس کی گفتگو میں ابوبکر البغدادی سانسیں لیتا ہے۔ لبرل جرنیل کے سینے پہ ہاتھ رکھو تو اندر کوئی حکیم اللہ محسود دھڑک رہاہوتا ہے۔ اصل معاملہ کیا ہے؟
معاملہ یہ ہے کہ آج بھی ہمارا اجتماعی شعور تاریخ کے چوراہے پر بے غیرتی کی بکل مار کے بیٹھا ہوا ہے۔ ہم روئیں گے زار زار اور ہزار بار، مگر یہ دیکھنے کو تیار نہیں کہ یہ تباہی کن کے ہاتھوں پھیلی؟ جن کے ہاتھوں پھیلی ان کی راہوں میں تم دیدہ وہ دل فرش راہ کیئے رکھتے ہو۔۔۔ ایسا نہیں ہے؟

Facebook
Facebook

اس اسلامی جمہوریہ فیس بک کا کیا کیجیئے؟ چڑھ چڑھ کے آتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ ملاؤں نے مذمت کی ہے۔ میری جان مذمت تو ان کے اچھے بھی کریں گے۔ سوال مگر یہ ہے کہ ان مذمتوں میں ’’مگر‘‘ کا مکر کیوں شامل ہے؟ چونکہ چنانچہ میں گفتگو کیوں لپٹی ہوئی ہے؟ اگرچہ مگرچہ کا سہارا کیوں لیا جارہاہے۔ مان لیجیئے کہ یہ اسی تعلیم کا برگ وبار ہے جو تعلیم مقدس درس گاہوں میں دی جاتی ہے۔ انہی غلط تعبیروں کا شاخسانہ ہے جو شیخ کے مکتب میں الفاظ بدل بدل کر دی جاتی ہے۔ آپ انکار کریں۔ سو بار کریں۔ ہم اظہار کریں گے۔ ہم نام لیں گے۔ ہم بتائیں گے اپنے تجربات اور اپنے مشاہدات۔۔۔ دل پہ ہاتھ رکھیئے اور سنیئے کراچی کے سب سے بڑے مدرسے کے سب سے بڑے مفتی کا فتوی میرے سامنے ہے۔ فرماتے ہیں وزیرستان میں قتل کیئے جانے والے فوجی اہلکار جہنمی ہیں اور ان کا جنازہ جائز نہیں ہے۔
آؤ اس پہ لعنت کرو۔ کرو گے؟

کراچی کے سب سے بڑے مدرسے کے استاد کی چھ تقریریں انہی طالبان کے حق میں یہ رہیں میرے سامنے۔ کہتے ہیں کہ وزیرستان میں ہونے والی شورش در اصل خراسان والی حدیثوں کی تکمیل کا نقطہ آغاز ہے۔
آؤ اس کی مذمت کرو۔ کروگے؟ اکوڑہ خٹک کے بہت معروف مدرسے کے بہت نامور استاد الحدیث کی تاویلیں میرے سامنے پھیلی ہیں۔ واضح تاویلیں
آؤ ان سے سوال کرو۔ کرو گے؟ ابھی کل مینار پاکستان پہ جن صاحب نے قتال کے کلچر کی بات کی انہی صاحب نے ببانگِ دہل کہا کہ یہ دہشت گرد شہید ہیں۔ ان کا بیان میرے سامنے ہے۔ آؤ ان کا گریبان پکڑو۔ پکڑو گے؟ صرف کراچی میں تیرہ مدارس کے نام میں بتاؤں گا جہاں ٹی ٹی پی کے غنڈوں اور بدمعاشوں کو پناہ دی جاتی ہے۔ عزت دی جاتی ہے۔ سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ تم بھی جانتے ہو میں بھی جانتاہوں۔

آؤ ان مدارس کا اور شخصیات کا گھیراؤ کرو۔ کروگے؟
بے شمار منبروں پہ وزیرستان کے لفنگوں کے حمایتی بیٹھے ہیں۔ تم بھی جانتے ہو میں بھی جانتاہوں۔
آؤ ان کو ٹانگ سے پکڑ کر نیچے اتارو۔ اتاروگے؟
ٹی ٹی پی نے ایک خط لکھا۔ ملک بھر کے اکتالیس علما کو بھیجا۔ عنوان دیا کہ اگر ہم غلط ہیں ہماری اصلاح کیجیئے۔ خط بھی یہ رہا میرے سامنے۔ آج تین برس ہوگئے۔اکتالیس علما میں سے ایک نے بھی جواب نہ دیا؟ کہاں گئے وہ اہلِ حق اہلِ حق کے دعوے اور نعرے؟ کہاں چھپا کے رکھ دیا اپنا مبلغ علم؟ ایک کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی وہ زبان موڑ کے پیٹ میں کیوں رکھ لی۔؟ یہ سوال ہے آؤ ان اکتالیس علما سے یہ سوال کرو۔۔۔ کروگے؟
کل رات مولانا عبدالعزیز نے میڈیا کے سامنے واقعے کی مذمت کرنے سے انکار کر دیا۔ حملے کے جواز پر ایسے ویسے کے سہارے لیئے۔
آؤ ان کو گدی سے پکڑکر اذیتوں کا حساب مانگو۔ مانگو گے؟
نہیں؟ کوئی کسی سے سوال نہیں کرے گا؟ کوئی گریبان نہیں پکڑے گا۔ کوئی حساب نہیں مانگے گا۔ کوئی اعتراض نہیں کرے گا۔ یہ کائنات الٹ کر کیوں نہ رکھ دی جائے کوئی کسی بھی معتبر ہستی کے گرد گھیرا تنگ نہیں کرے گا۔۔
جب نہیں کرے گا،
تو پھر اے اسلامی جمہوریہ فیس بک کے پوپ کارن ڈھکو سلو۔!!
ہٹادو اپنی ڈی پی سے یہ سیاہ تصویریں۔
روک لو اپنی ان آہوں اور سسکیوں کو۔
مٹادو اپنی یہ گھسی پٹی شاعریاں۔
ختم کردو یہ سوگ۔
بند کردو یہ ڈرامے۔

جب بات پہ ہی نہیں آتے تو کہاں کی سوگواری۔ سارے مجرم تمہاری صفوں میں بیٹھے ہیں۔ اگر تم کل مارے جانے والے ان معصوم پھول بچوں سے مخلص ہو اگر تمہارے آنسو وں میں ملاوٹ نہیں ہے، تو آؤ ایک ایک کو پکڑو اور اپنی صفوں سے باہر نکال پھینکو۔ ان کی تقدیس کی دھجیاں بکھیر دو۔ ان کی حرمت کے بخیئے ادھیڑدو۔ ان کی عود و عنبر میں بسی ہوئی قباؤں کو بے باکی سے نوچ لو۔ ان کی دستار کا ہر تار کھینچ ڈالو۔
یوں ہوگیا تو تمہارے آنسووں سے میں اپنے قلم کو وضو کرواؤں گا۔ تمہاری سو گواریوں کی میں بلائیں لوں گا۔ تمہاری مذمتوں کو میں عقیدت کے غلاف میں لپیٹ کر احترام کے طاقچوں میں سجاؤں گا۔
ورنہ تمہاری ہر تاویل کو میں قلم کی نوک پہ اور ایڑھی کے نیچے رکھتاہوں۔
ڈنکے کی چوٹ پہ۔
سینہ ٹھوک کے۔

Yasir Arafat
Yasir Arafat

تحریر: یاسر عرفات

Share this:
Tags:
Community guilty innocent tablets testimony برادری گواہی گولیاں مجرم معصوموں
Previous Post صدر ممنون حسین نے سزائے موت کے قیدیوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دیں
Next Post گجرات کی خبریں 17/12/2014

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close